نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی بھارت کی جانب سے 100 ہفتوں کی نشہ مخالف مہم کے تحت ملک گیر دیپوتسو اور نوجوانوں کی پارلیمانوں کا انعقادکیا گیا


مہم کے آٹھویں ہفتے کی سرگرمیوں  کے تحت 30 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1.19 لاکھ سے زائد نوجوانوں اور شہریوں نے شرکت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 12:46PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے تحت میرا یووا بھارت (مائی بھارت) نے 6 اور 7 نومبر 2026 کو ’نشہ مکت یووا فار وِکست بھارت‘ کے 100 ہفتوں پر مشتمل  سنکلپ ابھیان کے آٹھویں ہفتے کے دوران ملک گیر سطح پر‘نشہ مکت یووا دیپ اتسو – ایک دیا سنکلپ کا’ اور‘نشہ مکت یووا پر پری چرچا’ کا اہتمام کیا۔ اس کے تحت محلہ سطح پر یوتھ پارلیمنٹز کا انعقاد کیاگیا۔ ان دونوں پہل کے ذریعے دیوالی کی تقریبات کو نشہ آور اشیا کے استعمال کے خلاف بنیادی سطح پر مباحثوں سے جوڑا گیا۔ ان سرگرمیوں میں 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1.19 لاکھ سے زائد نوجوانوں اور شہریوں نے حصہ لیا اور نشہ مکت بھارت کے لیے عہد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261110124720_c66019.jpg

‘نشہ مکت یووا دیپ اتسو – ایک دیا سنکلپ کا’ پہل کے تحت 435 پروگرام اور 568 سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں 1,10,101 افراد نے شرکت کی۔ ان سرگرمیوں میں رنگولی بنانا، دیے روشن کرنا، مٹھائیاں تقسیم کرنا، بیداری پروگرام منعقد کرنا اور مائی بھارت کے رضاکاروں کی عزت افزائی کرنا شامل تھا۔ برہما کماریز، ای پی ایس آئی اور ہارٹ فل نیس سمیت شراکت دار تنظیموں نے بھی ان سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

اتر پردیش میں مائی بھارت نے لکھنؤ میں رضاکاروں کے ساتھ تقریبات کا اہتمام کیا، بانڈہ کے ایک اولڈ ایج ہوم میں مٹھائیاں اور پھل تقسیم کیے اور رام پور میں بیداری کی سرگرمیاں منعقد کیں۔ چھتیس گڑھ کے منگیلی اور دھمتری میں دیپ اتسو اور رنگولی کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ہماچل پردیش کے کانگڑا میں ایک اولڈ ایج ہوم میں تقریبات منعقد کرنے کے ساتھ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اسی طرح کی سرگرمیاں مہاراشٹر کے یوتمل، پڈوچیری کے یانم اور جموں و کشمیر میں بھی منعقد کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261110124727_ec2294.jpg

محلہ سطح پر یوتھ پارلیمانوں (این وائی پی) کے ذریعے منعقد کی گئی ‘نشہ مکت یووا پر پری چرچا’ پہل کے تحت 85 پروگرام اور 298 سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں 9,526 افراد نے شرکت کی۔ ان مباحثوں میں نشہ آور اشیا کے استعمال، اس سے پیدا ہونے والے مسائل اور منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ہر محلہ سطح کی یوتھ پارلیمان کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا تھا کہ ہر بلاک میں کم از کم 80 نوجوانوں کو چار منظم نشستوں کے ذریعے شامل کیا جا سکے۔ ان نشستوں میں مائی بھارت پورٹل کے بارے میں معلومات فراہم کرنا؛ ’نشہ آور اشیا کے استعمال کو سمجھنا: بھارت کے نوجوانوں کو درپیش چیلنجز‘؛ ’بیداری سے عملی اقدام تک: نشہ مکت یووا کے لیے ذرائع‘؛ اور ’تبدیلی کی کہانیاں: نشہ مکت بھارت کی جانب سفر‘ کے عنوان سے صوتی و بصری پیشکش شامل تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261110124735_9a0174.jpg

ان مباحثوں کے دوران نعرے نویسی، رنگولی بنانے، نکڑ ناٹک، باہمی تبادلۂ خیال پر مبنی نشستوں اور عہد لینے جیسی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔ اس طرح کی سرگرمیوں کا اہتمام ہریانہ کے فتح آباد ضلع کے بھونا، مہاراشٹر کے لاتور، مشرقی دہلی اور چھتیس گڑھ کے ڈونگرگڑھ بلاک میں کیا گیا۔ ’نشہ مکت یووا فار وِکست بھارت‘ کی 100 ہفتوں پر مشتمل عہد مہم منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کی مسلسل شمولیت اور برادری کی قیادت میں عملی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے ملک گیر پلیٹ فارم فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

***

ش ح۔ع ح۔ ف ر

U-7442


(ریلیز آئی ڈی: 2334597) وزیٹر کاؤنٹر : 5