پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 NOV 2026 10:38AM by PIB Delhi
کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) انڈیا نے ایس آئی این ٹی ای ایف اور ریسرچ کونسل آف ناروے کے ساتھ مل کر 10 نومبر 2026 کو انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر ، نئی دہلی میں’’ویسٹ ٹو ریسورس سولیوشنز ان دی سیمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر‘‘پرانڈیا-ناروے ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔ جس میں سی ایس آئی آر انسٹی ٹیوٹ ، ایس آئی این ٹی ای ایف ، ریگولیٹری اتھارٹیز اور سیمنٹ اور تعمیراتی صنعتوں کے نمائندوں کو پائیدار فضلہ کے انتظام اور وسائل کی بازیابی کے لیے باہمی تعاون کے نقطۂ نظر تلاش کرنے کے لیے اکٹھا کیا گیا ۔ یہ مکالمہ مئی میں ناروے کے دورے کے دوران ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ناروے کے عزت مآب وزیر اعظم جناب جوناس گہر اسٹور کے طے کردہ وژن کے مطابق تھا ۔ جہاں ہندوستان اور ناروے کے تعلقات کو سرکلر معیشت ، صاف ستھری ٹیکنالوجی اور تحقیق کے ساتھ گرین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ تک بڑھایا گیا تھا ۔ بات چیت کا آغاز پروفیسر ایس کے سنگھ سی ایس آئی آر-سی بی آر آئی کے استقبالیہ خطاب سے ہوا ۔ جنہوں نے معززین اور ممتاز شرکاء کا خیرمقدم کیا ۔
افتتاحی اجلاس سے ڈاکٹر راما سوامی بنسل سربراہ آئی ایس ٹی اے ڈی، سی ایس آئی آر ہیڈکوارٹرز، ڈاکٹر اروِن گڈگل رائل ناروے سفارت خانہ، نئی دہلی، ڈاکٹر کورے ہیلی کارسٹینسن چیف سائنٹسٹ ایس آئی این ٹی ای ایف ناروےاور پروفیسر آر پردیپ کمار ڈائریکٹر سی ایس آئی آر-سی بی آر آئی سمیت دیگر معزز شخصیات نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ہونے والی بات چیت میں سی ایس آئی آر کے اداروں، ایس آئی این ٹی ای ایف اور صنعتی شراکت داروں کی مشترکہ ٹیکنالوجی پر مبنی تجاویز کے ذریعے ہندوستان اور ناروے کے درمیان تعاون کو مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔ اس کا خاص مقصد تحقیقی نتائج کو عملی اور بڑے پیمانے پر قابلِ عمل حل میں تبدیل کرنا تھا۔
پروفیسر آر پردیپ کمار نے خطی معیشت سے سرکلر معیشت کی جانب منتقلی اور تعمیراتی و صنعتی فضلے کو قیمتی وسائل میں تبدیل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ اس دوران تعمیراتی و انہدامی فضلے (سی اینڈ ڈی ویسٹ)، اسٹیل سلیگ، فلائی ایش، ریڈ مڈ اور دیگر صنعتی باقیات کے ممکنہ استعمال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کی تیاری و پروسیسنگ کی ٹیکنالوجیز، معیارات کے تعین، معاشی افادیت اور منڈی میں قبولیت سے متعلق چیلنجوں پر بھی غور کیا گیا۔

’’پی او پیز اور مضر فضلے کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے‘‘ کے موضوع پر تکنیکی اجلاس کی قیادت ایس آئی این ٹی ای ایف کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر کورے ہیلی کارسٹینسن اور سی ایس آئی آر-نیری کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر رمیش کمار نے کی۔ اس اجلاس میں ماحولیاتی طور پر محفوظ طریقے سے مناسب مضر فضلے کے علاج کے لیے سیمنٹ بھٹیوں میں مشترکہ پروسیسنگ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں دیرپا نامیاتی آلودگیوں (پی او پیز)، ڈی ڈی ٹی اور پی سی بی سے آلودہ مواد وغیرہ شامل تھے۔جہاں سی ایس آئی آر-نیری نے اسٹاک ہوم کنونشن کے تحت ہندوستان کے وعدوں کے مطابق ملک کا قومی نفاذی منصوبہ، تعمیراتی و انہدامی فضلے سے متعلق 2025 کے ضوابط، متعلقہ قواعد و ضوابط اور ماضی سے موجود پی او پیز کے ذخیرے کی تفصیلات پیش کیں۔ وہیں ایس آئی این ٹی ای ایف کی جانب سے پیش کیے گئے بین الاقوامی تجربات میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ سیمنٹ بھٹیاں قابو میں رکھے گئے بلند درجۂ حرارت پر مضر نامیاتی آلودگیوں کو تلف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس عمل کے دوران روایتی حیاتیاتی ایندھن کی جگہ فضلے سے تیار کردہ متبادل ایندھن بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔بات چیت میں مناسب تکنیکی ضابطوں، صنعتی سطح پر قابو میں رکھے گئے آزمائشی تجربات، اخراج کی نگرانی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کی پابندی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی اور سی ایس آئی آر-اے ایم پی آر آئی کے تحقیقی اقدامات میں سڑکوں کی تعمیر، جیوپولیمر کنکریٹ، خصوصی اقسام کے تعمیراتی مجموعوں اور قدر و قیمت میں اضافے والی تعمیراتی مصنوعات میں فلائی ایش، تانبے کے سلیگ، ریڈ مڈ، پلاسٹک کے فضلے، اسٹیل گرٹ اور دیگر صنعتی ضمنی مصنوعات کے استعمال کے امکانات کو اجاگر کیا گیا۔ سی ایس آئی آر-نیری اور صنعتی نمائندوں نے مضر فضلے کے محفوظ انتظام اور تلفی سے متعلق چیلنجوں اور تکنیکی تقاضوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
تعمیراتی و انہدامی فضلے کی ری سائیکلنگ پر منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کی قیادت ایس آئی این ٹی ای ایف کے ڈاکٹر کرسچین جان اینگیلسن نے کی۔ اس اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین طریقوں کو اجاگر کیا گیا، جن میں ری سائیکل شدہ تعمیراتی مجموعوں سے تیار کردہ مصنوعات، نقل و حرکت کے قابل ری سائیکلنگ یونٹس اور ملاوٹ و ناپاکی دور کرنے کے لیے بہتر طریقۂ کار شامل تھے۔ سی ایس آئی آر-سی بی آر آئی کے پروفیسر ایس کے سنگھ نے ’’تعمیرات میں سلیگ اور دیگر ضمنی مصنوعات کا استعمال‘‘ کے موضوع پر ایک مقالہ پیش کیا، جس میں تعمیراتی مواد میں ان کے ممکنہ استعمال اور صنعتی فضلے کے پائیدار استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
اس بات چیت میں مستقبل میں باہمی تعاون کے لیے کئی ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔ جن میں ہندوستان اور ناروے کے درمیان دو سے تین مشترکہ تحقیقی تجاویز تیار کرنا، مضر فضلے کے علاج کے لیے آزمائشی سطح کے عملی منصوبے شروع کرنا، ڈی ڈی ٹی اور پی سی بی سے آلودہ فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے تکنیکی رہنما اصول وضع کرنا، فضلے سے تیار کردہ تعمیراتی مواد کو مزید ترقی دینا اور صنعت و تعلیمی اداروں کے درمیان شراکت داری کو مستحکم بنانا شامل ہیں۔
اس پروگرام کا اختتام دوطرفہ تحقیق اور تکنیکی تعاون کو مستحکم بنانے، تعمیرات میں سرکلر معیشت کے اصولوں کو فروغ دینے اور سیمنٹ و تعمیراتی شعبوں کو پائیدار اور وسائل کے مؤثر استعمال پر مبنی نظام میں تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔
***
ش ح۔ م ح۔ف ر
7481:U-No