یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

سول سروسز (مینس) امتحان، 2026کے تحریری امتحان کے نتائج

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 7:43PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 21 اگست 2026 سے 30 اگست 2026 تک منعقد کیے گئے سول سروسز (مینس) امتحان، 2026 کے نتائج کی بنیاد پر، ذیل میں درج امیدواروں نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس، انڈین فارن سروس، انڈین پولیس سروس اور دیگر مرکزی خدمات (گروپ اے اور گروپ بی) میں انتخاب کے لیے پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویو) میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

دوئم۔ ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے اور اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ ہر لحاظ سے اہل پائے جائیں۔ امیدواروں کو اپنے پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے وقت اپنی اہلیت/ریزرویشن (مخصوص کوٹے) کے دعووں—جیسے عمر، تعلیمی قابلیت، کمیونٹی (ذات/طبقہ)، معاشی طور پر کمزور طبقہ ، معذوری کے حامل افراد، اور دیگر دستاویزات (جیسے ٹی اےفارم وغیرہ)کے ثبوت کے طور پر اصل اسناد پیش کرنی ہوں گی۔ لہٰذا، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ دستاویزات اپنے پاس تیار رکھیں۔ وہ امیدوار جوایس ایس ،ایس ٹی ،اوبی سی ،ای ڈبلیو ایس اور معذور،سابق فوجی وغیرہ کے لیے دستیاب ریزرویشن/رعایت کے فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں لازمی طور پر وہ اصل اسناد پیش کرنی ہوں گی جو سول سروسز (ابتدائیپرلمنری) امتحان، 2026 کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ، یعنی 27 فروری 2026 تک جاری کی گئی ہوں۔

سوئم۔ ان امیدواروں کے پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ یہ ٹیسٹ نئی دہلی-110069 میں شاہجہاں روڈ پر واقع دھولپور ہاؤس میں، یونین پبلک سروس کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوں گے۔ پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کا شیڈول حسبِ ضرورت دستیاب کر دیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کے لیے پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے ای-سممن لیٹرز مناسب وقت پر جاری کر دیے جائیں گے، جنہیں کمیشن کی ویب سائٹس

 https://www.upsc.gov.in اور https://upsconline.nic.in

سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ وہ امیدوار جو اپنےای۔سمن لیٹرز ڈاؤن لوڈ کرنے سے قاصر ہوں، انہیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر کمیشن کے دفتر سے خط کے ذریعے، فون نمبرز 011-40303444 / 24041001 پر

یا ای میل

csm-upsc[at]nic[dot]inکے ذریعے رابطہ کریں۔ کمیشن کی جانب سے پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویوز) کے لیے کوئی کاغذیسمن لیٹر جاری نہیں کیا جائے گا۔

 

چہارم۔ پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کی تاریخ اور وقت میں تبدیلی کی کسی بھی درخواست پر، عام طور پر غور نہیں کیا جائے گا۔

 

پنجم اول(الف) وہ تمام امیدوار جنہوں نے سول سروسز (ابتدائی) امتحان کے وقت اپنی تعلیمی قابلیت کی حیثیت امتحان میں شرکتکی تھی اور اب وہ پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے لیے اہل قرار پائے ہیں، ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ متعلقہ خانے پُر کریں یا اپ ڈیٹ کریں۔ اس میں تعلیمی قابلیت کی حیثیت (امتحان میں شریک/امتحان پاس کر لیا) کی تفصیلات، مطلوبہ تعلیمی امتحان پاس کرنے کے ثبوت کے ساتھ شامل ہیں؛ نیز انہیں اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر متعلقہ دستاویزات بھی اپ لوڈ کرنی ہوں گی۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں، امیدوار کی درخواست منسوخ کر دی جائے گی اور اس سلسلے میں کمیشن کی جانب سے کسی قسم کی خط و کتابت پر غور نہیں کیا جائے گا۔ مزید برآں، ایسے امیدواروں کو کوئی ای-سمن لیٹر جاری نہیں کیا جائے گا۔

پنجم اول(ب)مذکورہ بالا پیرا پنجم اول(الف)کے علاوہ، امیدواروں (جہاں لاگو ہو) کے لیے ضروری ہے کہ وہ درج ذیل معلومات کو اپ ڈیٹ کریں: خط و کتابت/مستقل ڈاک کا پتہ، اعلیٰ تعلیمی قابلیت، مختلف شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیاں (اگر کوئی ہوں)، ملازمت کی تفصیلات/سروس کا تجربہ، سابقہ سول سروسز امتحانات کی بنیاد پر تفویض کردہ سروس کی تفصیلات (اگر کوئی ہوں)، ازدواجی حیثیت، ماضی میںمعذور افراد کے زمرے میں کی گئی سفارشات کی تفصیلات، والدین سے متعلق معلومات، کسی امتحان سے نااہل کیے جانے سے متعلق معلومات، سابقہ امتحانات کی تفصیلات، امتحانات میں شرکت کی تعداد ،اوبی سی ؍ای ڈبلیو ایس سے متعلق دستاویزات (جہاں لاگو ہوں)، سماجی و اقتصادی سوالنامہ، سروس کی ترجیحات، ہوم کیڈر، اورتھبھا سیتو پورٹل پر تفصیلات ظاہر کرنے سے متعلق امور وغیرہ۔ امیدواروں کو اپنی درخواست میں ان میں سے جو بھی معلومات ان پر لاگو ہوتی ہوں یا طلب کی گئی ہوں، انہیں درج کرنا ہوگا اور اپنا درخواست فارم جمع کرانا ہوگا۔پنجم اول (ج) وہ امیدوار جنہوں نے مطلوبہ دستاویزات/معلومات پہلے ہی اپ لوڈ کر دی ہیں اور انہیں کسی قسم کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے یا درج کرنے کی ضرورت نہیں ہے، انہیں بھی لاگ ان کرنا ہوگا اور تفصیلات کی تصدیق کے بعد حتمی طور پر داخل  رنا ہوگا۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں، ان امیدواروں کو کوئی ای-سمن جاری نہیں کیا جائے گا۔

پنجم اول(د) امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مزید اپ ڈیٹس (تازہ ترین معلومات) کے لیے کمیشن کی ویب سائٹ کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں۔

پنجم دوئم۔ درخواست فارم میں مطلوبہ خانے/معلومات (جیسا کہ پیراپنجم اول میں ذکر کیا گیا ہے) کامیابی کے ساتھ جمع کرانے پر، ایک منفرد حوالہ نمبرتیار ہوگا جو امیدواروں کو ان کی رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی یا موبائل نمبر پر ای میل/ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج دیا جائے گا، تاکہ انہیں اس کی اطلاع مل سکے۔

پنجم سوئم۔لہٰذا، امتحانی قواعد کی مذکورہ بالا دفعات کے مطابق، ان تمام امیدواروں کو مطلوبہ تفصیلات صرف آن لائن ہی پُر کرنی ہوں گی یا اپ ڈیٹ کر کے جمع کرانی ہوں گی۔ یہ سہولت یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ

https://upsconline.nic.in

پر 11 نومبر 2026 سے 25 نومبر 2026 شام 6:00 بجے تک ستیاب رہے گی۔ اگر ایسا نہیں کیا جاتا، تو کمیشن اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی خط و کتابت پر غور نہیں کرے گا۔ مزید برآں، ایسے امیدواروں کو کوئی ای-سمن لیٹر جاری نہیں کیا جائے گا۔

ششم۔ کمیشن کی جانب سے درخواست فارم میں دی گئی معلومات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ترمیم کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، جہاں ضروری ہو، امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر ان کے پتے یا رابطے کی تفصیلات میں کوئی تبدیلی ہوئی ہو، تو وہ اس پریس نوٹ کے شائع ہونے کے 7 دنوں کے اندر خط یا ای میل

sm-upsc[at]nic[dot]in کے ذریعے کمیشن کو فوری طور پر مطلع کریں۔

ہفتم۔ تمام کامیاب امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ تصدیقی فارم آن لائن پُر کریں اور اسے آن لائن ہی جمع کروائیں۔ یہ فارم ڈیپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ کی ویب سائٹ پر، پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویوز) کے آغاز کی تاریخ سے لے کر ان کے اختتام تک، درج ذیل لنک پر دستیاب رہے گا۔

 https://cseplus.dopt.gov.in/Account/Login۔

لہٰذا، پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویوز) کے لیے اہل قرار پانے والے تمام امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اسے آن لائن پُر کر کے جمع کروا دیں۔تصدیقی فارم کے حوالے سے کسی بھی سوال یا وضاحت کے لیے، امیدوارڈیپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ سے ای میل آئی ڈی

 doais1[at]nic[dot]in، usais-dopt[at]nic[dot]in

یا ٹیلیفون نمبرز 011-24010454 / 24010413 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہشتم۔تمام امیدواروں کی مارکس شیٹس، حتمی نتائج کی اشاعت پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویوز) کے انعقاد کے بعد کی تاریخ سے 15 دنوں کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی اور یہ ویب سائٹ پر 30 دنوں کی مدت تک دستیاب رہیں گی۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 7302

 


(ریلیز آئی ڈی: 2333328) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati