عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 پنشن اور پنشن حاصل کرنے والے افراد کی فلاح و بہبود سے متعلق محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے پریاگ راج ریلوے ڈویژن میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کے پانچویں مرحلے کے تحت پنشنرز تک رسائی اور انہیں بیدار و آگاہ کرنے کیلئے خصوصی مہم کا انعقاد کیا


محکمہ پنشن و پنشنرز ویلفیئر (ڈی او پی پی ڈبلیو)کے جوائنٹ سکریٹری نے پریاگ راج میں منعقدہ ڈی ایل سی میگا کیمپ 5 میں پنشنرز کو بااختیار بنانے پر زور دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 NOV 2026 4:13PM by PIB Delhi

محکمہ پنشن و پنشنرز ویلفیئر (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے آج اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اشتراک سے نارتھ سینٹرل ریلوے کے پریاگ راج ڈویژن کی جانب سے ڈویژنل ریلوے منیجر کے دفتر، پریاگ راج میں منعقدہ ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی)میگا کیمپ 5 میں شرکت کی۔

اپنے دورے کے دوران، محکمہ پنشن و پنشنرز ویلفیئر کے جوائنٹ سکریٹری جناب دھرو جیوتی سین گپتا نے پنشنرز اور افسران سے بات چیت کی اور پنشنرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی اپنا کر ملک گیر ڈی ایل سی مہم 5 میں فعال طور پر حصہ لیں۔

بزرگ شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے میں ڈیجیٹل خودمختاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب سین گپتا نے کہا کہ چہرے کی شناخت کی سہولت کے ذریعے پنشنرز اسمارٹ فونز کی مدد سے بآسانی اپنے لائف سرٹیفکیٹ تیار کر سکتے ہیں، جس سے انہیں بار بار بینکوں اور دیگر دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے پنشنرز پر زور دیا کہ وہ اس ڈیجیٹل سہولت سے واقفیت حاصل کریں اور اپنے ساتھی پنشنرز، بالخصوص بزرگ شہریوں کو بھی اس سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیں۔

جوائنٹ سکریٹری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پنشنرز کو بروقت مدد فراہم کرنے کے لیے بینکوں، سرکاری محکموں اور دیگر متعلقہ فریقین کی جانب سے مسلسل بیداری مہم اور عوامی رابطہ سرگرمیاں جاری رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ڈیجیٹل خدمات کے وسیع تر استعمال کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اہل پنشنر اس سہولت سے محروم نہ رہے۔

اس دورے سے ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 5 کے ذریعے قابلِ رسائی، آسان اور پنشنرز کی ضروریات پر مبنی ڈیجیٹل خدمات کو فروغ دینے کے لیے محکمہ پنشن و پنشنرز ویلفیئر کے عزم کا اعادہ ہوا۔

اس کیمپ میں پریاگ راج ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے منیجر جناب رجنیش اگروال، یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر جناب آکاش دیپ، نارتھ سینٹرل ریلوے کے ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل چیف پرسنل آفیسر جناب مودت چندرا اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے پنشنرز سے بات چیت کی اور افسران پر زور دیا کہ ڈی ایل سی-5 مہم کی کامیابی کے لیے اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261104161402_3575fe.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261104161408_b2023f.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261104161414_4d13eb.jpg

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.7218


(ریلیز آئی ڈی: 2332619) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी