وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

 ڈی آئی پی اے ایم نے صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات میں کمی لانے کے لیے خصوصی مہم 6 میں حصہ لیا


 ایم ایس ٹی سی لمیٹڈ کے ذریعے ای -ویسٹ کو 2,01,777. روپے میں فروخت کیا گیا

وی آئی پی حوالہ جات، بین وزارتی اور وزیر اعظم کے دفتر سے موصولہ حوالہ جات نیز پارلیمانی یقین دہانیوں پر خصوصی توجہ دی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 10:42AM by PIB Delhi

محکمہ سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے انتظام (ڈی آئی پی اے ایم)، وزارت خزانہ نے 2 اکتوبر 2026 سے 31 اکتوبر 2026 تک سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے مقصد سے چلائی گئی خصوصی مہم 6 میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ ڈی آئی پی اے ایم کے ماتحت کوئی منسلک یا ذیلی دفتر یا خود مختار ادارہ نہیں ہے۔

مورخہ15 ستمبر سے 30 ستمبر 2026 تک جاری تیاری کے مرحلے کے دوران ڈی آئی پی اے ایم نے اہم شعبوں میں اہداف مقرر کیے، جن میں وی آئی پی حوالہ جات، بین وزارتی اور وزیر اعظم کے دفتر سے متعلق حوالہ جات اور پارلیمانی یقین دہانیوں جیسے زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ طریقۂ کار کو آسان بنانے، فائلوں کے جائزے اور غیر ضروری فائلوں کو تلف کرکے ریکارڈ کے مؤثر انتظام اور دفاتر کی دیکھ بھال سے متعلق سرگرمیوں، مثلاً صفائی ستھرائی، جگہ کے بہتر استعمال اور ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانے پر بھی زور دیا گیا۔

اس کے بعد 2 اکتوبر 2026 سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران ڈی آئی پی اے ایم نے شناخت کردہ اہداف کو حاصل کرنے اور متعلقہ معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی کوششیں کیں۔ مختلف زمروں میں نمٹائے گئے معاملات کی صورت حال اور انجام دی گئی سرگرمیوں کی تفصیلات ذیل میں پیش کی گئی ہیں:

  • مقررہ ہدف کے تحت 3 وی آئی پی حوالہ جات موصول ہوئے تھے، جن میں سے تینوں کو نمٹا دیا گیا۔
  • 8 پارلیمانی یقین دہانیوں کے مقررہ ہدف میں سے ایک کے سلسلے میں عمل درآمد کی رپورٹ لوک سبھا سکریٹریٹ/راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو غور و خوض کے لیے بھیج دی گئی ہے۔
  • صفائی ستھرائی کی دو مہم چلائی گئیں۔
  • ایم ایس ٹی سی لمیٹڈ کے ذریعے  ای-ویسٹ کو ناکارہ قرار دے کر فروخت کرنے کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا، جس سے 2,01,777 روپے کی رقم حاصل ہوئی۔

سینئر افسران نے مہم کی تیاریوں اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے دفتر اور عمارت کے احاطے کا معائنہ کیا اور اس دوران صفائی ستھرائی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

****            

ش ح۔  ش ت۔ش ب ن

U-7577

 


(ریلیز آئی ڈی: 2335699) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English