وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے صدر ولودومیر زیلنسکی سے گفت و شنید کی


صدر زیلنسکی نے جاری تنازعہ میں ہوئی نئی پیش رفت  پر اپنا نظریہ ساجھا کیا

وزیر اعظم مودی نے تنازعے کے پر امن حل میں تعاون دینے کے لیے بھارت کی تیاری کے بارے میں بتایا

دونوں قائدین نے بھارت – یوکرین باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 NOV 2026 6:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر عزت مآب جناب ولودومیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفت و شنید کی۔

صدر زیلنسکی نے جاری تنازعے سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بارے میں اپنا نظریہ ساجھا کیا۔

وزیر اعظم نے بھارت کے انسانیت پر مرتکز نقطہ نظر کی تصدیق کی اور بھارت کے اس مستقل موقف کا اعادہ کیا کہ تنازعے کا حل بات چیت اور سفارتکاری سے نکالا جانا چاہئے۔ انہوں نے تنازعے کے پرامن حل کے مقصد  سے کی جانے والی تمام تر کوششوں میں تعاون دینے کے لیے بھارت کی تیاری کے بارے میں بتایا۔

دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفادات کے لیے مختلف شعبوں میں بھارت – یوکرین باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے والے مختلف اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7429


(ریلیز آئی ڈی: 2334462) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati