پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 NOV 2026 11:38AM by PIB Delhi
شماریات و پروگرام کے نفاذکی وزارت(ایم او ایس پی آئی)نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک چلائی گئی خصوصی مہم –6 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔اس مہم میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں واقع وزارت کے فیلڈ دفاتر کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ماتحت، منسلک اور خودمختار دفاتر نے بھی پرجوش اور فعال طور پر حصہ لیا اور قابل ذکر کامیابی حاصل کی۔
مہم کے دوران مقررہ ہدایات کے مطابق صاف صفائی کی مہمات اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مہم کی پیش رفت کی شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے سکریٹری کی جانب سے باقاعدگی سے نگرانی کی گئی اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کو روزانہ کی بنیاد پر زیرالتوا معاملات کے تصفیے سے متعلق خصوصی مہم(ایس سی ڈی پی ایم) پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا۔
خصوصی مہم 6.0 کی اہم کامیابیاں
- زیرالتوا معاملات کا تصفیہ: وزارت نے عوامی شکایات کے 48 معاملات اور عوامی شکایات سے متعلق 9 اپیلوں کا تصفیہ کیا۔ اس کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ (ایم پیز) کی جانب سے موصول ہونے والے حوالہ جات اور پارلیمانی یقین دہانیوں سے متعلق معاملات کو نمٹانے اور ان پر تیز رفتاری سے کارروائی کرنے کے لیے بھی کوششیں کی گئیں۔
- فائلوں کا مؤثر انتظام: مجموعی طور پر 718 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 433 فائلوں کو تلف کیا گیا۔ اس کے علاوہ 1,607 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 1,522 ای فائلوں کو بند کیا گیا، جس سے ریکارڈ کے بہتر انتظام اور انتظامی کارکردگی میں بہتری آئی۔
- جگہ کا بہتر انتظام: جگہ کے مؤثر انتظام سے متعلق اقدامات کے ذریعے مجموعی طور پر 1,982 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی۔
- آمدنی کا حصول: الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ) اور ناقابل استعمال سامانوں کو ٹھکانے لگانے سے 3,69,819 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی، جس سے وسائل کے بہتر استعمال کو فروغ ملا۔
- صفائی ستھرائی اور ماحولیات میں بہتری: کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے صفائی کی 114 مہمات چلائی گئیں۔
- شجرکاری مہم: دفتری احاطے میں صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لیے شجرکاری مہمات چلائی گئیں۔
- اعزازی تقریب: صاف صفائی سے منسلک عملے کی محنت، لگن اور صاف ستھرا، صحت بخش اور منظم دفتری ماحول برقرار رکھنے میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لیے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
- فضلے سے فن پارے‘ مہم: دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے فیلڈ دفاتر میں ’فضلے سے فن پارے‘ (ویسٹ ٹو آرٹ) مہمات چلائی گئیں۔
خصوصی یک روزہ تقریب
اس مہم کے ایک حصے کے طور پر شماریات و پروگرام کے نفاذکی وزارت( ایم او ایس پی آئی)نے 7 اکتوبر 2026 کو وزارت اور اس کے منسلک و ماتحت دفاتر میں خصوصی یک روزہ صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ اس کے تحت صفائی ستھرائی اور شجرکاری مہمات، کچرے کی علیحدگی، الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ) کا انتظام اور جگہ کے بہتر استعمال سے متعلق سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ فیلڈ آپریشنز ڈویژن(ایف او ڈی) نے ملک بھر میں تقریباً 53 مقامات پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دیں، جبکہ دیگر دفاتر نے بھی اپنے اپنے مقامات پر اسی طرح کے اقدامات کیے۔
خصوصی مہم 6 کی کامیاب تکمیل صفائی ستھرائی، مؤثر انتظامیہ، ماحولیاتی پائیداری اور زیرالتوا معاملات کے بروقت تصفیے کے تئیں وزارت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔


فضلے سے فن پارے


********
ش ح۔ م ع ن۔ ع ر
U-NO-7439