بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت کو پی ایل آئی-اے سی سی اسکیم کے تحت 10 گیگا واٹ آور کی جدید کیمسٹری سیل (اے سی سی) کی پیداواری صلاحیت کے لیے 22 بولیاں موصول ہوئیں


مضبوط صنعتی ردعمل سے مقامی سطح پر اے سی سی کی تیاری کی صلاحیت قائم کرنے میں صنعتوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے

بولیاں کھولنے کا عمل ملک میں اے سی سی کی مقامی پیداواری صنعت کے نظام کو مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 NOV 2026 4:48PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کو ہندوستان میں بڑے پیمانے پر جدید کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹریاں تیار کرنے کے کارخانے قائم کرنے کے لیے مستفید کمپنیوں کے انتخاب کی غرض سے مرکزی عوامی خریداری پورٹل (سی پی پی پورٹل) پر جاری عالمی ٹینڈر کے تحت پیش کردہ 10 گیگا واٹ آور کی پیداواری صلاحیت کے لیے ممکنہ بولی دہندگان سے 22 بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ 10 گیگا واٹ آور کی پیداواری صلاحیت گرڈ پیمانے پر توانائی ذخیرہ کرنے کے اسٹیشنری نظام (جی ایس ایس ایس) کے استعمال کے لیے مختص کی گئی ہے اور جدید کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری ذخیرہ کرنے کے قومی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 50 گیگا واٹ آور کی اے سی سی پیداواری صلاحیت کے مقررہ ہدف کا حصہ ہے۔

تجویز طلب کرنے کی دستاویز (آر ایف پی) 15 جولائی 2026 کو سی پی پی پورٹل پر جاری کی گئی تھی۔ بولی سے قبل اجلاس 29 جولائی 2026 کو منعقد ہوا۔ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 نومبر 2026 تھی، جبکہ تکنیکی بولیاں 11 نومبر 2026 کو بھاری صنعتوں کی وزارت میں بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی گئیں۔ بولی کا یہ عمل دو شفاف مرحلوں پر مشتمل معیار اور لاگت پر مبنی انتخاب کے طریقۂ کار (کیو سی بی ایس) کے تحت آن لائن انجام دیا جا رہا ہے۔ بولیاں جمع کرانے والی کمپنیوں کی فہرست درج ذیل ہے:

S. No.

Name of the Bidder

1.

ACME Solar Holdings Ltd.

2.

Amara Raja Advanced Cell Technologies Pvt. Ltd.

3.

Avaada Electro Ltd.

4.

Exide Energy Solutions Ltd.

5.

Fujiyama Power Systems Ltd.

6.

GK Energy Ltd.

7.

Godawari New Energy Pvt. Ltd.

8.

JPM Energy Solutions Pvt. Ltd.

9.

JSW Neo Energy Ltd.

10.

Lineage Power Pvt. Ltd.

11.

Mahendra Sponge and Power Ltd.

12.

Megha Engineering and Infrastructures Ltd.

13.

Nsure Reliable Power Solutions Pvt. Ltd.

14.

Reliance Industries Ltd.

15.

Renew Photovoltaics Pvt. Ltd.

16.

Sai Bioenergy Pvt. Ltd.

17.

Shirdi Sai Electricals Ltd.

18.

Sun Drops Energia Ltd.

19.

Utex New Energy Pvt. Ltd.

20.

Vikram Solar Ltd.

21.

Waaree Energy Storage Solutions Pvt. Ltd.

22.

Zetsol Energy Pvt. Ltd.

 

مئی 2021 میں مرکزی کابینہ نے ’جدید کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری ذخیرہ کرنے کے قومی پروگرام‘ کے تحت پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کو منظوری دی تھی۔ اس اسکیم کے لیے 18,100 کروڑ روپے کا مجموعی بجٹ مختص کیا گیا تھا، جس کا مقصد ملک میں 50 گیگا واٹ آور کی اے سی سی بیٹریوں کی پیداواری صلاحیت قائم کرنا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ہندوستان میں اے سی سی بیٹریوں کی مقامی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور بڑے ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو یہاں عالمی سطح پر مسابقتی اے سی سی مینوفیکچرنگ نظام قائم کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

گرڈ پیمانے پر توانائی ذخیرہ کرنے کے اسٹیشنری نظام (جی ایس ایس ایس) کے استعمال کے لیے 10 گیگا واٹ آور کی صلاحیت مختص کیے جانے سے قابل تجدید توانائی کے فروغ کے نتیجے میں ملک میں توانائی ذخیرہ کرنے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔ اس سے توانائی کے تحفظ کو تقویت ملے گی اور اے سی سی ٹیکنالوجی کی مقامی سپلائی چین مزید مستحکم ہوگی۔

ٹینڈر میں صنعتوں کی بھرپور شرکت ہندوستان میں اے سی سی بیٹریوں کی تیاری کے امکانات میں صنعتوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے تکنیکی خود انحصاری، عالمی سطح پر مسابقتی اور پائیدار اے سی سی نظام قائم کرنے کے حکومت کے عزم کو بھی تقویت ملتی ہے، جو وِکست بھارت 2047 کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

****

ش ح۔ ک ح۔ خ م

U.NO.7551


(ریلیز آئی ڈی: 2335549) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English