پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 NOV 2026 3:06PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش کے موقع پر سمویدھان سدن کے سینٹرل ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔
حکومتِ ہند کے پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو، ارکانِ پارلیمنٹ اور سابق ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی اس موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی نے بھی مولانا ابوالکلام آزاد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے ہندی اور انگریزی زبانوں میں شائع کردہ مولانا ابوالکلام آزاد کے حالاتِ زندگی پر مشتمل ایک کتابچہ بھی تقریب میں شرکت کرنے والی معزز شخصیات کو پیش کیا گیا۔
مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر کی نقاب کشائی 16 دسمبر ، 1959 ء کو ، اُس وقت کے صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر راجندر پرساد نے سمویدھان سدن کے سینٹرل ہال ( جو پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کہلاتا تھا ) میں کی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ م ع ۔ ع ا )
U.No. 7491