بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

توانائی  کی وزارت  نے زیرِ التوا معاملات کے نمٹانے اور صفائی ستھرائی مہم کے لیے خصوصی مہم 6 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا


342 صفائی ستھرائی مہموں کے ذریعے 2.5 لاکھ مربع فٹ سے زائد دفتری جگہ خالی کرائی گئی

ناقابل استعمال اور غیر ضروری اشیاء کو ٹھکانے لگانے سے 15.74 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 NOV 2026 4:40PM by PIB Delhi

توانائی کی وزارت نے زیرِ التوا معاملات کے نمٹانے اور صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی مہم 6  کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہی۔اس خصوصی مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، دفتری کام کے نظام کو بہتر بنانا اور وزارت کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنیوں (پی ایس یو)اور دیگر اداروں میں زیرِ التوا شکایات اور معاملات کو حل کرنا تھا۔

خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے دوران وزارتِ توانائی اور اس کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ایز)اور دیگر اداروں نے مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔ ان میں پرانی کاغذی اور الیکٹرانک فائلوں کا جامع جائزہ، ناقابلِ استعمال اشیاء، اسکریپ اور الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ)کی نشاندہی اور انہیں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے اقدامات شامل تھے۔ان سرگرمیوں کا مقصد دفتری جگہ کو خالی کرانا، ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانا اور دفاتر کو صاف ستھرا، منظم اور زیادہ مؤثر بنانا تھا۔

الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ)کے بندوبست  پر خصوصی توجہ

اس سال کی مہم کے موضوع کے مطابق وزارتِ توانائی کے تحت آنے والے تمام دفاتر میں الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ)کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، الگ الگ کرنے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔وزارت کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنیوں اور اداروں نے اپنے اپنے دفاتر میں پیدا ہونے والے الیکٹرانک کچرے کی نشاندہی کی اور ای ویسٹ(مینجمنٹ)رولز 2022 کے مطابق اس کوعلیحدہ کرنے اور محفوظ طریقے سے اسے تلف کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے۔

 

   

 

توانائی کی وزارت کے ماتحت کام کرنے والے سرکاری ادارے پاور گرڈ کے احاطے میں الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ)کو ٹھکانے لگانے کا عمل

اس اقدام سے الیکٹرانک کچرے کو مناسب طریقے سے سنبھالنے اور وزارت کے تحت کام کرنے والی تمام سرکاری کمپنیوں(سی پی ایس ایز)اور دیگر اداروں میں ذمہ دارانہ طریقے سے کچرے کے انتظام وانصرام کے نظام کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔

 

بعدمیں                                                            پہلے

اس مہم کے دوران وزارتِ توانائی نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 342 صفائی مہمات چلائی گئیں، جن کے نتیجے میں 2,51,757 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی۔اس کے علاوہ، ناقابل استعمال  اور پرانی اشیا ء (اسکریپ)اور الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ)کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 15 کروڑ 74 لاکھ 20 ہزار 231 روپے کی آمدنی حاصل کی گئی۔

ریکارڈ کے انتظام و انصرام کے حوالے سے وزارت نے مجموعی طور پر 26,885 کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا، جن میں سے ریکارڈ مینجمنٹ کے مقررہ ضوابط کے مطابق 13,282 فائلوں کو ریکارڈ سے خارج کر دیا گیا۔اسی طرح 34,572 الیکٹرانک فائلوں (ای فائلز)کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں سے 34,525 فائلوں کو بند کر دیا گیا۔

  

توانائی کی وزارت نے مہم کے دوران مقررہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ اس سلسلے میں مختلف حوالہ جات سے متعلق اہداف حاصل کیے گئے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اراکینِ پارلیمنٹ (ایم پی) کے 46 حوالہ جات میں سے 33 کو نمٹایا گیا۔بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی) کے 4 حوالہ جات میں سے 3 کو نمٹایا گیا۔وزیرِ اعظم کے دفتر(پی ایم او) کے تمام 7 حوالہ جات کو نمٹایا گیا۔ریاستی حکومتوں کے 11 حوالہ جات میں سے 4 کو نمٹایا گیا۔مزید براں  مہم کے دوران وزارت نے عوامی شکایات کے مقررہ ہدف سے تجاوز کرتے ہوئے 1,589 عوامی شکایات کا مؤثر طریقے سے ازالہ کیا، جبکہ شکایات سے متعلق 86 اپیلوں کو بھی نمٹایا، جو مقررہ ہدف سے زیادہ ہیں۔

سیکریٹری (پی)کی رہنمائی میں خصوصی مہم 6 کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی گئی، تاکہ وزارت کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رہے۔ وزارت اور اس کے ماتحت سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے افسران کی فعال شرکت نے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔

عوام میں بیداری پیدا کرنے اور مہم کو وسیع پیمانے پر تشہیر دینے کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، مثلاً ایکس(سابقہ ٹوئٹر)، انسٹاگرام، فیس بک اور لنکڈ اِن پر پوسٹس شائع کی گئیں۔ ان پوسٹس میں خصوصی مہم 6 کے تحت وزارتِ توانائی اور اس کے ماتحت سرکاری کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے انجام دی جانے والی اہم سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیاہے۔

 

*********************

 

UN-7419

(ش ح۔  م م ع۔ت ا)

 


(ریلیز آئی ڈی: 2334397) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी