الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JUL 2026 5:02PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم کے ’میک اِن انڈیا‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومت ہند نے الیکٹرانکس کی تیاری کا ایک مکمل نظام قائم کرنے کی غرض سے متعدد پالیسی اقدامات کیے ہیں۔
حکومت نے ہندوستان میں الیکٹرانکس کی تیاری کے مکمل نظام کو فروغ دینے کے لیے ایک سوچے سمجھے لائحہ عمل کو اپنایا ہے۔ اس کا آغاز تیار شدہ مصنوعات کی تیاری سے کیا گیا، جس کے بعد ذیلی اسمبلیوں، پرزہ جات اور بالآخر مشینری اور آلات کی تیاری پر توجہ دی گئی۔ اسی کے ساتھ حکومت نے الیکٹرانکس کی تیاری کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی۔
ان اقدامات کے نتیجے میں ہندوستان عالمی سطح پر الیکٹرانکس کی تیاری کا ایک اہم مرکز بن کر ابھرا ہے۔ گزشتہ 12 برسوں کے دوران ہندوستان میں الیکٹرانکس کی پیداوار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے، جس کا اندازہ درج ذیل اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے:
|
#
|
2014-15
|
2025-26
|
تبصرہ
|
|
الیکٹرانکس سامان کی پیداوار (روپے)
|
~1.9 لاکھ کروڑ
|
13.11 لاکھ کروڑ
|
7 گنا اضافہ ہوا
|
|
الیکٹرانکس سامان کی برآمد(روپے)
|
~38 ہزار کروڑ
|
~ 4.24 لاکھ کروڑ
|
11 گنا اضافہ ہوا
|
|
موبائل فونز کی پیداوار (روپے)
|
~ 18 ہزار کروڑ
|
~6.27 لاکھ کروڑ
|
33 گنا اضافہ ہوا
|
|
موبائل فونز کی برآمد (روپے)
|
~ 15 سو کروڑ
|
~ 2.59 لاکھ کروڑ
|
165 گنا اضافہ ہوا
|
مالی سال 25-2024میں الیکٹرانکس کی پیداوار 11.32 لاکھ کروڑ روپے تھی، جو مالی سال 26-2025 میں بڑھ کر 13.11 لاکھ کروڑ روپے ہو گئی۔ اس طرح گزشتہ ایک سال کے دوران اس شعبے کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 15.8 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
الیکٹرانکس کی تیاری کے شعبے میں یہ ترقی گزشتہ 12 برسوں کے دوران حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد موبائل فون، آئی ٹی ہارڈویئر اور الیکٹرانک پرزہ جات سمیت الیکٹرانک مصنوعات کی گھریلو پیداوار، برآمدات اور قدر افزائی(ویلیو ایڈیشن) کو فروغ دینا ہے۔ ان میں سے چند اہم اقدامات درج ذیل ہیں:
- بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس کی تیاری کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم
- آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم 2.0
- الیکٹرانکس کے پرزہ جات کی تیاری کی اسکیم (ای سی ایم ایس)
- سیمی کنڈکٹر انڈیا پروگرام
- الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹرز (ای ایم سی 2.0) کی ترمیم شدہ اسکیم
- الیکٹرانک پرزہ جات اور سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم (اسپیکس)
- ہندوستان میں سیمی کنڈکٹرز اور ڈسپلے کی تیاری کے نظام کو فروغ دینے کا ترمیم شدہ پروگرام
- ہندوستان میں تیار کردہ اشیا کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے سرکاری خریداری (میک اِن انڈیا کو ترجیح) کا حکم
- اس شعبے میں 100 فیصدبراہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت
بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس کی تیاری (ایل ایس ای ایم) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی)
حکومت ہند نے ملک میں موبائل فون کی مقامی تیاری کو فروغ دینے کے لیے 2020 میں بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس کی تیاری (ایل ایس ای ایم) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) شروع کی تھی۔
مارچ 2026 تک ایل ایس ای ایم کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت درج ذیل ہے:
|
زمرہ
|
5 سال کا ہدف
|
مارچ 2026 تک اصل رپورٹ (مجموعی)
|
|
سرمایہ کاری (کروڑ روپے)
|
7,000
|
20,587
(294 فیصد)
|
|
پیداوار (کروڑ روپ)
|
8,12,550
|
11,61,581
(142 فیصد)
|
|
برآمدات (کروڑ روپے)
|
4,87,530
|
6,43,323
(132 فیصد)
|
- 2014 میں اسمارٹ فونز برآمد کی جانے والی 100 سرفہرست اشیا میں بھی شامل نہیں تھے، لیکن اب مالی سال 26-2025میں پیٹرولیم مصنوعات اور جواہرات و زیورات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان کی سب سے زیادہ برآمد کی جانے والی انفرادی شے بن گئے ہیں۔
- ہندوستان میں استعمال ہونے والے 99.2 فیصد موبائل فون اب ملک میں ہی تیار کیے جا رہے ہیں۔
- آج ہندوستان موبائل فون کی تیاری کے لحاظ سے حجم کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔
- ملک نے 2014 میں موبائل فون کا خالص درآمد کنندہ ہونے کی حیثیت سے ترقی کرتے ہوئے اب خالص برآمد کنندہ کا مقام حاصل کر لیا ہے۔
- بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس کی تیاری کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی-ایل ایس ای ایم) نے ملک بھر میں موبائل فون کی تیاری کے نظام میں تقریباً 96,000 کروڑ روپے (تقریباً 14 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے۔
- اس اسکیم کے بیرونی جائزے سے متعلق مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ پیداوار اور برآمدات میں نمایاں اضافے کے ساتھ ساتھ مالی سال 24-2023میں مقامی سطح پر قدر افزائی (ڈی وی اے) بڑھ کر 23 فیصد ہو گئی۔
بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس کی تیاری کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم کے تحت ریاست وار منظور شدہ درخواست دہندگان کی تفصیلات ضمیمہ-اوّل میں دی گئی ہیں۔
توانائی آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم 2.0
حکومت ہند نے آئی ٹی ہارڈویئر (لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، سرور وغیرہ) کی تیاری کا ایک مضبوط ملکی نظام قائم کرنے، بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو راغب کرنے، درآمدات پر انحصار کم کرنے اور ہندوستان کو عالمی رسدی سلسلے کا ایک قابل اعتماد مرکز بنانے کے مقصد سے 2023 میں آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم 2.0 بھی شروع کی۔ اب تک اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 24,385.89 کروڑ روپے کی پیداوار ہوئی ہے، 1,056.36 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور 5,216 افراد کو براہ راست روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم 2.0 کے تحت ریاست وار منظور شدہ درخواست دہندگان کی تفصیلات ضمیمہ-دوئم میں دی گئی ہیں۔
ملکی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے نظام کو مزید مستحکم بنانے اور ملک میں قدر افزائی کو بڑھانے کے لیے حکومت نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
الیکٹرانکس کے پرزہ جات کی تیاری کی اسکیم (ای سی ایم ایس)
حکومت نے رسدی سلسلے کے نظام کو مزید وسعت دینے اور ملک میں الیکٹرانکس کے پرزہ جات کی تیاری کا ایک مضبوط نظام قائم کرنے کے لیے ای سی ایم ایس شروع کی ہے۔
اس اسکیم کا مقصد پرنٹڈ سرکٹ بورڈز (پی سی بیز)، غیر فعال پرزہ جات، الیکٹرانک و مکینیکل پرزہ جات، ذیلی اسمبلیوں، کیمرا ماڈیولز، آپٹیکل ٹرانسیورز اور الیکٹرانکس کی تیاری کے لیے درکار سرمایہ جاتی اشیا سمیت اہم پرزہ جات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
اس اسکیم کے تحت ہندوستان میں ملکی اور عالمی صنعت کاروں کی جانب سے 59,350 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور اسکیم کی مدت کے دوران 91,600 افراد کو براہ راست روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
اب تک ای سی ایم ایس کے تحت 23 مصنوعات کے لیے مجموعی طور پر 75 درخواستوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔ توقع ہے کہ ان منظور شدہ اکائیوں کے ذریعے 61,671 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری راغب ہوگی، 4.51 لاکھ کروڑ روپے کی متوقع پیداوار حاصل ہوگی اور 65,040 افراد کے لیے براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
حکومت کی مختلف اسکیموں کے نتیجے میں چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) نے ترقی کی ہے اور وہ عالمی رسدی سلسلوں کا حصہ بن گئے ہیں۔ یہ ادارے ان عالمی رسدی سلسلوں کے شراکت داروں کے طور پر اہم کردار ادا کرتے ہیں اور الیکٹرانکس کی تیاری سے متعلق مختلف ذیلی سرگرمیوں میں بھی تعاون فراہم کرتے ہیں۔ اب تک الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (میٹی) کی مختلف اسکیموں کے تحت 85 سے زائد ایم ایس ایم ایز کو معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔
سیمیکون 2.0
مزید برآں، ملکی سطح پر قدر افزائی کو بڑھانے اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز کے وسیع تر نظام کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے سیمیکون انڈیا پروگرام شروع کیا تھا۔ سیمی کنڈکٹرز کسی بھی الیکٹرانک مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے مجموعی مواد کا ایک بڑا حصہ ہوتے ہیں۔ اب تک اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1.64 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے وعدے کے ساتھ 12 منصوبوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔ ان میں سے 3 منصوبوں میں تجارتی پیداوار بھی شروع ہو چکی ہے۔ اس پروگرام کی کامیابی کی بنیاد پر مرکزی کابینہ نے 15 جولائی 2026 کو سیمیکون 2.0 کی منظوری دی، جس کے لیے 1,27,500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سیمیکون 2.0 کا مقصد ہندوستان میں تیار کردہ چپس کے ڈیزائن اور ترقی کے عمل کو تیز کرنا، سیمی کنڈکٹر تیار کرنے والے کارخانوں (فیبس) اور جدید پیکیجنگ کی سہولتوں کو وسعت دینا اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری کے لیے درکار خام مال، گیسوں اور آلات کی معاونت کے ذریعے اس شعبے کے وسیع تر نظام کو فروغ دینا ہے۔
الیکٹرانکس کے شعبے میں روزگار کے مواقع کی فراہمی
اب تک ہندوستان کا الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کا شعبہ تقریباً 25 لاکھ افراد کو براہِ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کر رہا ہے، جو صنعتی روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اس شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ صرف موبائل فون کی تیاری کا نظام ہی اس وقت اپنی پوری رسدی زنجیر میں تقریباً 12 لاکھ افراد کو براہِ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کر رہا ہے۔ الیکٹرانکس کی تیاری کا شعبہ صنفی مساوات پر مبنی صنعتی ترقی کے ایک اہم شعبے کے طور پر ابھرا ہے۔ موبائل فون کی تیاری کے چند ایسے شعبوں میں، جہاں انتہائی باریک بینی اور مہارت کے ساتھ کام کیا جاتا ہے، خواتین افرادی قوت کا تناسب تقریباً 70 فیصد ہے۔
***
ضمیمہ-اول
بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس کی تیاری (ایل ایس ای ایم) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم کے تحت ریاست وار منظور شدہ درخواست دہندگان
ضمیمہ-I
LSEM کے لیے PLI اسکیم کے تحت ریاست کے لحاظ سے منظور شدہ درخواست دہندگان
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
درخواست دہندگان کی تعداد
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
2
|
|
2
|
دہلی
|
1
|
|
3
|
گجرات
|
1
|
|
4
|
ہریانہ
|
1
|
|
5
|
ہماچل پردیش
|
1
|
|
6
|
کرناٹک
|
6
|
|
7
|
کیرالہ
|
1
|
|
8
|
مہاراشٹر
|
7
|
|
9
|
راجستھان
|
1
|
|
10
|
تمل ناڈو
|
4
|
|
11
|
تلنگانہ
|
1
|
|
12
|
اتر پردیش
|
6
|
| |
کل
|
32
|
ضمیمہ-دوم
آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم 2.0 کے تحت ریاست وار منظور شدہ درخواست دہندگان
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
درخواست دہندگان کی تعداد
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
1
|
|
2
|
دہلی
|
1
|
|
3
|
گجرات
|
1
|
|
4
|
ہریانہ
|
2
|
|
5
|
کرناٹک
|
2
|
|
6
|
کیرالہ
|
1
|
|
7
|
مدھیہ پردیش
|
1
|
|
8
|
مہاراشٹر
|
3
|
|
9
|
پانڈیچری
|
1
|
|
10
|
راجستھان
|
1
|
|
11
|
تمل ناڈو
|
6
|
|
12
|
تلنگانہ
|
1
|
|
13
|
اتر پردیش
|
6
|
|
|
کل
|
27
|
یہ معلومات الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرسادہ نے 29 جولائی 2026 کو لوک سبھا میں پیش کیں۔
****
ش ح۔ ش ت۔ش ب ن
U-7584