جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت نے خصوصی مہم 6 کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی


خصوصی مہم 6 کا مقصد صفائی ستھرائی کے رجحان کو ادارہ جاتی سطح پر فروغ دینا، دفتری انتظام کو بہتر بنانا اور زیرِ التوا معاملات میں کمی لانا تھا۔

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 NOV 2026 4:38PM by PIB Delhi

نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای)نے زیرِ التوا معاملات کے تصفیے سے متعلق خصوصی مہم 6(ایس سی ڈی پی ایم 6)کے نفاذ کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک چلائی گئی۔

اس مہم کا مقصد وزارت اس کے منسلک اداروں، خودمختار اداروں اور سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں (پی ایس یوز) میں صفائی ستھرائی کے رجحان کو ادارہ جاتی شکل دینا، دفتری انتظام کو بہتر بنانا اور زیرِ التوا معاملات میں کمی لانا تھا۔

مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران وزارت نے صفائی ستھرائی اور کام کی جگہوں کے بہتر انتظام کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔ اس دوران الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ) کی نشاندہی، جمع کرنے، الگ الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ تاکہ دستیاب دفتری جگہ کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے اور کچرے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانے کے طور طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔

وزارت نے مہم کے تحت مقررہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور نشان زدہ شعبوں میں زیادہ سے زیادہ اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کیے۔ دفتری شعبوں کا باقاعدگی سے جائزہ بھی لیا گیا اور معائنے کیے گئے۔ تاکہ صفائی ستھرائی، سرکاری جگہوں کی مناسب دیکھ بھال اور فائلوں نیز دیگر زیرِ التوا معاملات کے تصفیے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ افسران اور عملے نے مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا اور کام کی جگہوں کو صاف ستھرا اور منظم رکھنے کے ساتھ ساتھ انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا۔

وزارت کے خودمختار اداروں اور سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں نے بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ جس سے اس کے مقاصد کے حصول کے لیے مربوط کوششوں کو یقینی بنانے میں مدد ملی۔

مہم کے نفاذ کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر ایم این آر ای نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ باقاعدگی سے صفائی مہمات چلانے، فائلوں کا مؤثر انتظام کرنے، الیکٹرانک کچرے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے اور جواب دہی کے ساتھ ساتھ زیرِ التوا معاملات کو بروقت نمٹانے کا رجحان فروغ دے کر مہم کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

******

( ش ح ۔ م ح ۔ م ا )

UR No-7418


(ریلیز آئی ڈی: 2334382) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी