مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 6 کے تحت ہڈکو کی جانب سے صفائی ستھرائی، وسائل کے بہتر استعمال اور ملازمین کی فلاح و بہبود کو فروغ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 NOV 2026 3:58PM by PIB Delhi

خصوصی مہم 6 کے تحت ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ہڈکو) نے اپنے کارپوریٹ دفتر اور علاقائی دفاتر کے ذریعے صفائی ستھرائی، کچرے کے مؤثر بندوبست اور کام کی جگہوں کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔ اس مہم کے تحت صفائی ستھرائی کی خصوصی مہمات چلائی گئیں، سوچھتا کا عہد لیا گیا، پلاسٹک کے کچرے کو جمع کیا گیا، بیداری کی سرگرمیاں انجام دی گئیں، دفتری احاطوں کی منظم انداز میں صفائی اور ترتیب و تنظیم کی گئی، پرانی فائلوں اور ریکارڈ کو تلف کیا گیا اور مجاز طریقۂ کار کے تحت غیر مستعمل سامان، پرانے آئی ٹی آلات اور دیگر غیر ضروری اشیا کو ٹھکانے لگایا گیا۔ ان کوششوں سے اثاثوں کے بہتر انتظام، جگہ کے مؤثر استعمال اور صاف ستھرا، غیر ضروری سامان سے پاک اور منظم دفتری ماحول قائم کرنے میں مدد ملی۔

اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود اور عزت و وقار کے تئیں عہد کا اعادہ کرتے ہوئے ہڈکو نے سینٹرز فار سائٹ ہاسپیٹل کے اشتراک سے سوچھتا متروں، صفائی ستھرائی کے عملے، کثیر مقصدی عملے اور حفاظتی عملے کے لیے آنکھوں کی جانچ کے کیمپ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس اقدام کے ذریعے پیشہ ورانہ صحت اور ان ملازمین کی فلاح و بہبود کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جو کام کی جگہوں کو صاف ستھرا اور صحت بخش رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہڈکو ذمہ دارانہ انداز میں کچرے کو ٹھکانے لگانے، وسائل کے بہتر استعمال اور ملازمین کی شمولیت کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ اس طرح ایک صاف ستھرا، صحت بخش اور زیادہ پائیدار دفتری ماحول تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ خصوصی مہم کے جذبے کے تئیں اپنے عزم کو بھی مزید مستحکم کر رہا ہے۔

****

ش ح۔ ک ح۔ خ م

U.NO.7544


(ریلیز آئی ڈی: 2335458) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी