پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 NOV 2026 4:53PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی جانب سے اکتوبر 2026 کے دوران چلائی گئی خصوصی مہم 6 کے تحت انتظامی امور میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے، ریکارڈ کے بہتر انتظام اور سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے سلسلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ اس مہم کے دوران زیر التوا حوالہ جات کو نمٹانے، عوامی شکایات کے ازالے، کاغذی اور ای- فائلوں کا جائزہ لینے، قواعد و ضوابط اور طریقۂ کار کو آسان بنانے اور ای- کچرے کے انتظام پر خصوصی توجہ دی گئی۔
زیر التوا حوالہ جات کو نمٹانا اور عوامی شکایات کا ازالہ
اکتیس اکتوبر 2026 تک عوامی شکایات کے 736 معاملات کا ازالہ کیا گیا، اراکین پارلیمنٹ سے موصول ہونے والے 448 حوالہ جات نمٹائے گئے اور وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے موصول ہونے والے تمام حوالہ جات کا تصفیہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ کی سات یقین دہانیوں پر بھی کارروائی کی گئی اور ریاستی حکومت سے موصول ہونے والے ایک حوالہ کو نمٹایا گیا۔
یہ تمام سرگرمیاں زیر التوا معاملات کو کم کرنے اور جواب دہ انتظامی نظام کو فروغ دینے کی مہم کی کوششوں کا حصہ تھیں۔
ریکارڈ کے بہتر انتظام کے لیے 25,070 فائلوں کا جائزہ
مجموعی طور پر 25,070 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں 16,217 کاغذی فائلیں اور 8,853 ای- فائلیں شامل تھیں۔ اس کارروائی سے سرکاری ریکارڈ کے منظم انتظام اور متعلقہ طریقۂ کار کے مطابق فائلوں کو محفوظ رکھنے یا تلف کرنے کے لیے ان کی نشان دہی میں مدد ملی۔
صفائی کی 526 مہمات چلائی گئیں، دفتری جگہ کے 10,551 مربع فٹ رقبے کو خالی کرایا گیا
مہم کے دوران صاف ستھرے اور بہتر طور پر منظم دفتری ماحول کو فروغ دینے کے لیے صفائی کی 526 مہمات چلائی گئیں۔
کچرے اور غیر ضروری سامان کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ پرانی فائلوں کو تلف کرنے کے نتیجے میں دفتری جگہ کے 10,551 مربع فٹ رقبے کو خالی کرایا گیا، جس سے اس جگہ کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔
کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے 2.50 لاکھ روپے کی آمدنی
اس مہم کے دوران ای - کچرے سمیت کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے 2,49,656 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ اس رقم میں سے 40,036 روپے ای- کچرے کو ٹھکانے لگانے سے حاصل ہوئے۔
ای- کچرے کے انتظام سے متعلق سرگرمیوں کا دائرہ 77 یونٹوں تک پھیلا ہوا تھا، جس سے ناکارہ الیکٹرانک سامان کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کی کوششوں کو تقویت ملی۔
چار قواعد اور طریقۂ کار کو آسان بنانے کے لیے نشان زد کیا گیا
انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کے تحت چار قواعد اور طریقۂ کار کی نشان دہی کی گئی، جنہیں آسان بنایا جائے گا۔
خصوصی مہم 6 نے اس اہمیت کو مزید اجاگر کیا کہ صفائی ستھرائی، زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانے اور ریکارڈ کے منظم انتظام کو دفتری امور کے روزمرہ معمولات کا حصہ بنایا جائے۔ مہم کی کامیابیاں سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال اور جواب دہ، شہری مرکز انتظامی نظام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
***
ش ح۔ع و ۔م الف
U. No- 7606