وزارت ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت کی وزارت کے زیرِ اہتمام نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ‘‘تخلیقی ہندوستان: اجتماعی امکانات’’ کے موضوع پر اجلاس کا انعقاد؛ تخلیقی معیشت کی تعمیر کے لیے شراکت داروں کو مل کر کام کرنے کی دعوت دی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 5:28PM by PIB Delhi

 حکومت ہند کے تحت ثقافت کی وزارت نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستان کی تخلیقی معیشت کے لیے اشتراکی طریقۂ کار پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا موضوع ’’تخلیقی ہندوستان: اجتماعی امکانات‘‘ تھا۔ اس کانفرنس کا افتتاح ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کیا۔ اس کانفرنس میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں، وزارت کے اداروں، صنعت، فلاحی شعبے، تخلیقی برادری اور بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا تھا کہ ہندوستان کی ثقافتی دولت کس طرح ترقی، روزگار کے مواقع اور عالمی سطح پر ہندوستان کے مقام کو مزید مستحکم بنانے میں بھرپور کردار ادا کر سکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261113172854_65e28a.jpg

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا’’ہندوستان کی اصل طاقت اس کی تخلیقی صلاحیت ہے،’’۔ ‘‘ہماری تہذیب ایک زندہ تہذیب ہے، جس کی تخلیقی صلاحیت ہر خطے اور ہر نسل سے وابستہ ہے۔ جب دنیا خیالات اور تخیل پر مبنی معیشت کی جانب بڑھ رہی ہے، تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس صلاحیت کو مواقع سے جوڑیں، تاکہ ہندوستان کی ثقافت اس کی خوشحالی اور عالمی سطح پر اس کی آواز کی بنیاد بن سکے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261113172902_d8a57b.jpg

ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک اگروال نے کہا، ‘‘حکومت کا  رول محرک کا ہوتا ہے۔ جب وزارت راہ ہموار کرتی ہے اور شراکت دار اس کام کو آگے بڑھاتے ہیں، تو ہمارا ورثہ برادریوں، فن کاروں اور کاروباری اداروں، سبھی کے لیے ایک زندہ وسیلہ بن جاتا ہے۔ تخلیقی معیشت کےڈویژن کا قیام بھی اسی مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، تاکہ ایسی شراکت داریوں کو فروغ دیا جا سکے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261113172910_0c6a4f.jpg

 اس پس منظر میں واضح کرتے ہوئے، جوائنٹ سکریٹری (تخلیقی معیشت) آئی اے ایس جناب اندر جیت سنگھ نے کاشی کلچر پاتھ وے سے لے کر وکست بھارت کے تصور تک، ہندوستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں ثقافت کو مرکزی حیثیت حاصل ہونے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وزارت کے 43 اداروں کو، جن میں 3,600 سے زیادہ محفوظ تاریخی یادگاروں کے علاوہ عجائب گھر، محفوظ دستاویزات کے مراکز، اکادمیاں اور زونل ثقافتی مراکز شامل ہیں، ہندوستان کی تخلیقی معیشت کا عوامی بنیادی ڈھانچہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ورثے، نوادرات کے ذخائر اور زندہ روایات کی نگہبان ہونے کے ناتے، وزارت مختلف شعبوں، کاروباری اداروں اور تخلیق کاروں کے لیے ایک فطری مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جو ہندوستان کی ثقافت سے استفادہ کرتے ہیں۔

شراکت داری کے اقدامات پہلے ہی شروع ہو چکے ہیں۔ نیشنل کلچر فنڈ نے 1996 سے اب تک 39 شراکت داروں کے ساتھ مل کر 66 منصوبے مکمل کیے ہیں، جبکہ ’’اڈاپٹ اے ہیریٹیج‘‘ پروگرام کے تحت 66 تاریخی یادگاروں پر شراکت داروں کو شامل کیا گیا ہے۔ گودریج انڈسٹریز گروپ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے مقدس پِپراہوا آثارِ مقدسہ وطن واپس لائے گئے، سبھیتا فاؤنڈیشن نے پرانا قلعہ میں ثقافتی شاموں کے انعقاد کا اہتمام کیا، جبکہ وینس 2026 میں ہندوستانی پویلین کو نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر اور سرینڈپیٹی آرٹس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔ گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے ساتھ ایک نئی مفاہمت نامہ کے ذریعے ہندوستان کے ورثے کو دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261113172917_92a505.jpg

’’ثقافت میں سرمایہ کاری، ثقافت پر مبنی مقامات، ثقافتی کاروباری افراد، اور ٹیکنالوجی و مواصلات‘‘ کے موضوعات پر منعقدہ چار اجلاسوں میں سرپرستوں، سرمایہ کاروں، ورثے کے تحفظ سے وابستہ ماہرین، ڈیزائنروں، کاروباری افراد اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے رہنماؤں نے تبادلۂ خیال کیا۔ ان اجلاسوں میں فلاحی عطیات اور نجی سرمایہ کاری کے لیے قابلِ اعتماد ذرائع، تاریخی یادگاروں، عجائب گھروں اور میلوں کو سرگرم ثقافتی مقامات کے طور پر فروغ دینے، دست کاروں اور ڈیزائنروں کے لیے روزگار سے کاروبار تک پہنچنے کے راستے ہموار کرنے، نیز ہندوستان کے علم اور اس کے بیانیوں کو ہندوستان کے اپنے نقطۂ نظر کے مطابق دنیا تک پہنچانے کے نئے طریقوں پر غور کیا گیا۔

اس دن ہونے والے تبادلۂ خیال سے حاصل ہونے والی تجاویز ہندوستان کے اندر اور بیرونِ ملک میں ریاستوں ، اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ وزارت کے آئندہ روابط اور سرگرمیوں کی رہنمائی کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261113172925_7bb5b0.jpg

وزارت کا ہندوستان کی تخلیقی معیشت کے لیے ایک مشترکہ اور مسلسل ارتقا پذیر خاکہ تیار کرنے کا تصور  ہے، جس کی بنیاد قابل توسیع نتائج، سہل تر معاونت اور ثقافت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے منظم طریقۂ کار پر ہو۔ اجلاس بلانے، سہولت فراہم کرنے اور اقدامات کو ممکن بنانے کے اصول سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، وزارت نے ریاستی حکومتوں اور ثقافتی اداروں سے لے کر صنعت، فلاحی شعبے، تخلیق کاروں اور بین الاقوامی برادری تک اپنے تمام شراکت داروں کو دعوت دی کہ وہ اس خاکے کی تشکیل میں اس کے ساتھ تعاون کریں اور وزارت کے اداروں کے ساتھ مل کر ہندوستان کے ورثے اور زندہ روایات کو پائیدار روزگار، کاروباری مواقع اور عالمی سطح پر شناخت و موجودگی میں تبدیل کرنے کے لیے کام کریں۔

******

UN-7607

ش ح۔ع ح۔  م ذ


(ریلیز آئی ڈی: 2335980) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी