اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت فولاد کی زیر التوا معاملات کے تصفیے سے متعلق خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) 6 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 NOV 2026 1:49PM by PIB Delhi

وزارت فولاد نے زیر التوا معاملات کے تصفیے سے متعلق خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) 6 کو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔ وزارت فولاد اور اس کے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) نے اس مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ اس مہم کا مقصد زیر التوا معاملات کو مؤثر طریقے سے نمٹانے کے ذریعے انتظامی امور کو بہتر بنانا اور سرکاری کام کاج میں صفائی ستھرائی اور کارکردگی کو فروغ دینا تھا۔

اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینا اور مختلف زمروں کے زیر التوا معاملات کو نمٹانا تھا، جن میں اراکین پارلیمنٹ (ایم پیز)، وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او)، اہم شخصیات اور کابینہ، ریاستی حکومتوں کی جانب سے موصول ہونے والے حوالہ جات اور سی پی گرامس کے معاملات سمیت دیگر امور شامل تھے۔

نمایاں پیش رفت

  • عوامی شکایات اور اپیلوں کے ازالے کے مقررہ اہداف 100 فیصد حاصل کیے گئے۔
  • 21,164 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جو مقررہ ہدف کا 101 فیصد ہے۔
  • 17,107 فزیکل فائلوں کو کامیابی کے ساتھ تلف کیا گیا۔
  • 301 صفائی مہمات چلائی گئیں، جبکہ مقررہ ہدف بھی 301 تھا۔
  • ناکارہ اشیا، الیکٹرانک کچرے اور غیر ضروری فائلوں کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے تقریباً 17,501 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی۔

وزارت کے تحت کئی مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں نے ریکارڈ کے انتظام اور شکایات کے ازالے کے سلسلے میں اختراعی بہترین طریقۂ کار اپنائے، جو دیگر محکموں کے لیے مثال بنے۔

وزارت فولاد انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے، صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور زیر التوا معاملات کے بروقت تصفیے کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ یہ اقدامات انتظامی اصلاحات، شفافیت اور بہتر حکمرانی کے وسیع تر حکومتی مقاصد سے ہم آہنگ ہیں۔

****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-7375

 


(ریلیز آئی ڈی: 2333937) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English