محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال فریدآباد میں قرنیہ کی کامیاب پیوند کاری کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 NOV 2026 12:00PM by PIB Delhi

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میڈیکل کالج اینڈ اسپتال فریدآباد میں 27 اکتوبر 2026 کو قرنیہ کی پیوند کاری کا پیچیدہ آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔ اس عمل کو طبی اصطلاح میں پینیٹریٹنگ کیراٹوپلاسٹی (پی کے پی) کہا جاتا ہے۔ یہ کامیابی آنکھوں کے خصوصی علاج کی خدمات کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261106120200_947689.jpg

یہ آپریشن قرنیے کی دھندلاہٹ کے باعث بینائی کی کمزوری میں مبتلا 46 سالہ مریض کا کیا گیا۔ اس جراحی عمل کو ڈاکٹر ایس آر سنگھ، ڈی ایم ایس (ماہر امراض چشم) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261106120217_3c63ae.jpg

یہ کامیابی خصوصی طبی خدمات کو مزید مستحکم بنانے اور ای ایس آئی سی کے مستفیدین کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔

ادارہ اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے میں شعبۂ امراضِ چشم کی ٹیم کی لگن، محنت اور طبی مہارت کی تعریف کا کرتا ہے۔

***

ش ح۔ م ح۔رض

 7324:U-No


(ریلیز آئی ڈی: 2333459) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , हिन्दी