سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تریپورہ میں ’بھگنی نویدیتا چھتری نواس‘


دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لیے تعلیمی مواقع کو مستحکم کرتا ہے

وزارت کے تعاون سے چلنے والا یہ ہاسٹل منصوبہ، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی اوبی سی طالبات کو محفوظ رہائشی سہولیات تک رسائی فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔

محفوظ اور مناسب قیمت پر رہائش کی دستیابی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ایک اہم معاون عنصر ہے، خاص طور پر ان نوجوان خواتین کے لیے جو دور دراز اور دیہی علاقوں سے سفر کر کے آتی ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 NOV 2026 7:26PM by PIB Delhi

تریپورہ کے مغربی اگرتلہ میں کرشنا نگر میں واقع ’بھگنی نویدیتا چھتری نواس‘ ایک ایسا ہاسٹل ہے جو ’دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی ان طالبات کی معاونت کرتا ہے جو کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

 

یہ اقدام اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ جامع تعلیمی مواقع کو فروغ دینے میں ہاسٹل جیسے مخصوص بنیادی ڈھانچے کا کیا کردار ہے۔ 54 نشستوں پر مشتمل یہ مجوزہ سہولت، جب مکمل ہو جائے گی، تو دور دراز علاقوں سے آنے والی اوبی سی طالبات کے لیے معاون ثابت ہوگی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261112192714_aaab1d.jpg

جو طالبات تعلیمی اداروں سے بہت دور رہتی ہیں، ان کے لیے مناسب رہائش تلاش کرنا اپنی تعلیم جاری رکھنے کی راہ میں ایک عملی چیلنج بن سکتا ہے۔ ایک مخصوص ہاسٹل کی سہولت کا مقصد اس مشکل کو آسان بنانا اور ایک ایسا معاون ماحول فراہم کرنا ہے جہاں طالبات اپنی تعلیمی اہداف پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

 

’بھگنی نویدیتا چھتری نواس‘میں 54 نشستوں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ منصوبے کی تفصیلات کے مطابق، فی الحال 20 طالبات یہاں رہائش پذیر ہیں یا اس سہولت سے مستفید ہو رہی ہیں۔ اس سہولت کا مقصد اہل اوبی سی طالبات کو رہائش فراہم کرنا اور ان کے قیام کے انتظامات کو بہتر بنانا ہے۔

 

اس منصوبے پر عمل درآمد تریپورہ حکومت کے ’محکمہ دیہی ترقی‘کی جانب سے اوبی سی بہبود محکمہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت ہند کی ’وزارت سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات‘اس منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کرنے والا اور معاون ادارہ ہے۔ یہ سہولت تعلیمی بنیادی ڈھانچے کی معاونت میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

 

اس ہاسٹل میں بجلی، مناسب صفائی ستھرائی، پینے کا صاف پانی اور سیکورٹی کے مناسب انتظامات جیسی بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ یہ تمام سہولیات مل کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے لیے ایک محفوظ اور سازگار رہائشی ماحول فراہم کرتی ہیں۔

 

رہائش فراہم کرنے کے اپنے بنیادی مقصد سے ہٹ کر، یہ ہاسٹل منصوبہ اوبی سی طالبات کی تعلیم تک رسائی کو مضبوط بنانے کی ایک کوشش ہے، جس کے ذریعے ان کی پڑھائی میں مدد کے لیے ضروری جسمانی بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس طرح کی رہائشی سہولیات ایسے حالات پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں جن میں طالبات اپنے تعلیمی خوابوں اور اہداف کو بہتر انداز میں پورا کر سکیں۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 7563


(ریلیز آئی ڈی: 2335604) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English