وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

این ایل ایم سی نے چنئی کے کِلپاک میں رہائشی فلیٹ کی ای نیلامی کا اعلان کیا؛ بولی سے قبل اجلاس کی نئی تاریخ 28 نومبر 2026 مقرر


چنئی کے کِلپاک میں پوناملی ہائی روڈ پر واقع رہائشی جائیداد کے لیے 5 نومبر 2026 کو درخواست برائے تجویز (آر ایف پی) جاری کی گئی، جس کی ریزرو  قیمت 1.64 کروڑ روپے مقرر ہے

13 نومبر 2026 کو جاری کردہ تصحیح نامے کے ذریعے بولی سے قبل اجلاس کی تاریخ تبدیل کرکے 28 نومبر 2026، صبح 11 بجے مقرر کی گئی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 4:37PM by PIB Delhi

نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن (این ایل ایم سی)، جو وزارتِ خزانہ کے محکمۂ سرکاری ادارہ جات (ڈی پی ای) کے تحت حکومتِ ہند کی مکمل ملکیت والی کمپنی ہے، نے تمل ناڈو کے شہر چنئی کے کِلپاک علاقے میں پوناملی ہائی روڈ پر واقع ایک رہائشی فلیٹ کی ای نیلامی کا اعلان کیا ہے۔

درخواست برائے تجویز (آر ایف پی) نمبر این ایل ایم سی/2026/01، 5 نومبر 2026 کو جاری کی گئی تھی۔ یہ این ایل ایم سی کی اس پہل کا حصہ ہے، جس کے تحت اتر پردیش کے پریاگ راج اور تمل ناڈو کے چنئی میں واقع 12 رہائشی فلیٹس کی ای نیلامی کی جا رہی ہے۔

چنئی کے کِلپاک علاقے میں واقع اس رہائشی جائیداد کی بنیادی قیمت1.64 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے ذریعے ممکنہ خریداروں کو شہر کے ایک معروف اور ترقی یافتہ علاقے میں شفاف اور مسابقتی ای نیلامی کے عمل کے تحت رہائشی جائیداد حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

بولی سے قبل اجلاس کی تاریخ تبدیل کرکے 28 نومبر 2026 مقرر

این ایل ایم سی نے 13 نومبر 2026 کو تصحیح نامہ نمبر 1 جاری کیا ہے، جس کے ذریعے بولی سے قبل اجلاس کی تاریخ 20 نومبر 2026 سے تبدیل کرکے 28 نومبر 2026، صبح 11 بجے مقرر کی گئی ہے۔

بولی سے قبل اجلاس میں ممکنہ بولی دہندگان کو جائیداد، اہلیت کے تقاضوں، اندراج کے طریقۂ کار، بیعانہ (ای ایم ڈی)، بولی لگانے کے عمل اور آر ایف پی کی دیگر دفعات سے متعلق وضاحتیں حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

این ایل ایم سی نے واضح کیا ہے کہ آر ایف پی کی دیگر تمام شرائط و ضوابط، بشمول مقررہ باقی ماندہ مدتوں اور اوقاتِ کار، میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہ حسبِ سابق برقرار رہیں گے۔

ای نیلامی کی اہم تفصیلات

جائیداد  کی تفصیلات

تفصیلات

جائیداد  کا پتہ

پونامالی ہائی روڈ، کِلپاک، چنئی، تمل ناڈو

جائیداد کی قسم

رہائشی فلیٹ

بنیادی قیمت

1.64 کروڑ روپے

آر ایف پی کی ریلیز کی تاریخ

5 نومبر 2026

تصحیح نامہ جاری کیا گیا

13 نومبر 2026

نظرثانی شدہ پری بولی میٹنگ

28 نومبر 2026، صبح 11:00 بجے

بیعانہ (ای ایم ڈی)

50,000 روپے

رجسٹریشن اور ای ایم ڈی جمع کرانے کی آخری تاریخ

7 دسمبر 2026

ای نیلامی پورٹل

https://eauction.enivida.com

ممکنہ خریداروں کے لیے موقع

چنئی کے معروف رہائشی علاقوں میں شمار ہونے والے کِلپاک میں واقع یہ جائیداد ان افراد اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک موقع فراہم کرتی ہے جو شہر کے بہتر مواصلاتی رابطوں سے آراستہ علاقے میں رہائشی جائیداد حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

ممکنہ بولی دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آر ایف پی اور جائیداد سے متعلقہ دستاویزات کا بغور مطالعہ کریں۔ دلچسپی رکھنے والے خریدار ای -نیلامی میں حصہ لینے سے پہلے این ایل ایم سی کی جانب سے مقرر کردہ انتظامات اور شرائط کے مطابق جائیداد کا دورہ کرکے اس کا معائنہ بھی کر سکتے ہیں۔

این ایل ایم سی اخبارات میں اشتہارات، ریڈیو، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے تشہیر اور عوامی رابطے کی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے، تاکہ اس سلسلے میں معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے اور ممکنہ خریداروں کو شرکت کی ترغیب دی جا سکے۔

اثاثوں کے شفاف تجارتی استعمال کو فروغ دینا

مجوزہ ای نیلامی، فاضل اور غیر مستعمل سرکاری اثاثوں کے تجارتی استعمال کو شفاف، مسابقتی اور ٹیکنالوجی پر مبنی طریقۂ کار کے ذریعے ممکن بنانے کی این ایل ایم سی کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

ایک منظم ڈیجیٹل نیلامی پلیٹ فارم فراہم کرکے این ایل ایم سی کا مقصد بازار میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو فروغ دینا، مسابقتی عمل کے ذریعے قیمت کے تعین میں سہولت فراہم کرنا اور سرکاری اثاثوں کے مؤثر استعمال کو  یقینی بنانا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے بولی دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جائیداد، شرکت کے تقاضوں، قابلِ اطلاق شرائط و ضوابط اور بولی سے قبل اجلاس کے نظرثانی شدہ نظام الاوقات کی مکمل تفصیلات کے لیے آر ایف پی اور تصحیح نامہ نمبر 1 کا مطالعہ کریں۔

این ایل ایم سی کے بارے میں

قومی اراضی کے اثاثوں کے تجارتی استعمال کا کارپوریشن (این ایل ایم سی)، حکومتِ ہند کی مکمل ملکیت والی کمپنی ہے، جو وزارتِ خزانہ کے محکمۂ سرکاری ادارہ جات کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتی ہے۔ این ایل ایم سی کا قیام مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) اور دیگر سرکاری اداروں کے فاضل اور غیر مستعمل اراضی و عمارتوں کے اثاثوں کے تجارتی استعمال کو ممکن بنانے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔

منظم لین دین کے طریقۂ کار، شفاف ای نیلامیوں اور بازار پر مبنی حکمتِ عملی کے ذریعے این ایل ایم سی کا مقصد سرکاری اثاثوں کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانا اور ان کے پیداواری استعمال کو فروغ دینا ہے۔

مزید معلومات کے لیے:

قومی اراضی کے اثاثوں کے تجارتی استعمال کا کارپوریشن (این ایل ایم سی)

ویب سائٹ https://nlmc.dpe.gov.in:

ای نیلامی پورٹل https://eauction.enivida.com:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ت ف۔ر ب۔

U-7605


(ریلیز آئی ڈی: 2335956) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी