محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شرم سمواد: مدھیہ پردیش کے اجین میں محنت سے متعلق قوانین پر علاقائی سطح کا  صلاحیت سازی وتربیتی اور بیداری پروگرام منعقد ہوا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 NOV 2026 12:12PM by PIB Delhi

محنت سے متعلق قوانین، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے موضوع پر ضلعی سطح کا تربیتی اور بیداری پروگرام ’شرم سمواد‘ 4 نومبر 2026 کو مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے نَگدا میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مشترکہ اہتمام حکومتِ ہند کی وزارتِ محنت و روزگار اور حکومتِ مدھیہ پردیش کے محکمۂ محنت نے میسرز گراسِم انڈسٹریز لمیٹڈ کے اشتراک سے کیا۔

اس پروگرام کا مقصد آجرین، ایچ آر، قانونی امور اور مالیات کے شعبوں سے وابستہ ماہرین میں محنت سے متعلق قوانین اور ان کے تحت وضع کردہ ضوابط کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس کے علاوہ اس میں محنت سے متعلق اصلاحات، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے بارے میں آگاہی اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مستحکم کرنے، مرکز اور ریاست کے درمیان تال میل کو فروغ دینے اور متعلقہ فریقوں کی شمولیت کو یقینی بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔اس پروگرام کی صدارت وزارتِ محنت و روزگار کے ڈائریکٹر جناب ایس آر دتا نے کی، جبکہ میسرز گراسِم انڈسٹریز لمیٹڈ، نَگدا کے نائب صدر اسکواڈرن لیڈر (ریٹائرڈ) ایس کے سنگھ نے مشترکہ طور پر اس کی صدارت کی۔ پروگرام میں وزارتِ محنت و روزگار، حکومتِ مدھیہ پردیش کے محکمۂ محنت، ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ ادارے (ای پی ایف او)، ملازمین کی ریاستی بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی)، مرکزی چیف لیبر کمشنر (سی ایل سی) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لیبر ویلفیئر (ڈی جی ایل ڈبلیو) کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ آجروں، صنعتی نمائندوں اور قانونی امور، ایچ آر اور مالیات کے شعبوں سے وابستہ 150 سے زائد افراد بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261106121349_7a6f1f.jpg

اس پروگرام میں متعدد تکنیکی اجلاس منعقد کیے گئے، جن کا مقصد شرکاء کو محنت سے متعلق قوانین، آجروں کی ذمہ داریوں اور حکومتِ ہند کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم اقدامات کے بارے میں عملی معلومات فراہم کرنا تھا۔

وزارتِ محنت و روزگار کے افسران نے مختلف اجلاسوں کا انعقاد کیا، جن میں محنت سے متعلق چاروں قوانین اور ان کے تحت نوٹیفائیڈ مرکزی ضوابط کے تحت آجروں کے لیے تعمیل کے اہم تقاضوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان اجلاسوں میں قانونی ذمہ داریوں اور ضوابط کی تعمیل سے متعلق فرائض کے بارے میں عملی رہنمائی فراہم کی گئی، جس سے شرکاء کو محنت سے متعلق قوانین کے عملی پہلوؤں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی۔ ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ ادارے (ای پی ایف او) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لیبر ویلفیئر (ڈی جی ایل ڈبلیو) کے نمائندوں نے بھی بالترتیب پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا (پی ایم وی بی آر وائی) اور پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم-ایس وائی ایم) اسکیم پر اجلاس منعقد کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261106121355_0dba98.jpg

آجروں اور قوانین کی تعمیل سے وابستہ ماہرین کو محنت سے متعلق قوانین اور ضوابط کے مؤثر نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے وزارتِ محنت و روزگار کی جانب سے تیار کردہ ’آجروں کے لیے تعمیل سے متعلق رہنما کتابچہ‘ اور ’اکثر پوچھے جانے والے سوالات کا مجموعہ‘ بھی شرکاء میں تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر سوال و جواب کا ایک دلچسپ اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں شرکاء کو اپنے سوالات پیش کرنے اور محنت سے متعلق قوانین، ان پر عمل درآمد کے تقاضوں اور سماجی تحفظ کی دفعات کے بارے میں مزید وضاحت حاصل کرنے کا موقع ملا۔

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے حکام اور صنعتی نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے اس پروگرام نے بیداری میں اضافے، بہتر تفہیم اور متعلقہ فریقوں کے درمیان مضبوط روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح محنت سے متعلق قوانین کو مؤثر طور پر اپنانے اور ان پر عمل درآمد کی کوششوں کو تقویت ملی۔

***

) ش ح –ع ح –ف ر)

U.No. 7325


(ریلیز آئی ڈی: 2333463) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati