مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کمیونی کیشن کا محکمہ، نئی دہلی میں سرکاری زبان 2026 پر پہلی آل انڈیا کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 6:24PM by PIB Delhi

ٹیلی کمیونی کیشن کے محکمہ (ڈی او ٹی) نے آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں سرکاری کام کاج اور حکم رانی میں سرکاری زبان کے طور پر ہندی کے ترقی پسندانہ استعمال کو فروغ دینے کے مقصد سے سرکاری زبان 2026 پر اپنی پہلی آل انڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا۔

کانفرنس کا آغاز جناب منیش سنہا، رکن (فنانس)، ٹیلی کمیونی کیشن کے محکمہ کی رہ نمائی میں بطور مہمانِ خصوصی ہوا۔ افتتاحی سیشن میں مہمانِ خصوصی نے دیگر معززین کے ساتھ جو اسٹیج پر موجود تھے، روایتی چراغ روشن کیا۔ رکن (فنانس)، مشیر (ٹی)، مشیر (او)، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سی اینڈ اے)، جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن)، سی جی سی اے نے مجمع سے خطاب کیا اور سرکاری کام میں ہندی کے استعمال کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ افتتاحی سیشن کے بعد معزز مقررین کا استقبال کیا گیا۔

پہلے سیشن میں جناب کمار پال شرما، ڈاکٹر اوم نشچل اور جناب راجیش سریواستو نے تبادلہ خیال کیا، جنھوں نے سرکاری زبان ہندی کے استعمال، فروغ اور افزودگی کے مختلف پہلوؤں پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔ دوسرا سیشن راج بھاشا ہندی سے متعلق پالیسیوں، دفعات اور آلات پر مرکوز تھا، جس میں محترمہ کرن بھاردواج اور جناب سوربھ آریہ نے بصیرت افروز خیالات پیش کیے۔

کانفرنس میں ٹیلی کمیونی کیشن کے محکمہ اور اس سے منسلک، ماتحت اور خود مختار دفاتر کے معززین، افسران اور اہلکاران کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری ارکان نے بھی فعال طور پر شرکت کی۔ گفت و شنید نے سرکاری مواصلات اور انتظامی کام میں ہندی کے نفاذ اور ترقی پسندانہ استعمال کو مضبوط بنانے کے لیے خیالات اور تجربات کے تبادلے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

کانفرنس کا اختتام جناب کمل سوروپ، ڈپٹی ڈائریکٹر (سرکاری زبان) کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔ جناب ہیمنت کمار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سرکاری زبان)، اور ٹیلی کمیونی کیشن کے محکمہ کے دیگر اہلکاران نے کانفرنس کے انعقاد اور اس کی کام یابی کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔

وزارتِ داخلہ کا سرکاری زبان کا محکمہ، آئینی دفعات اور بھارت کے آئین کے آرٹیکل 351 کے جذبے کے مطابق ہندی کے ترقی پسندانہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے باقاعدگی سے آل انڈیا اور علاقائی سرکاری زبان کانفرنسوں کا انعقاد کرتا ہے۔ سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بھی حکم رانی اور عوامی انتظامیہ میں ہندی کے استعمال کو مضبوط بنانے کے لیے ایسے اقدامات پر زور دیتی ہے۔ اس تناظر میں، ٹیلی کمیونی کیشن کے محکمہ نے سرکاری کام کاج میں راج بھاشا ہندی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کی توثیق کرتے ہوئے، سرکاری زبان پر اپنی پہلی آل انڈیا کانفرنس کا انعقاد کر کے اس پہل کو آگے بڑھایا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی ہینڈلز کو فالو کریں: -

ایکس - https://x.com/DoT_India

انسٹا- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

ایف بی - https://www.facebook.com/DoTIndia

یوٹیوب: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 7621


(ریلیز آئی ڈی: 2336048) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil