وزارت خزانہ
کابینہ نے اسٹینڈ اَپ انڈیا اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی
خواتین، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل میں صنعت کاری کو فروغ دینے کی پہل
کم از کم 2.5 لاکھ مستفیدین کو اسکیم کے دائرے میں لانے کا ہدف
مجموعی طور پر4,111 کروڑ روپے کے کریڈٹ گارنٹی فنڈ کی منظوری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 NOV 2026 3:18PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اسٹینڈ اَپ انڈیا اسکیم کو مزید پانچ سال، یعنی 31 مارچ 2031 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد خواتین، درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) میں صنعت کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس کے تحت آئندہ پانچ برسوں کے دوران مزید 2.5 لاکھ کاروباری افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اپریل 2016 میں آغاز کے بعد سے اب تک اس اسکیم کے ذریعے 2.75 لاکھ سے زائد خواتین / ایس سی / ایس ٹی صنعت کاروں کو قرض فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔
اسکیم کی اہم خصوصیات:
-
- قرض حاصل کرنے کے اہل افراد: خواتین، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے ایسے صنعت کار جو پہلی بار نیا کاروبار یا صنعتی ادارہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
- مالی امداد کی حد: دس لاکھ روپے سے زیادہ اور ایک کروڑ روپے تک کا قرض( پروجیکٹ کی لاگت کا 85 فیصد تک) فراہم کیا جا سکتا ہے۔ یہ قرض مشترکہ شکل میں (ورکنگ کیپیٹل اور مدتی قرض) یا صرف مدتی قرض کی صورت میں ہوگا۔
- اہل شعبے: مینوفیکچرنگ، خدمات، تجارت اور زراعت سے وابستہ سرگرمیاں۔
- قرض کی ضمانت کی کوریج : قرض کی رقم کا 85 فیصد۔
- گارنٹی فیس: معیاری گارنٹی فیس 0.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
اثرات:
- اس اسکیم کے ذریعے خواتین، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں کو قرض حاصل کرنے میں سہولت ملے گی۔ اس سے نئی صنعتیں قائم کرنے اور ان طبقات میں صنعت کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، جو اب تک مالی سہولیات تک محدود رسائی رکھتے ہیں۔ اس طرح معیشت کی ترقی میں تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
********
(ش ح ۔م ش ۔ص ج )
U. No.7497
(ریلیز آئی ڈی: 2335042)
وزیٹر کاؤنٹر : 3