زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 NOV 2026 5:27PM by PIB Delhi
زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبودکے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر آج سرکاری دورے پر اگرتلہ ہوائی اڈے پہنچے۔ ان کے اس دورے کا مقصد ریاست میں مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے نفاذ اور ان کی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔

اگرتلہ پہنچنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے وضاحت کی کہ ’کھیت بچاؤ ابھیان‘ جیسی محکمانہ اسکیموں کے تحت مرکز کی عوامی رابطہ مہم کے ایک حصے کے طور پر نمائندے اور رہنما ملک بھر کی مختلف ریاستوں اور مخصوص اضلاع کا دورہ کرتے ہیں۔ ان دوروں کا مقصد زمینی سطح پر مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کے نفاذ، ان پر ہونے والے مالی اخراجات اور مجموعی ترقی و پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔

مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈز کے استعمال اور اسکیموں کی کارکردگی کی براہِ راست جانچ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ فلاحی پروگرام خطے میں ترقی اور عوام کو فوائد پہنچانے کے اپنے مقاصد کو مؤثر طریقے سے پورا کر رہے ہیں۔
کل مرکزی وزیر ’پوروتّر سمپرک سیتو‘ پروگرام کے تحت ضلع گومتی کے انتظامی محکمے کے ساتھ منعقد ہونے والے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وہ ضلع گومتی کے کھیتوں میں ’کھیت بچاؤ ابھیان‘ میں بھی حصہ لیں گے۔
******
) ش ح –ع ح –ف ر)
U.No. 7323