عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زیرِ التوا معاملات کو نمٹانے سے متعلق خصوصی مہم 6 کا اختتام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 NOV 2026 3:57PM by PIB Delhi

 پنشن اور پنشن یافتہ افراد کی بہبود کے محکمے  نے خصوصی مہم 6 کے تحت صفائی ستھرائی کو فروغ دینے، عوامی شکایات کے زیرِ التوا معاملات میں کمی لانے اور کاغذی و الیکٹرانک فائلوں کو تلف کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دینے کی غرض سے اہم اقدامات شروع کیے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261103155859_557333.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261103155909_645849.jpg
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261103155933_ed01c0.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت (عملہ، عوامی شکایات اور پنشن)، نے محترمہ نویدیتا شکلا ورما، سکریٹری (پنشن)، اور محکمہ پنشن و بہبودِ پنشنرز (پی او پی پی ڈبلیو) اور محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے سینئر افسران کے ہمراہ 02 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے سی ایس او آئی میں ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کے تحت شجرکاری مہم میں حصہ لیا، جس کا مقصد پائیدار مستقبل کو فروغ دینا تھا۔ ڈی او پی پی  ڈبلیو نے شرم دان کی سرگرمیاں بھی انجام دیں، جن میں لوک نائک بھون میں دفتر کے احاطے، بشمول پارکنگ ایریا اور گزرگاہوں کی بڑے پیمانے پر  صفائی ستھرائی، نیز جھاڑو لگانا اور کچرا جمع کرنا شامل تھا، تاکہ احاطے کو خوب صورت بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت (عملہ، عوامی شکایات اور پنشن) نے محترمہ نویدیتا شکلا ورما، سکریٹری (پنشن)، کے ہمراہ 26 اکتوبر 2026 کو  ڈی او پی پی ڈبلیوکے گراؤنڈ فلور پر واقع دفتری احاطے کا معائنہ کیا، شجرکاری مہم میں حصہ لیا، اسکریپ روم کا معائنہ کیا اور ایک نئی لائبریری اور ڈی ایل سی مہم 5 کے لیے ایک سیلفی پوائنٹ کا افتتاح کیا۔ یہ دونوں سہولیات (کچرے سے دولت) کے اقدام کے تحت دفتری استعمال کے متروک آلات اور فرنیچر کو بروئے کار لا کر تیار کی گئی تھیں۔ محکمہ نے کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور عوامی رابطے کو بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں شناخت شدہ صفائی کے 21 مقامات پر کوششوں کو مربوط کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261103160112_651b9f.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261103160129_539729.jpg
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261103160146_65f4e1.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image007_20261103160220_de79f1.jpg

پرانے ریکارڈ کو تلف کرنا


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image009_20261103160342_baa739.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image008_20261103160358_739368.jpg

 

پرانے ریکارڈ کو تلف کرنا

جائزے کے لیے نشان زد کی گئی 747 کاغذی فائلوں میں سے 56 کاغذی فائلوں کو تلف کرنے کے لیے کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، جس سے جگہ کے بہتر انتظام میں مدد ملی ہے۔ مزید برآں، 753 الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 189 فائلوں کی شناخت الیکٹرانک کچرے سے متعلق ضوابط کی تعمیل کے تحت کی گئی اور انہیں ای - آفس میں بند کر دیا گیا۔

ضوابط میں آسانی

پنشن یافتگان کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے طریقۂ کار کو سادہ بنانے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ پنشن و بہبودِ پنشنرز (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے ضوابط میں آسانی کے تحت 37 دفتری یادداشتیں (او ایم ایس) جاری کیں، تاکہ پنشن یافتگان کے لیے زندگی کو سہل بنایا جا سکے۔ ان کوششوں سے پنشن یافتگان کے حقوق کے تحفظ اور ملازمت سے سبک دوشی کے بعد ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ کے عزم کو تقویت ملی۔

عوامی شکایات کا ازالہ

محکمہ پنشن و بہبودِ پنشنرز (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کی عوامی شکایات کے ازالے میں نمایاں پیش رفت کی اور اپیلوں سمیت 9,307 شکایات کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 10,198 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا، جو 109.57 فیصد بنتا ہے۔ ایس سی ڈی پی ایم (ایس سی ڈی پی ایم) پورٹل کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کو یقینی بنایا گیا، جبکہ ایک مخصوص ٹیم نے مہم کے اہداف کے حصول کے لیے پیش رفت پر نظر رکھی اور شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا۔

..................................................

) ش ح –ض ر-ق ر)

U.No-7154


(ریلیز آئی ڈی: 2332092) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी