وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ ملک گیر ساحلی دفاعی مشق  ’  سی ویجل ‘    کے پانچویں ایڈیشن  ’  سی ویجل-26 ‘    کا انعقاد کرے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 NOV 2026 5:17PM by PIB Delhi

ملک گیر ساحلی دفاعی مشق  ’ سی ویجل ‘  کے پانچویں ایڈیشن  ’ سی ویجل -26‘ کا 11 سے 19 نومبر  ، 2026   ء تک  انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مشق کا اشتراک  بھارتی بحریہ ، سرکردہ ایجنسی کے طور پر  کر رہی ہے۔ یہ مشق دو مرحلوں میں منعقد ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 11 سے 17 نومبر  ، 2026 ء تک ساحلی دفاع اور سلامتی کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد 18 اور 19 نومبر  ، 2026 ء کو سمندری  مشق کا مرحلہ منعقد ہوگا۔

مشق ’سی ویجل‘ کا تصور  2018  ء میں پیش کیا گیا تھا، تاکہ  11/26  کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد بحری سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی افادیت کو  پرکھا جا سکے۔ ’ سی ویجل-26‘ کا دائرہ  بھارت کے پورے ساحلی علاقے اور خصوصی اقتصادی خطے تک پھیلا ہوگا۔ اس میں تمام ساحلی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے، ماہی گیری سے وابستہ افراد اور ساحلی برادریوں سمیت بحری شعبے سے وابستہ دیگر تمام متعلقہ فریق بھی حصہ لیں گے۔

یہ مشق اپنے وسیع جغرافیائی دائرے، اس میں حصہ لینے والی ایجنسیوں اور یونٹوں کی تعداد اور مختلف مقاصد کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ اس میں  بھارتی بحریہ،  بھارتی  ساحلی محافظ دستہ ، ساحلی  سکیورٹی پولیس، کسٹمز اور دیگر بحری ایجنسیوں کے  نمائندے حصہ لیں گے۔ اس مشق کے انعقاد میں دفاع، داخلہ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، نیز ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارتیں بھی تعاون کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ  ، مرکزی حکومت کے دیگر ادارے، ساحلی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے بھی اس میں تعاون کریں گے۔

’سی ویجل‘  بھارتی بحریہ کی دو سالہ تھیٹر سطح کی تیاری اور عملی مشق (ٹی آر اوپیکس) کی تیاری کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔ ’سی ویجل‘ اور ’ٹی آر اوپیکس‘ دونوں مل کر بحری سلامتی کے تمام ممکنہ چیلنجوں کا احاطہ کرتی ہیں، جن میں ساحلی دفاع سے لے کر کھلے سمندر میں کارروائیاں شامل ہیں۔

قومی سطح پر ’سی ویجل‘ مشق کا انعقاد اعلیٰ سطح پر ملک کی بحری سلامتی اور ساحلی دفاع کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ’سی ویجل-26‘ کے ذریعے  بھارت کی بحری اور قومی سلامتی کی صورتِ حال کا حقیقت پسندانہ جائزہ لینے اور اسے مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/SeaVigil1.JPG_20261111171934_b1f3ca.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/SeaVigil2_20261111171951_b56fdd.png

 

***

 ( ش ح ۔   م ع ۔ ع ا )

U.No. 7507


(ریلیز آئی ڈی: 2335150) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil