پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 NOV 2026 3:10PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے نوئیڈا میٹرو ریل پروجیکٹ کے تحت نوئیڈا سیکٹر-51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 تک ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کی توسیع کو منظوری دے دی ہے۔ اس کوریڈور کی مجموعی لمبائی 8.449 کلومیٹر ہوگی اور اس پر 5 ایلیویٹڈ اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کوریڈور کےشروع ہونے کے بعد نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا شہروں میں فعال میٹرو ریل نیٹ ورک کی مجموعی لمبائی 71.878 کلومیٹر ہو جائے گی۔
فوائد اور ترقی کو فروغ:
نوئیڈا میٹرو ریل پروجیکٹ کے تحت نوئیڈا سیکٹر-51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 تک ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کی توسیع شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ پروجیکٹ شہر کے میٹرو ریل نیٹ ورک کی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بہتر رابطہ کاری:
نوئیڈا میٹرو پروجیکٹ کے تحت نوئیڈا سیکٹر-51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 تک ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کی توسیع سے تقریباً 8.449 کلومیٹر نئی میٹرو لائن کا اضافہ ہوگا، جس سے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا شہروں میں عوامی نقل و حمل کی سہولت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ فی الحال ان علاقوں میں مؤثر رابطہ کاری کا فقدان ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس اقدام سے میں نوئیڈا سیکٹر-61 میں بلیو لائن کے ساتھ انٹرچینج کی سہولت سمیت زیادہ آمدورفت والے اہم کوریڈورز سے براہِ راست رابطہ فراہم ہوگا ۔
اس مرحلے کا مقصد درج ذیل نوئیڈا کے اہم علاقوں کو باہم مربوط کرنا ہے:
- تجارتی مراکز: گور سٹی مال، ایچ اینڈ ایس مال اور دفتری جگہیں، بلیو سیفائر مال اور گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 میں تجارتی مقامات، نوئیڈا سیکٹر-51 میں آئی کے ای اے اور نوئیڈا سیکٹر-73 میں اینتھوریم مال جیسے اہم تجارتی مراکز شامل ہیں۔
- بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں( ایم این سی) اور آئی ٹی مراکز: نوئیڈا سیکٹر-60 میں ٹیک مہندرا اور ٹی سی ایل ٹیک کا دفتر، نوئیڈا سیکٹر-73 میں آئل انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ اور گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 میں گولڈن آئی کے دفتر اور تجارتی مقامات شامل ہیں۔
- تعلیمی ادارے: نوئیڈا سیکٹر-122 میں دہلی پبلک اسکول سمیت دیگر تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
- اہم طبی سہولیات: بالخصوص نوئیڈا سیکٹر-70 میں کیلاش اسپتال اور راما اسپتال، سیکٹر-51 میں کلاوڈ نائن اسپتال اور سیکٹر-62 میں راما اسپتال جیسی اہم طبی سہولیات شامل ہیں۔
- اہم رہائشی سوسائٹیاں: نوئیڈا سیکٹر-122 میں کلیو کاؤنٹی رہائشی سوسائٹی اور گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 میں گور سٹی- 1 اور -2 جیسی بڑی رہائشی سوسائٹیاں شامل ہیں۔
ان اہم علاقوں کے درمیان فاصلوں کو جوڑکر میٹرو نیٹ ورک نوئیڈا سیکٹر-51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 تک ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کی توسیع نہ صرف آمدورفت اور رابطے کی سہولیات کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی۔ اس سے رہائشیوں اور روزگار، کاروبار، تعلیم اور دیگر ضروری آمدورفت کرنے والے مسافروں کو شہری نقل و حمل میں بھی سہولت حاصل ہوگی۔
- ٹریفک جام میں کمی: میٹرو ریل سڑک کے ذریعے نقل و حمل کا ایک مؤثر متبادل ذریعہ ہے۔ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے میٹرو ریل نیٹ ورک میں نوئیڈا سیکٹر-51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 تک ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کی توسیع سے ٹریفک جام میں کمی آنے کی توقع ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے سے گاڑیوں کی آمدورفت زیادہ ہموار ہوگی، سفر کے وقت میں کمی آئے گی اور مجموعی طور پر سڑکوں پر حفاظت میں اضافہ ہوگا۔
- ماحولیاتی فوائد: نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کی اس توسیع اور مجموعی میٹرو ریل نیٹ ورک میں اضافے سے روایتی زیرِ زمین قدرتی ایندھن پر مبنی ذرائع نقل و حمل کے مقابلے میں کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی لائی جا سکے گی۔
- اقتصادی ترقی: سفر کے وقت میں کمی اور شہر کے مختلف علاقوں نیز دہلی کے ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشنوں اور مختلف بس ڈپو جیسے اہم سفری مراکز تک بہتر رسائی سے افراد اپنے کام کی جگہوں اور دیگر مقامات تک زیادہ آسانی اور کم وقت میں پہنچ سکیں گے، جس سے کام کرن ے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ، بہتر رابطہ کاری سے مقامی کاروبار کو فروغ ملے گا، خصوصاً نئے میٹرو اسٹیشنوں کے آس پاس کے علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔ اس سے ان علاقوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے امکانات بھی پیدا ہوں گے جہاں پہلے رسائی نسبتاً مشکل تھی۔
- سماجی اثرات: نوئیڈا میں نوئیڈا سیکٹر-51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 تک ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کی توسیع سے معاشرے کے مختلف سماجی و اقتصادی طبقات کو عوامی نقل و حمل تک زیادہ مساوی رسائی حاصل ہوگی اور آمد و رفت میں پیش آنے والی دشواریاں کم ہوں گی۔ سفر کے وقت میں کمی اور ضروری خدمات تک بہتر رسائی سے لوگوں کے معیارِ زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔
- نوئیڈا میٹرو ریل پروجیکٹ کے تحت نوئیڈا سیکٹر-51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 تک ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کی توسیع شہر کی ترقی میں ایک اہم اور دور رس تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ اس پروجیکٹ سے بہتر رابطہ کاری، ٹریفک جام میں کمی، ماحولیاتی تحفظ، اقتصادی ترقی اور معیارِ زندگی میں بہتری کی توقع ہے۔ شہری علاقوں کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے اور مستقبل میں میٹرو نیٹ ورک کی مزید توسیع کی بنیاد فراہم کرنے کے ذریعے یہ پروجیکٹ شہر کی ترقی کی سمت متعین کرنے اور پائیدار شہری ترقی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

********
(ش ح ۔م ش ۔ص ج )
U. No.7490