پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 NOV 2026 7:57PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ اور رائل نیوی آف عمان نے اپنی باہمی بحری مشق 'نسیم البحر' (سی بریز) کے پندرہویں ایڈیشن کا انعقاد کیا، جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو بڑھانا، پیشہ ورانہ تعاون کو مضبوط بنانا اور باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دینا ہے۔
بندرگاہی مرحلے کے دوران، دونوں بحری افواج کی ماہر ٹیموں کے درمیان متعلقہ شعبوں کے ماہرین کے تبادلے (ایس ایم ای ای) منعقد کیے گئے۔ ان تبادلوں میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا، جن میں دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانا (ای او ڈی)، بارودی سرنگوں کے تدارک کی کارروائیاں اور ہائیڈروگرافی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں اور تبادلوں سے خصوصی بحری شعبوں میں پیشہ ورانہ علم اور عملی تجربات کے تبادلے میں مدد ملی۔
سمندری مرحلے میں بھارتی بحری جہاز 'آئی این ایس سورت' اور رائل نیوی آف عمان کے جہاز 'المعزر' کے درمیان مشترکہ عملی سرگرمیاں شامل تھیں۔ ان سرگرمیوں میں مشترکہ 'وزٹ، بورڈ، سرچ اینڈ سیزر' (وی بی ایس ایس) مشقیں اور کراس ڈیک آپریشنز شامل تھیں، جن سے دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کو مربوط طریقہ کار کی مشق کرنے اور عملی باہمی ہم آہنگی کو بڑھانے کے مواقع ملے۔
مشق 'نسیم البحر' (سی بریز) بھارت اور عمان کے درمیان قریبی بحری شراکت داری اور بحری تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ مشق حکومتِ ہند کے 'مہاساگر' وژن (مختلف خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ گیر پیشرفت) کو آگے بڑھانے کی غرض سے علاقائی بحری شراکت داروں کے ساتھ بھارتی بحریہ کے روابط اور تعاون کو بھی مزید تقویت دیتی ہے۔
(4)_20261111195934_5a46db.jpeg)
(4)_20261111195953_f59ad5.jpeg)
(3)_20261111200012_2121e6.jpeg)
(2)_20261111200050_93d13d.jpeg)
(2)_20261111200111_0a4df8.jpeg)
_20261111200132_9d5106.jpeg)
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7522