وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ملک گیر سطح پر الیکٹرانک فضلے سے متعلق بیداری اور اس کی جمع آوری کی مہم کے ساتھ خصوصی مہم 6 کا اختتام


2.85 لاکھ اسکولوں کے 2 کروڑ سے زائد طلبہ اور اساتذہ نے 58.79 لاکھ ای-فضلہ اشیا جمع کرنے کی مہم کی قیادت کی

41,181 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 31,010 فائلیں تلف کی گئیں؛ دفتری جگہ کے 1,84,828 مربع فٹ رقبے کو خالی کرایا گیا

اسکولی تعلیم و خواندگی  کے محکمےنے اسکولوں میں مختلف النوع سرگرمیوں کا اہتمام کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 NOV 2026 12:43PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی او ای ایس ایل )کےمحکمے کی خصوصی مہم 6 کا انعقاد 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک کیا گیا۔ اس مہم کا ملک گیر محور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا، صفائی ستھرائی کو فروغ دینا اور الیکٹرانک کچرے کے ذمہ دارانہ انتظام کو یقینی بنانا تھا۔ اس مہم کے ذریعے اسکولوں، طلبہ، اساتذہ اور برادری کو پائیدار طور طریقے اپنانے اور مشن لائف کے لیے ایکو کلبوں کے زیرِ اہتمام ماحولیاتی بیداری کو مستحکم کرنے کے لیے متحرک کیا گیا۔

سرکاری کام کاج میں زیرِ التوا معاملات کو کم کرنا اور کارکردگی میں بہتری لانا

محکمہ اور اس کے خود مختار اداروں نے سرکاری کام کاج میں زیرِ التوا معاملات کو کم کرنے، مختلف زمروں کی فائلوں کا جائزہ لینے، غیر ضروری اور فرسودہ فائلوں کو تلف کرنے اور ریکارڈ کے انتظام کے طریقۂ کار کو مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کی۔ ان کوششوں کے تحت 41,181 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 31,010 فائلیں تلف کی گئیں۔ اس مہم کے نتیجے میں دفتری جگہ کے 1,84,828 مربع فٹ رقبے کو خالی کرایا گیا اور ناکارہ سامان کو تلف کرنے کے ذریعے 67.27 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ محکمہ کے زیرِ انتظام اسکولوں اور دفاتر میں صفائی ستھرائی کی سات لاکھ سے زائد مہمات چلائی گئیں۔ خصوصی مہم 6 کے تیاری اور نفاذ کے مرحلے کے دوران، 16 ستمبر 2026 سے 31 اکتوبر 2026 تک، ملک بھر کے 2.85 لاکھ اسکولوں کے 2.02 کروڑ طلبہ اور اساتذہ نے 58.79 لاکھ الیکٹرانک کچرے کی اشیا جمع کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261106124452_c6685c.jpg

28 اکتوبر 2026 کو ملک گیر سطح پر ایک روزہ پروگرام

خصوصی مہم 6 کے ایک حصے کے طور پر، مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور خود مختار اداروں کے اسکولوں نے 28 اکتوبر 2026 کو الیکٹرانک  فضلے کے انتظام سے متعلق ایک بڑے پیمانے پر مہم میں حصہ لیا۔ اس اقدام کے مقاصد میں الیکٹرانک کچرے کو کم کرنا، جہاں تک ممکن ہو الیکٹرانک اشیا کا دوبارہ استعمال اور ان کی مرمت و تجدید کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا شامل تھا کہ ناکارہ قرار دی گئی اشیا مجاز ری سائیکلنگ اور مرمت و تجدید کرنے والے اداروں کے حوالے کی جائیں۔ تقریباً 1.89 لاکھ اسکولوں میں صبح کی اسمبلی کے دوران الیکٹرانک کچرے سے متعلق سوال و جواب کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/2026/nov/image002_20261106124515_6772d0.gif

طلبہ نے نئی دہلی میں ناکارہ الیکٹرانک اشیا سے تیار کردہ تخلیقی نمونوں کی نمائش کے ذریعے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس نمائش میں ناکارہ الیکٹرانک آلات اور ان کے پرزوں کو نئے انداز میں استعمال کرتے ہوئے تخلیقی اور کارآمد اشیا تیار کی گئی تھیں۔ وزیر مملکت برائے تعلیم جناب جینت چودھری نے اسی روز (28 اکتوبر 2026) اس نمائش کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/2026/nov/image003_20261106124655_98cd3a.gif https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261106124701_4c853f.jpg

نئی دہلی میں منعقدہ قومی سطح کے پروگرام کے دوران، مہم کے تحت جمع کیے گئے الیکٹرانک کچرے کو تلف کرنے اور اس کی پراسیسنگ کے لیے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے محکمہ(ڈی اے آر پی جی) کی سکریٹری محترمہ نویدیتا شکلا ورما اور محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی کے سکریٹری جناب ٹی۔ کے۔ انل کمار نے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) سے تصدیق شدہ ری سائیکلنگ ادارے کے حوالے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261106124711_62f370.jpg

کرتویہ بھون 2 میں الیکٹرانک کچرے کے لیے ڈبوں کی تنصیب اور دیواری فن پارے کی تخلیق

الیکٹرانک  فضلے کے عالمی دن کے موقع پر14 اکتوبر 2026 کومحکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی نے کرتویہ بھون 2 میں الیکٹرانک کچرے سے متعلق ایک دیواری فن پارہ اور اس کچرے کو جمع کرنے کے لیے مخصوص ڈبے نصب کیے۔ یہ فن پارے اسکول کے طلبہ کے ذریعے جمع کیے گئے 60 کلوگرام الیکٹرانک فضلے سے تیار کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261106124724_607b3f.jpg

اسکولی تعلیم کے ذریعے ماحولیاتی ذمہ داری کے جذبے کو مستحکم کرنا

خصوصی مہم 6  کےذریعے بچوں اور نوجوانوں میں ماحول کے تئیں ذمہ دارانہ رویہ پیدا کرنے کے اہم مراکز کے طور پر اسکولوں کے کردار کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی۔ خصوصی مہم 6 کے تیاری کے مرحلے کے دوران ملک بھر کے اسکولوں میں الیکٹرانک فضلے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے 6.29 لاکھ سے زائد ورکشاپس منعقد کی گئیں۔ الیکٹرانک فضلے کو جمع کرنے کی مہمات، بیداری کی سرگرمیوں، تخلیقی نمائشوں اور صفائی ستھرائی کی مہمات کے ذریعے طلبہ کو یہ مواقع فراہم کیے گئے کہ وہ ماحولیاتی بیداری کو عملی اقدامات میں تبدیل کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/2026/nov/image007_20261106124733_ff860e.gif

محکمہ نے مشن لائف کے لیے اسکولوں اور برادریوں میں ایکو کلبوں کے تحت ملک گیر سطح پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا، جن کا مقصد پائیدار طرزِ زندگی کو فروغ دینا، کچرے کے ذمہ دارانہ انتظام کو یقینی بنانا اور سیکھنے کے لیے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/2026/nov/image008_20261106124742_19efa8.gif

***

ش ح۔ع و۔ ش ا

U.NO : 7327


(ریلیز آئی ڈی: 2333498) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी