وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 ہندوستانی فضائیہ اور بحریہ کی جانب سے بحیرۂ عرب میں مشترکہ انسداد قزاقی کارروائی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 NOV 2026 6:05PM by PIB Delhi

 ہندوستانی فضائیہ اور بحریہ نے بحیرۂ عرب میں جاری انسداد قزاقی کارروائیوں میں معاونت کے لیےیکم اور 2 نومبر-  2026 کی درمیانی شب ممبئی سے 3,000 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ پر ایک طویل فاصلہ تک مار کرنے والا مشترکہ بحری فضائی سازوسامان گرانے (ایئر ڈراپ) مشن کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔

 ہندوستانی فضائیہ کے سی-17 گلوب ماسٹر تھری طیارے کو مختصر نوٹس پر تعینات کیا گیا، تاکہ  ہندوستانی بحریہ کے وسائل، جن میں بحری جہاز اور سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ شامل تھا، کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے خصوصی حربی سازوسامان اور مارکوس اہلکاروں کو فضائی راستہ سے مطلوبہ مقام تک پہنچایا جا سکے۔

اس مشن میں سمندر کے وسیع فاصلے پر پیچیدہ عملی تال میل درکار تھا، جبکہ آخری تعیناتی کے مقام میں حالات کے مطابق تبدیلیاں بھی کرنا پڑیں۔ مشکل حالات کے باوجود سی-17 کے عملہ نے سازوسامان کو پیراشوٹ کے ذریعہ کامیابی سے مطلوبہ مقام پر پہنچایا، جس سے مارکوس ٹیم کو مزید کارروائیوں کے لیے بحفاظت وہاں تعینات کرنا ممکن ہوا۔

چھ ہزار(6,000 )کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے اور آٹھ گھنٹے سے زائد پرواز پر مشتمل اس مشن نے مشترکہ بحری کارروائیوں میں معاونت کے لیے طویل فاصلے تک درستگی کے ساتھ فضائی سازوسامان پہنچانے کی ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

اس کامیاب کارروائی سے  ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی بحریہ کے درمیان اعلیٰ درجے کے باہمی تال میل اور بحرہند کے خطے میں بحری سلامتی، جہاز رانی کی آزادی اور بین الاقوامی بحری تجارت کے تحفظ کے لیے  ہندوستان کے مسلسل عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

 

*****

ش ح-ظ الف-ع ن

UR No. 7202


(ریلیز آئی ڈی: 2332455) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी