بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

کمیشن نے سفائر یو ایس ہولڈکو (یو ایس اے)، ایل ایل سی کے ذریعے جینٹاری رینیوایبلز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے بعض سیکیورٹیز کی سبسکرپشن کو منظوری دے دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 NOV 2026 7:05PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے سفائر یو ایس ہولڈکو (یو ایس اے)، ایل ایل سی کی جانب سے جینٹاری رینیوایبلز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے بعض سیکیورٹیز کی سبسکرپشن کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ انضمام: اس مجوزہ انضمام کے تحت سفائر یو ایس ہولڈکو (یو ایس اے)، ایل ایل سی (حاصل کنندہ) کی جانب سے جینٹاری رینیوایبلز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگیٹ کمپنی) کے بعض سیکیورٹیز کی سبسکرپشن شامل ہے۔

حاصل کنندہ ایک خصوصی مقصد کے لیے قائم کردہ ادارہ (اسپیشل پرپز وہیکل) ہے، جسے صرف مجوزہ لین دین کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔ اس کی بالواسطہ ملکیت کے کے آر اینڈ کمپنی انکارپوریٹڈ کی مختلف ذیلی کمپنیوں کے زیر مشورہ اور زیر انتظام اداروں اور/یا اکاؤنٹس کے پاس ہے۔

ٹارگیٹ کمپنی، پیٹرولیم نیشنل برہاد (پیٹروناس) کی بالواسطہ طور پر مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے اور پیٹروناس گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ ہندوستان میں قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع اور بیٹری انرجی اسٹوریج سلوشنز کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے شعبے میں سرگرم ہے۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

U: 7241


(ریلیز آئی ڈی: 2332775) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी