پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 NOV 2026 11:55PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی پیرا کھیلوں میں بھارت کی غیر معمولی پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ تمغوں کی تعداد 14 سے بڑھ کر 114 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کے کھلاڑیوں کی بے پناہ صلاحیتوں اور غیر معمولی ہنر کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے 30 سونے کےتمغے جیتے، پانچ عالمی ریکارڈ اور نو ایشیائی ریکارڈ قائم کیے اور چار مقابلوں میں تینوں تمغے اپنے نام کرکے کلین سویپ کیا۔
دو اہم کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ایشیائی پیرا کھیلوں میں پہلی بار حصہ لینے والے 61 کھلاڑیوں میں سے 36 تمغے جیت کر واپس لوٹے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 56 خواتین کھلاڑیوں میں سے 34 نے تمغے حاصل کیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ جب عزم و ارادہ مضبوط ہو تو کوئی خواب بڑا نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی چیلنج ناقابلِ تسخیر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ دور گزر چکا ہے جب کھیلوں کو اپنا پیشہ بنانے والے نوجوانوں کو معاشرے کی ناپسندیدگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ بھارت اب باصلاحیت کھلاڑیوں کی حمایت کرے گا اور ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:
ایک طرف دیکھا جائے تو یہ محض ایک عدد ہے، جو ایشیائی پیرا کھیلوں میں بھارت کی شاندار پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔
لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ بھارت کی یہ تیز رفتار پیش رفت ہمارے کھلاڑیوں کی بے پناہ صلاحیتوں اور ہنر کی عکاسی کرتی ہے۔
اس سال بھارتی کھلاڑیوں نے درج ذیل کامیابیاں حاصل کیں:
30 سونے کے تمغے، 5 عالمی ریکارڈ، 9 ایشیائی ریکارڈ اور 4 ایسے مقابلے جن میں بھارتی کھلاڑیوں نے تینوں تمغے اپنے نام کیے۔
دو اعداد و شمار میرے لیے خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں:
ایشیائی پیرا کھیلوں میں پہلی بار حصہ لینے والے 61 کھلاڑیوں میں سے 36 تمغے جیت کر وطن واپس لوٹے۔
اسی طرح، 56 خواتین کھلاڑیوں میں سے 34 نے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔
ہمارے کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ عزم و حوصلے اور پختہ ارادے کے بل بوتے پر کسی بھی خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے اور کسی بھی چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔
وہ دور اب گزر چکا ہے جب کھیلوں میں اپنا مستقبل بنانے کے خواہش مند نوجوانوں کو معاشرے کی منفی سوچ کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
آج اگر آپ میں صلاحیت ہے تو بھارت آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا، ہر قدم پر آپ کی حوصلہ افزائی کرے گا اور آپ کی کامیابیوں کا جشن منائے گا۔
آئیے، کھیلیں اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کریں!
****
ش ح۔ع و۔ ش ا
اُردو ریلیزنمبر:-7321