وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان دفاعی امور پر پہلی باضابطہ بات چیت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 NOV 2026 10:30PM by PIB Delhi

ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان دفاعی امور پر پہلی بات چیت 3 نومبر 2026 کو ورچوئل طریقے سے منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت وزارت دفاع میں جوائنٹ سکریٹری (بین الاقوامی تعاون) ڈاکٹر امت تیلنگ اور کینیڈا کے محکمۂ قومی دفاع میں اسسٹنٹ ڈپٹی منسٹر (پالیسی) مسٹر اسکاٹ ملر نے کی۔

اس بات چیت کے دوران دونوں ممالک کی دفاعی پالیسیوں اور تزویراتی(اسٹریٹجک) نقطۂ نظر پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ دفاعی صنعتی تعاون کو باہمی اشتراک کے ایک اہم شعبہ کے طور پر اجاگر کیا گیا، جبکہ فوجی و تکنیکی تعاون اور دفاعی تحقیق و ترقی کو مزید اشتراک کے لیے ترجیحی شعبوں کے طور پر شناخت کیا گیا۔

اس بات چیت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور تزویراتی روابط کو وسعت دینے کے حوالے سے اعلیٰ قیادت کی مشترکہ عہدبستگی کا اعادہ کیا گیا، جس کا اظہار 2 مارچ 2026 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور کینیڈا کے وزیر اعظم مسٹر مارک کارنی کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں بھی کیا گیا تھا۔

دونوں فریقوں نے جامع انداز میں شراکت داری کو آگے بڑھانے اور مستحکم کرنے کے لیے مخصوص اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی اپنے نقطۂ نظر کا تبادلہ کیا۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت اور تجاویز کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

*****

ش ح – ظ الف –ع د

UR No. 7248


(ریلیز آئی ڈی: 2332850) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी