پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 NOV 2026 6:10PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ نے دس ماہ پر مشتمل بین براعظمی بحری سفر کی مہم 'لوکاین 26' کامیابی سے مکمل کرنے پر آئی این ایس سدرشنی کا شاندار رسمی استقبال کیا، کیونکہ یہ جہاز 02 نومبر 2026 کو کوچی واپس لوٹ آیا۔ وطن واپسی کے اس موقع پر جہاز کو واٹر کینن سے سلامی دی گئی اور نیول بینڈ نے رسمی استقبال کیا، جبکہ سمندروں کے پار 22,000 ناٹیکل میل سے زیادہ کے اس غیر معمولی سفر کے بعد عملے کے ارکان کا استقبال کرنے کے لیے ان کے فخر سے نہال اہل خانہ جمع تھے۔
واپسی کی اس تقریب کی صدارت جنوبی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، وائس ایڈمرل سمیر سکسینہ نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ایف او سی ان سی ساؤتھ نے جہاز کے عملے کو ان کی مثالی مستقل مزاجی، پیشہ ورانہ مہارت، ہمت اور فرض شناسی پر سراہا، جس نے ملک اور ہندوستانی بحریہ کا نام روشن کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس نادر کارنامے کی کامیاب تکمیل ہندوستانی بحریہ کے سیل ٹریننگ، جہاز رانی کی مہارت اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کی عکاس ہے، جبکہ یہ بھارت کے بحری ورثے اور بین الاقوامی بحری تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
لوکاین 26 کو 20 جنوری 2026 کو کوچی سے روانہ کیا گیا تھا۔ اس تاریخی سفر کے دوران ایشیا، یورپ، افریقہ اور شمالی امریکہ پر محیط 11 ممالک کی 17 مختلف بندرگاہوں کا دورہ کیا گیا۔ اس مشن میں بحرِ اوقیانوس کے دو سفر اور متنوع بحری ماحول سے گزرنے والے طویل بحری راستے شامل تھے، جس نے طویل فاصلے کی سمندری جہاز رانی کی چنوتیوں کا بیش قیمتی تجربہ فراہم کیا۔ https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2216522
اس مہم کی اہم ترین خصوصیات میں فرانس میں 'ایسکال اے سیٹ' بحری ورثہ فیسٹیول اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں یادگاری تقریبات کے حصے کے طور پر 'سیل 250' اور بین الاقوامی بحری جائزے میں جہاز کی شرکت شامل تھی۔ چیلنجنگ موسم اور سمندری حالات کے درمیان، بحرِ اوقیانوس کا سفر، جس نے 19 دنوں میں 2,200 ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کیا، صرف اور صرف بادبانوں کے سہارے طے کیا گیا طویل ترین فاصلہ تھا۔ اس کامیابی نے عملے کی جہاز رانی کی مہارت، قوتِ برداشت، مربوط ٹیم ورک اور مشکل سمندری حالات میں راستہ تلاش کرنے کی صلاحیت کو واضح کیا۔
(https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2246112)
(https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2289604 )
لوکاین 26 نے بین الاقوامی بحری روابط کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔ رائل مراکش نیوی، پرتگالی نیوی، اطالوی نیوی، مصری نیوی اور ہسپانوی نیوی کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت، تربیتی تبادلے اور کراس ٹریننگ کی سرگرمیاں اس مہم کے نمایاں پہلوؤں میں شامل تھیں۔ ان روابط نے بحری تعاون کو مزید فروغ دیا اور متعلقہ بحری افواج اور بحریہ کے ساتھ دوستی کے رشتوں کو مضبوط کیا۔ مختلف بندرگاہوں کے دوروں، جہاز پر آمد اور ہندوستانی تارکینِ وطن کے ساتھ بات چیت کے ذریعے، آئی این ایس سدرشنہ نے بھارت کے بحری ورثے اور خیر سگالی کے ایک ممتاز سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ یہ مہم بھارت کے بحری وژن 'مہاساگر' اور 'واسو دھیو کٹمبکم' یعنی 'دنیا ایک خاندان ہے' کے تہذیبی اخلاق کی عکاس تھی۔
اپنی سفارتی رسائی سے ہٹ کر، یہ مہم اپنے بنیادی مقصد یعنی 'سیل ٹریننگ' پر مرکوز رہی۔ جہاز نے نوجوان افسر زیرِ تربیت کو سمندری جہاز رانی، نگرانی، بادبان سنبھالنے، رسیوں اور مستول کے نظام، موسمیاتی جائزے اور جہاز کے اندرونی آپریشنز میں عملی تجربہ فراہم کیا۔
لوکاین 26 کی کامیاب تکمیل بھارت کی بحری رسائی اور عالمی روابط کے اقدامات میں ایک اہم اور تاریخی سنگِ میل ہے، جو سمندری جہاز رانی میں پیشہ ورانہ تربیت اور عمدگی کے لیے ہندوستانی بحریہ کے مستقل عزم کی توثیق کرتی ہے۔




**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7126