پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 NOV 2026 6:43PM by PIB Delhi
مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے ڈرگس رولز، 1945 میں ترامیم کی تجویز پیش کی ہے، تاکہ دوا ساز کمپنیوں کے لیے یہ لازمی قرار دیا جا سکے کہ وہ دواؤں کی بیچ ریلیز کے لیے مناسب قابلیت اور تجربہ رکھنے والے شخص کو باضابطہ طور پر مجاز بنائیں اور تیار کردہ ہر بیچ کے لیے مقررہ ریکارڈ برقرار رکھیں۔
مجوزہ ترامیم کا مقصد بیچ ریلیز کے ذمہ دار اہلکاروں کی اجازت کے لیے ایک واضح ریگولیٹری شرط متعارف کروا کر دوا سازی کے عمل میں جواب دہی کو مضبوط کرنا ہے۔ اگرچہ مینوفیکچرنگ لائسنس کے لیے فی الحال مینوفیکچررز کو مینوفیکچرنگ اور جانچ کے ذمہ دار اہل تکنیکی عملے کی تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن بیچ ریلیز کرنے کے مجاز شخص کا ذکر کرنے کے لیے کوئی مخصوص انتظام نہیں ہے۔
مجوزہ فریم ورک کے تحت، ڈرگس رولز، 1945 کے متعلقہ دفعات کے تحت مینوفیکچرنگ لائسنس کے خواہشمند درخواست دہندگان کو بیچ ریلیز کے لیے ایک مناسب اہل اور تجربہ کار شخص کو نامزد کرنا ہوگا اور مقررہ ضروریات کے مطابق بیچ ریلیز کے ریکارڈ کو برقرار رکھنا ہوگا۔ ترامیم میں رولز کے تحت بیچ ریلیز سرٹیفکیٹ کے لیے ایک مقررہ فارمیٹ متعارف کرانے کی بھی تجویز ہے۔
بیچ ریلیز دوا سازی کے عمل میں ایک اہم مرحلہ ہے، جس میں کسی بیچ کو تقسیم کے لیے جاری کرنے سے پہلے متعلقہ معیار کے پیرامیٹرز اور دستاویزات کا مجموعی جائزہ شامل ہوتا ہے۔ مجوزہ ضروریات کا مقصد اس فنکشن کے لیے واضح ذمہ داری قائم کرنا، بیچ ریلیز کے فیصلوں کی ٹریس ایبلٹی کو یقینی بنانا اور مصنوعات کے معیار کی اضافی سطح کی نگرانی فراہم کرنا ہے۔
مجوزہ ترامیم سے مینوفیکچررز کو قابل اطلاق گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (جی ایم پی) کی تعمیل کو مضبوط کرنے اور دواؤں کے کوالٹی اشورنس کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کو تقویت دینے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔
مجوزہ ترامیم پر اگر کوئی اعتراضات اور تجاویز ہوں تو انھیں انڈر سکریٹری (ڈرگس ریگولیشن)، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، بھارت سرکار، یو-6، ورک ہال، سی ونگ، پہلی منزل، کرتویہ بھون-1، نئی دہلی - 110001 کو جمع کرایا جا سکتا ہے، یا ای میل کے ذریعے drugsdiv-mohfw[at]gov[dot]in پر بھیجا جا سکتا ہے۔
آفیشل گزٹ تک اس لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے: https://egazette.gov.in/(S(zu3bdufmb1s5ohiecknxwupz))/ViewPDF.aspx
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7182