کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے بہت چھوٹی کاروباری اکائیوں کے لیے قرض ضمانت فنڈ کو جاری رکھنے کی منظوری دی


پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت فراہم کیے جانے والے قرضوں کے لیے ضمانت فراہم کی جائے گی

پانچ کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری، جس سے 12.6 لاکھ کروڑ روپے کے پردھان منتری مدرا یوجنا قرضوں کی فراہمی میں سہولت ہوگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 NOV 2026 3:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بہت چھوٹی کاروباری اکائیوں کے لیے قرض ضمانت فنڈ (سی جی ایف ایم یو) کو مزید پانچ سال، یعنی 31 مارچ 2031 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی ٹی سی) کے ذریعے قرض فراہم کرنے والے اداروں کو قرض کی عدم ادائیگی کے خطرے سے متعلق ضمانت فراہم کی جاتی ہے۔

ستمبر 2026 تک، پردھان منتری مدرا یوجنا کے آغاز سے اب تک قرض فراہم کرنے والے اداروں نے 43.34 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے 60.36 کروڑ سے زائد قرض منظور کیے ہیں۔ جنوری 2016 میں شروع کیا گیا بہت چھوٹی کاروباری اکائیوں کے لیے قرض ضمانت فنڈ ملک میں پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت قرضوں کی فراہمی میں اضافے کا ایک اہم محرک ثابت ہوا ہے۔

اسکیم کی اہم خصوصیات:

  • اس فنڈ کا مقصد قرض فراہم کرنے والے اداروں (ایل آئیز) کو درج ذیل قرض سہولتوں کے لیے ضمانت فراہم کرنا ہے:
  • پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے تحت اہل بہت چھوٹے کاروباری اداروں کو 20 لاکھ روپے تک فراہم کیے جانے والے قرض؛
  • پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے کھاتوں کے تحت بینکوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی 10,000 روپے تک کی اوور ڈرافٹ سہولت؛ اور
  • خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جی) کو دیے جانے والے ایسے قرض، جن کا مجموعی پورٹ فولیو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے کے درمیان ہو۔
  • ضمانت کا احاطہ: ورکنگ کیپیٹل کی حد کے معاملے میں تقسیم کی گئی قرض کی رقم اور مدتی قرض کے کھاتوں کے معاملے میں بقایا رقم سے منسلک ہوگا، تاکہ قرض فراہم کرنے والے اداروں کے حقیقی خطرے کی عکاسی ہو سکے۔
  • ضمانت کی فیس: ضمانت کی فیس ایک فیصد سالانہ سے کم کرکے 0.75 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔ خود امدادی گروپوں کے لیے فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے؛ انہیں پہلے سال 0.25 فیصد اور اس کے بعد کے برسوں میں 0.50 فیصد ضمانت فیس ادا کرنا جاری رکھنا ہوگا۔
  • اسکیم کی مدت: یہ اسکیم سولہویں مالیاتی کمیشن کے دورانیے، یعنی مالی سال 2026-27 سے 2030-31 کے دوران پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت فراہم کیے جانے والے تمام قرضوں پر نافذ ہوگی۔

اثرات:

  • پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت ضمانت یا رہن کے بغیر قرضوں کی فراہمی سے صنعت کاروں اور کاروباری افراد کی ایک نئی نسل تیار ہوئی ہے، جو اس سے پہلے رسمی بینکاری نظام سے قرض حاصل کرنے کے اہل نہیں تھے۔
  • بہت چھوٹی کاروباری اکائیوں کے لیے قرض ضمانت فنڈ (سی جی ایف ایم یو) کی اسکیم میں توسیع سے آئندہ پانچ برسوں کے دوران 12.6 لاکھ کروڑ روپے کے قرضوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
  • یہ اسکیم نوجوان اور کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کو اپنے کاروبار قائم کرنے اور انہیں وسعت دینے کے لیے ایک اہم محرک ثابت ہوگی۔

**********

) ش ح –ک ح-  ش ہ ب )

U.No. 7494


(ریلیز آئی ڈی: 2334993) وزیٹر کاؤنٹر : 3