قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ قانونی امور نے خصوصی مہم 6 کے تحت نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،27 ہزار سے زائد فزیکل فائلوں کا جائزہ، 15,679 فائلوں کو نمٹایا اور خراب سامان کی فروخت سے 4.71 لاکھ روپے حاصل کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 NOV 2026 2:13PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارتِ قانون و انصاف کے تحت محکمۂ قانونی امور نے خصوصی مہم 6 کے تحت متعدد اقدامات اور سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ ان اقدامات کے ذریعے مؤثر حکمرانی، ادارہ جاتی استحکام، ماحولیاتی پائیداری، شفافیت اور شہریوں کو مرکز میں رکھ کر انتظامی امور انجام دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مہم کی تیاری کے مرحلے کے دوران، محکمہ نے اپنے سینئر افسران کو مختلف فیلڈ دفاتر کے دورے کے لیے تعینات کیا، تاکہ وہاں کے افسران اور عملے کو ’سووَچھتا ہی سیوا‘ اور خصوصی مہم 6 کے بارے میں آگاہ اور حساس بنایا جا سکے۔

خصوصی مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران، محکمہ نے مختلف سرگرمیوں کا جامع پروگرام ترتیب دیا۔ اس میں صفائی ستھرائی کی مہم، زیر التوا حوالہ جات کو نمٹانا، غیر ضروری اور فرسودہ ریکارڈ کا جائزہ لے کر اسے تلف کرنا، ریکارڈ کے انتظام کو ڈیجیٹل بنانے سے متعلق اقدامات، غیر ضروری اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی(آئی سی ٹی)اور برقی آلات کو ٹھکانے لگانا، دستیاب جگہ کا بہتر استعمال اور شکایات کا مؤثر ازالہ شامل تھا۔ اس کے علاوہ فائلوں کے منظم انتظام، انتظامی امور کے زیر التوا کاموں میں کمی، ماحولیات کے تحفظ اور کام کی جگہ کو صاف ستھرا، منظم اور کارآمد بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

اس مہم کے ذریعے ادارہ جاتی طریقۂ کار کو مزید مضبوط بنانے، افسران اور ملازمین کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے، روزمرہ کے انتظامی امور میں صفائی ستھرائی کے اصولوں کو فروغ دینے اور مقررہ طریقۂ کار کے مطابق ناکارہ سامان اورغیر ضروری اشیاء کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کا موقع بھی فراہم ہوا۔

خصوصی مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران اہم کامیابیاں

مہم کے دوران محکمہ کی نمایاں کامیابیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. صفائی ستھرائی اور سووَچھتا سے متعلق اقدامات

کام کی جگہ پر صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے کے لیے محکمہ کے دفاتر اور احاطوں میں مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کی 30 مہمات منعقد کی گئیں۔ ان اقدامات سے صاف ستھرا، صحت مند اور کام کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

  1.  ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانے سے آمدنی کا حصول

ای ویسٹ، ناکارہ سامان اور دیگر ناقابلِ استعمال اشیا کی منظم طریقے سے نشاندہی اور تلفی کے ذریعے محکمہ نے 4,71,881 روپے کی آمدنی حاصل کی۔ اس اقدام سے غیر ضروری وسائل کو کارآمد طریقے سے ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ سرکاری اثاثوں کے مؤثر استعمال کو بھی فروغ ملا۔

  1.   فائلوں کا مؤثر انتظام اور زیر التوا کاموں میں کمی

سرکاری ریکارڈ کو منظم بنانے اور انتظامی کارکردگی بہتر کرنے کی کوششوں کے تحت 13,523 فائلوں کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں مجموعی طور پر 27,289 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 15,679 فائلوں کو تلف کیا گیا۔ اسی طرح 15,188 ای فائلوں کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں مجموعی طور پر 20,572 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 17,798 فائلیں بند کر دی گئی ہیں۔ اس عمل سے غیر ضروری ریکارڈ کے انبار کو کم کرنے، فائلوں کے انتظام کے طریقۂ کار کو بہتر بنانے اور متعلقہ سرکاری معلومات تک تیزی سے رسائی ممکن بنانے میں مدد ملی ہے۔

  1.   پرانی اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی اور برقی آلات کو ٹھکانے لگانا (ای ویسٹ)

1,418 اشیاء کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں مجموعی طور پر 1,484پرانی اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی اور برقی آلات کی نشاندہی کرکے انہیں ٹھکانے لگایا گیا، جس سے 4.15 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ اس اقدام سے غیر ضروری آلات کو ہٹانے، دفتری بنیادی ڈھانچے کے بہتر استعمال اور ماحولیات کے تحفظ کے تقاضوں کے مطابق ناکارہ اشیا کو ٹھکانے لگانے کے طریقوں کو فروغ دینے میں مدد ملی۔

  1.  جگہ کا بہتر استعمال اور دفتری احاطوں کا مؤثر استعمال

پرانے ریکارڈ، ناکارہ سامان، غیر ضروری فرنیچر اور دیگر ناقابلِ استعمال اشیا کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے کے نتیجے میں4,889 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی۔ اس خالی جگہ کو سرکاری کاموں کے لیے زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے دفتری نظم و نسق اور کام کاج کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

  1.  مؤثر انتظامیہ اور اہم حوالہ جات کو نمٹانا

مہم کے دوران اراکینِ پارلیمنٹ سے موصول ہونے والے 58 حوالہ جات اور آئی ایم سی کے 19 حوالہ جات کو 100 فیصد ہدف حاصل کرتے ہوئے نمٹا دیا گیا۔ پارلیمانی یقین دہانیوں کے 14 معاملات میں سے 7 کے سلسلے میں عمل درآمد کی رپورٹ وزارتِ پارلیمانی امور کے او اے ایم ایس پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے، جبکہ 2 پارلیمانی یقین دہانیوں کو دیگر وزارتوں اور محکموں کو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ کوششیں اہم سرکاری خط و کتابت کو تیزی سے نمٹانے اور انتظامی امور میں جواب دہی کو مضبوط بنانے کے لیے محکمہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

  1.  عوامی شکایات کا ازالہ

شہریوں کو مرکز میں رکھ کر حکمرانی اور جواب دہ انتظامیہ کو اہمیت دیتے ہوئے محکمہ نے عوامی شکایات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ مہم کے دوران 512 شکایات کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں مجموعی طور پر 534 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ یہ کامیابی عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور شہریوں کے مسائل کا بروقت حل یقینی بنانے کے لیے محکمہ کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

اختتامیہ

خصوصی مہم کے نفاذ کے نتیجے میں محکمۂ قانونی امور میں صفائی ستھرائی، فائلوں کے انتظام، بے کار اشیا کو ٹھکانے لگانے، جگہ کے بہتر استعمال، آمدنی کے حصول اور عوامی شکایات کے ازالے کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

یہ کامیابیاں سووَچھتا، کارکردگی، شفافیت، جواب دہی اور شہریوں کو مرکز میں رکھ کر حکمرانی کے اصولوں کے تئیں محکمہ کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ محکمہ بہترین طریقۂ کار کو ادارہ جاتی شکل دے کر، باقاعدہ نگرانی یقینی بنا کر اور انتظامی امور میں مسلسل بہتری کو فروغ دے کر اس مہم کے ذریعے پیدا ہونے والی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

نئی دہلی کے صفدرجنگ مقبرے میں شرمدان کی تقریب

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261109142603_4045a1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261109142609_31bb97.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261109142615_6a68b4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261109142624_523fe0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261109142634_960f7a.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261109142648_457a9a.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image007_20261109142658_0ee7a5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image008_20261109142708_c038dd.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image009_20261109142718_e70e92.jpg

******

 

( ش ح ۔ م ح ۔ م ا )

UR No-7413               


(ریلیز آئی ڈی: 2334349) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil