مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 NOV 2026 4:20PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے عام ٹیلی مواصلاتی صارفین کی معلومات کے لیے آسام ایل ایس اے کے تحت ستمبر ، 2026 ء کے دوران آسام میں نیو تنسکیا ریلوے اسٹیشن اور گوہاٹی ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے راستے پر کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ، ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پیز) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (آواز اور ڈیٹا دونوں) کے معیار کا حقیقی وقت میں جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی، خدمات کے معیار (کیو او ایس) سے متعلق اہم پیمانوں، مثلاً نیٹ ورک کوریج، کال منقطع ہونے کی شرح (سی ڈی آر)، کال ملنے کی کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) کی رفتار وغیرہ کے حوالے سے ٹی ایس پیز کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ اس کے نتائج صارفین کو معلومات فراہم کرنے اور ٹی ایس پیز کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔
اس آئی ڈی ٹی کو ، اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ شہروں، اہم مقامات، عوامی نقل و حمل کے مراکز وغیرہ جیسے مختلف ماحول میں تمام ٹی ایس پیز کی موبائل نیٹ ورک کی حقیقی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس قسم کی جانچ کے دوران ، تمام ٹی ایس پیز کے سم کارڈز استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر آواز اور ڈیٹا کے براہِ راست سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے متعدد جدید آزمائشی ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظاموں کے ذریعے ان سیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔
ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے 11 ستمبر ، 2026 ء کو آسام ریاست میں ریلوے کے 515.9 کلومیٹر طویل راستے اور 2 اہم مقامات پر ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ یہ ٹیسٹ آسام ایل ایس اے کے تحت اور ٹرائی کے علاقائی دفتر، کولکاتہ کی نگرانی میں انجام دیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹوں میں پیش کیے گئے مشاہدات، جانچ کے دن اور وقت کے دوران متعلقہ علاقے یا راستے پر ٹی ایس پیز کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے کا نقشہ: درج ذیل نقشے میں دی گئی علامات کی وضاحت کے مطابق ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں، جن میں ریلوے راستہ اور اہم مقامات شامل ہیں، کا مجموعی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

جانچ کے اہم پیمانے
- نیٹ ورک کوریج میں کمی: ان نمونوں کا فی صد ، جن میں سگنل کی طاقت متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی/ 3جی/ 4جی/ 5جی) کے لیے مقررہ کم از کم سطح سے کم پائی گئی۔
- آواز کی خدمات: کال ملنے کی کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، کال منقطع ہونے کی شرح (ڈی سی آر) اور کال ملنے میں لگنے والا وقت۔
- ڈیٹا خدمات: ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، سگنل میں اتار چڑھاؤ اور ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح۔
آسام ایل ایس اے کے تحت نیو تنسکیا سے گوہاٹی تک ریلوے راستے پر موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کے اہم پیمانوں کا خلاصہ درج ذیل ہے:
- نیٹ ورک کوریج میں کمی: خودکار انتخاب کے موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں ریلوے راستے پر ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران آواز کی خدمات کی جانچ میں حاصل کردہ سگنل کی طاقت کے نمونوں میں سے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد، مجموعی نمونوں کے مقابلے میں، ایئرٹیل کے لیے 4754/32385، بی ایس این ایل کے لیے 12486/25698، آر جے آئی ایل کے لیے 4808/33296 اور وی آئی ایل کے لیے 12738/27285 رہی۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- منقطع ہونے والی کالیں: کامیابی کے ساتھ لگنے والی کالوں کی مجموعی تعداد میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 5/166، بی ایس این ایل کے لیے 65/205، آر جے آئی ایل کے لیے 9/175 اور وی آئی ایل کے لیے 34/164 رہی۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی ) : ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 42.71 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/2جی) کے لیے 5.00 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 110.82 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی/2جی) کے لیے 15.69 ایم بی پی ایس درج کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار سے متعلق تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اپ لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 11.75 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/2جی) کے لیے 3.25 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 8.29 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی/2جی) کے لیے 5.46 ایم بی پی ایس درج کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار سے متعلق تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
منقطع ہونے والی کالوں اور کال کے دوران آواز بند ہونے کے واقعات کے مقامات، منسلک نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔
آئی ڈی ٹی کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے اور احاطہ کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- ریلوے: ریلوے کے راستے پر ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران درج ذیل علاقوں کا احاطہ کیا گیا: (1) نیو تنسکیا سے گوہاٹی تک کا راستہ، جو سمالو گڑی جنکشن، (2) ماریانی جنکشن، (3) فورکاٹنگ جنکشن، (4) دیما پور، (5) دیفو اور (6) لمڈنگ جنکشن سے گزرتا ہے۔
- اہم مقامات: صارفین کے ایک ہی مقام پر موجود رہتے ہوئے موبائل نیٹ ورک کے تجربے کا جائزہ لینے کے لیے درج ذیل مقامات کا انتخاب کیا گیا: (1) گوہاٹی ریلوے اسٹیشن اور (2) نیو تنسکیا ریلوے اسٹیشن۔
اس آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پیز) کے ساتھ اس غرض سے شیئر کیے گئے ہیں کہ وہ اپنی جانب سے مزید ضروری کارروائی کریں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹیں ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ کسی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.kolkata@trai.gov.in پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے یا ٹرائی کے علاقائی دفتر، کولکاتہ سے ٹیلی فون نمبر +91-33-22361401 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح – م م - ع ا )
U. No. 7416