سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی مشکلات سے عالمی سطح پر تعلیمی مواقع تک


نیشنل اوورسیز اسکالرشپ کے ذریعے اعلیٰ تعلیمی کامیابی کا سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 6:55PM by PIB Delhi

مالی مشکلات سے دوچار ایک نوجوان کے لیے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کی نیشنل اوورسیز اسکالرشپ (این او ایس) اسکیم کے ذریعے ایک اہم موقع فراہم کیا گیا۔

مالی سال 2025-26 کے دوران جناب راجیش شیڈگے (تبدیل شدہ نام) کو اس اسکیم کے تحت مالی امداد حاصل ہوئی، جس کی بدولت وہ یونیورسٹی کالج لندن میں اپنی تعلیمی امنگوں کو پورا کرنے کے قابل ہوئے۔

مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے درج فہرست ذات (ایس سی) برادری کے ایک نوجوان طالب علم نے تعلیمی میدان میں غیر معمولی لگن کا مظاہرہ کیا اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارے سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا عزم کیا۔

اپنی بھرپور لگن اور تعلیمی عزائم کے باوجود، مالی مشکلات ان کے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواب کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ تھیں۔ بین الاقوامی تعلیم کے بھاری اخراجات، جن میں ٹیوشن فیس، رہائش، سفر اور دیگر متعلقہ مصارف شامل ہیں، ان کے خاندان کے لیے بیرون ملک پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنا مشکل بنا رہے تھے۔

انفراسٹرکچر کی ترقی، پروجیکٹ مینجمنٹ اور تعمیراتی معاشیات کے شعبوں میں اپنا کریئر بنانے کے پختہ عزم کے ساتھ، ان کی خواہش تھی کہ وہ برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ ادارے یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) سے کنسٹرکشن اکنامکس اینڈ مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کریں۔ تاہم، بین الاقوامی تعلیم کے لیے درکار خطیر مالی وسائل کا انتظام کرنا بدستور ایک بڑا چیلنج تھا۔

نیشنل اوورسیز اسکالرشپ کے تحت ٹیوشن فیس کی مد میں 39,800 پاؤنڈ اور اخراجات معاش کے لیے 9,900 پاؤنڈ کا وظیفہ فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہوائی سفر، ویزا فیس، بیمہ اور دیگر قابل قبول تعلیمی اخراجات کے لیے بھی مالی امداد دی گئی۔ اس امداد سے ان کے خاندان پر مالی بوجھ میں خاطر خواہ کمی آئی اور انہیں ضروری تعلیمی و رہائشی اخراجات کے لیے مالی وسائل کے انتظام کی غیر یقینی صورت حال سے آزاد ہوکر معیاری بین الاقوامی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔

اسکیم کے تعاون سے جناب شیڈگے اس وقت یونیورسٹی کالج لندن، برطانیہ میں کنسٹرکشن اکنامکس اینڈ مینجمنٹ میں ایم ایس سی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وہ لیکچرز، ٹیٹوریلز اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں اور اس دوران انہیں تعمیرات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بین الاقوامی تعلیمی معیارات، جدید علم اور پیشہ ورانہ طریقۂ کار سے واقفیت حاصل ہو رہی ہے۔

نیشنل اوورسیز اسکالرشپ نے ان کے تعلیمی عزائم کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مالی امداد کے علاوہ، اس اسکیم نے بین الاقوامی سطح پر تعلیمی تجربات، پیشہ ورانہ ترقی اور مستقبل میں بہتر کریئر کے امکانات کے نئے راستے بھی کھولے ہیں۔

جناب راجیش شیڈگے کا یہ سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہدفی تعلیمی امداد کس طرح مستحق طلبہ کو مالی رکاوٹوں پر قابو پانے اور دنیا کے ممتاز تعلیمی اداروں میں مواقع حاصل کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

نیشنل اوورسیز اسکالرشپ کے ذریعے حکومت ہند اعلیٰ تعلیم تک سب کی شمولیت پر مبنی رسائی کو مسلسل فروغ دے رہی ہے اور درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنا رہی ہے۔

********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 7473


(ریلیز آئی ڈی: 2334830) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी