بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتی اکائیوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) اور سیم سنگ انڈیا نے ہنرمندی ترقی اور نوجوانوں کی روزگار کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے شراکت داری قائم کی


مفاہمتی عرضداشت کے ذریعہ نوجوانوں کے درمیان تکنیکی مہارت، روزگار کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایم ایس ایم ای تکنالوجی مراکز کو بروئے کار لایا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 8:31PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ  درجے کی صنعتی اکائیوں کی وزارت نے نوجوانوں کے لیے صنعت پر مرتکز ہنرمندی ترقی  اور روزگار و ازخود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے سیم سنگ انڈیا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ایڈشنل سکریٹری اور ڈیولپمنٹ کمشنر  ڈاکٹر رجنیش بھی موجود تھے۔

اس مفاہمتی عرضداشت کی ابتدائی مدت 3 برسوں تک ہوگی اور اسے ملک بھر میں 15 ایم ایس ایم ای تکنالوجی مراکز (ٹی سیز) میں نافذ کیا جائے گا۔

15 ایم ایس ایم تکنالوجی مراکز کی فہرست

نمبر شمار

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز

نمبر شمار

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز

1.

ایم ایس ایم ای تکنالوجی مرکز (سینٹرل ٹول روم)، لدھیانہ، پنجاب

9.

ایم ایس ایم ای تکنالوجی مرکز (سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹول ڈیزائن)، چنئی، تمل ناڈو

2.

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز (سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹول ڈیزائن)، حیدرآباد، تلنگانہ

10.

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز (آئی ڈی ٹی آر)، جمشیدپور ایکسٹینشن سینٹر، بی آر ایم ایس ایم ای- ڈی ایف او، وارانسی، اترپردیش

3.

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز (سینٹرل ٹول روم اینڈ ٹریننگ سینٹر)، کولکاتا، مغربی بنگال

11.

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز (انڈو ڈینش ٹول روم)، جمشید، جھارکھنڈ

4.

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز(سینٹرل ٹول روم اینڈ ٹریننگ سینٹر)، بھوبنیشور، اوڈیشہ

12.

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز (آئی ڈی ای ایم آئی ممبئی)، ایکسٹینشن سینٹر، بنگلورو، کرناٹک

5.

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز (انڈو جرمن ٹول روم)، احمدآباد، گجرات

13.

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز، گریٹر نوئیڈا، اترپردیش

6.

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز (انسٹی ٹیوٹ فار ڈیزائن آف الیکٹریکل میزرنگ انسٹرومنٹس)، ممبئی، مہاراشٹر

14.

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز، بڈی، ہماچل پردیش

7.

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز (انڈو جرمن ٹول روم)، اورنگ آباد، مہاراشٹر

15.

ایم ایس ایم تکنالوجی مرکز، کانپور، اترپردیش

8.

ایم ایس ایم ای تکنالوجی مرکز (ای ایس ٹی سی)، رام نگر ایکسٹینشن سینٹر، دہلی

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261105203309_8d6d1a.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261105203319_df43fe.jpg

مفاہمتی عرضداشت کے مقاصد:-

  • اس اشتراک کے تحت، متعلقہ تکنالوجی مراکز کے ذریعے منتخب کردہ مراکز پر قائم کردہ جدید ترین تربیتی سہولیات کی مدد سے الیکٹرانکس، موبائل فونز، ہوم اپلائنسز، انسٹالیشن، سروسنگ اور مرمت کے شعبوں میں نیشنل اسکلز کوالیفیکیشنز فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے عین مطابق اور صنعت کی ضروریات پر مبنی تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
  • سیمسنگ معیاری تربیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی تربیت، ٹریننگ آف ٹرینرز (ٹی او ٹی)، تکنیکی مدد اور مسلسل رہنمائی بھی فراہم کرے گا۔
  • اس پہل قدمی کے تحت نوجوانوں کو عملی تربیت، صنعت کے تجربے، کیریئر کونسلنگ، انٹرنشپ اور روزگار کے حصول کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کامیاب تربیت یافتہ افراد کو ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے 12,000 روپے ماہانہ وظیفے کے ساتھ تین ماہ کی انٹرنشپ دی جائے گی۔ اہل خواتین اور دیویانگ جن طلبہ کو اسکالرشپ کے ذریعے مالی مدد بھی دی جائے گی، اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو میرٹ کی بنیاد پر انعامات دیے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261105203335_235b87.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261105203345_e078b0.jpg

  • اس پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر پہلے سال میں 1,600 تربیت یافتہ افراد کو ہدف بنایا جائے گا، جس میں آنے والے سالوں کے دوران بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔
  • ہنرمند اور صنعت کی ضروریات کے مطابق تیار افرادی قوت کا ایک بڑا گروپ تیار کرنے کے علاوہ، یہ شراکت داری صنعت اور اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط کرے گی اور صنعتوں/ایم ایس ایم ایز کی مدد کرے گی، خاص طور پر الیکٹرانکس اور ہوم اپلائنسز کے سروس سیکٹرز میں ہنرمند افرادی قوت اور تکنیکی صلاحیتوں کی ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7310


(ریلیز آئی ڈی: 2333359) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English