وزارت ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

شاکیہ مُنی بدھ کے مقدس تبرکات 8 نومبر کو بومڈیلا کی تھبچوگ گاتسل لنگ مٹھ پہنچے


مقدس باقیات مٹھ میں موجود ہیں،عوام 8 سے 13 نومبر 2026 تک  اس کے درشن کرسکتے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 NOV 2026 10:38AM by PIB Delhi

شاکیہ مُنی بدھ کے مقدس باقیات 8 نومبر 2026 کو اروناچل پردیش کے بومڈیلا میں واقع تھبچوگ گاتسل لنگ (ٹی جی ایل) مٹھ (لوئر گومپا) پہنچے، جہاں انہیں عوام کے درشن کے لیے رکھا گیا ہے۔ یہ مقدس باقیات 8 سے 13 نومبر 2026 تک عوام کے دیدار کے لیے دستیاب رہیں گے۔ اس نمائش کا اہتمام حکومتِ ہند کی ثقافت کی وزارت نے نئی دہلی کے نیشنل میوزیم، حکومتِ اروناچل پردیش اور نئی دہلی کی بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے اشتراک سے کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261109103930_f0d1ed.jpg

آٹھ نومبر کو عوام کے دیدار کے لیے مقدس باقیات کی نمائش کے پہلے دن عقیدت مندوں کی حوصلہ افزا تعداد دیکھنے کو ملی۔ اس موقع پر تقریباً 4000 عقیدت مندوں نے مٹھ پہنچ کر مقدس باقیات کے درشن کیے۔ بدھ بھکشوؤں، معزز شخصیات، بزرگ شہریوں اور معذور افراد نے بھی عبادت کی اور عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ 9 سے 13 نومبر 2026 تک بومڈیلا حلقۂ انتخاب اور اس کے آس پاس کے حلقوں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں کی آمد مٹھ میں طے ہے، جہاں وہ عبادت کریں گے اور آشیرواد حاصل کریں گے۔

مقدس باقیات کو توانگ سے بھارتی فضائیہ کے چنوک ہیلی کاپٹر کے ذریعے بومڈیلا پہنچایا گیا۔ اس سفر میں ان کے ساتھ بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے ڈپٹی سکریٹری جنرل (ڈی ایس جی) بھکشو کھیم اچارا اور وزارتِ ثقافت، نئی دہلی کے نیشنل میوزیم  اور آئی بی سی کے افسران بھی موجود تھے۔ روپا میں واقع آرمی ہیلی پیڈ پر حکومتِ اروناچل پردیش کے تعلیم، سیاحت، دیہی تعمیرات (آر ڈبلیو ڈی) کے وزیر اور عوامی کتب خانوں، پاسانگ دورجی سونا نے مقررہ سرکاری آداب کے مطابق مقدس باقیات کا استقبال کیا۔ ہیلی پیڈ پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مقدس باقیات کو بومڈیلا لے جایا گیا، جہاں بالائی گومپا میں مختصر رسمی قیام کے بعد انہیں محفوظ رکھنے کے لیے تھبچوگ گاتسل لنگ مٹھ (لوئر گومپا) پہنچایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261109103936_c9bcab.jpg

مقدس باقیات کو مٹھ میں محفوظ کیے جانے کے بعد، مہمانِ خصوصی پاسانگ دورجی سونا، وزیر برائے تعلیم، سیاحت اور دیہی تعمیرات، حکومتِ اروناچل پردیش نے پدم شری اعزاز یافتہ 12ویں گرو ترلکو رنپوچے کی موجودگی میں مٹھ  میں دو خصوصی نمائشوں کا افتتاح کیا۔ ان نمائشوں کا اہتمام بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) اور نئی دہلی کے نیشنل میوزیم نے کیا ہے۔ ان میں بدھ مت اور مقدس باقیات سے وابستہ تاریخی، روحانی اور ثقافتی ورثے کو پیش کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261109103943_0b5bf1.jpg

بومڈیلا میں مقدس باقیات کی آمد سے قبل، 7 نومبر 2026 کو گادن نامگیال لہاتسے (توانگ مٹھ) میں ان کے سات روزہ عوامی درشن کا اختتام ہوا۔ اس نمائش میں توانگ کے تمام بلاکس اور آس پاس کے علاقوں سے ہزاروں عقیدت مندوں اور زائرین نے شرکت کی۔ وہ مقدس باقیات کے درشن کرنے، عبادت کرنے اور عقیدت و احترام کا اظہار کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ عقیدت مندوں کی اس غیر معمولی تعداد نے شاکیہ مُنی بدھ کے مقدس باقیات سے وابستہ گہری روحانی عقیدت اور احترام کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261109103950_bf69b3.jpg

بومڈیلا میں نمائش کے بعد مقدس باقیات کو نامسائی کے گولڈن پیگوڈا لے جایا جائے گا، جہاں 14 سے 20 نومبر 2026 تک عوام ان کے درشن  کر سکیں گے۔ اس کے بعد ان مقدس باقیات کی 21 نومبر 2026 کو نئی دہلی کےنیشنل میوزیم  واپسی ہونی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261109103958_4e59d4.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ت ف۔ ن م۔

U-7404


(ریلیز آئی ڈی: 2334269) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati