پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 NOV 2026 4:16PM by PIB Delhi
سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے قومی راجدھانی دلّی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں اکھل وشو گایتری پریوار کے زیر اہتمام منعقدہ صد سالہ تقریبات میں شرکت کی۔
اس تقریب میں ، تین اہم سنگ میلوں کی یاد منائی گئی۔ ان میں پرم وندنیہ ماتا بھگوتی دیوی شرما جی کی 100ویں یوم پیدائش، اکھنڈ دیپک کے پرکٹ ہونے کے 100 سال اور پرم پوجیہ گرو دیو پنڈت شری رام شرما آچاریہ جی کی تپسیہ اور روحانی ریاضت کے 100 سال مکمل ہونے کے مواقع شامل تھے۔

اس تقریب میں ، بھارت اور بیرونِ ملک سے گایتری پریوار کے نمائندوں، عہدیداروں اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
اس تقریب میں بانی افراد کی غیر معمولی روحانی لگن اور یوگ نرمان کے ، ان کے تصور کو یاد کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ثقافتی ورثے، سماجی ہم آہنگی، عوامی فلاح و بہبود کے عزم اور معاشرے کی خدمت جیسی اقدار کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ڈاکٹر ویریندر کمار نے نشہ مکت بھارت ابھیان میں اکھل وشو گایتری پریوار کی نمایاں خدمات کو اجاگر کیا۔ یہ مہم سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی وزارت کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔ روحانی بیداری، تعلیم اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے تنظیم کی کوششوں نے منشیات کے استعمال کے خلاف قومی مہم کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں سے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’ ویاسن مکت بھارت، سنسکار یُکت بھارت ‘‘ کے تصور کو تقویت حاصل ہوتی ہے ۔ عوامی شمولیت اور مسلسل بیداری مہمات کے ذریعے گایتری پریوار نے شہریوں، بالخصوص نوجوانوں کو صحت مند اور ذمہ دارانہ طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی ہے۔

صد سالہ تقریب میں ہزاروں افراد کی موجودگی سے ، اکھل وشو گایتری پریوار کی ایک صدی پر محیط لگن اور خدمات کی عکاسی ہوتی ہے ۔ وزیر موصوف نے دیو سنسکرتی وشو ودیالیہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر چنمے پانڈیہ اور ان کی مخصوص ٹیم کی کوششوں کی بھی ستائش کی ، جو سماجی خدمت اور ملک کی تعمیر کے لیے تنظیم کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔

تنظیم کے بانی پنڈت شری رام شرما آچاریہ جی کی تعلیمات سے تحریک حاصل کرتے ہوئے ، اکھل وشو گایتری پریوار ’’ وسو دھیو کٹمبکم ‘‘ ( پوری دنیا ایک خاندان ہے ) کے فلسفے کو مسلسل فروغ دے رہا ہے اور ایک صحت مند و ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر سے متعلق اقدامات میں اپنا تعاون پیش کر رہا ہے۔ نشے کی لت سے نجات کے شعبے میں ، اس کی خدمات اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ روحانی اور سماجی تنظیمیں بیداری، عوامی شمولیت اور اجتماعی ذمہ داری کے ذریعے نشہ آور اشیاء کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ماتا بھگوتی دیوی شرما جی کی صد سالہ یادگاری تقریب کے دوران ، شرکاء کی جانب سے نشے کی لت سے نجات حاصل کرنے کے لیے اجتماعی عزم کا اظہار نشہ مکت بھارت ابھیان میں ایک اہم تعاون ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے 2020 ء میں ، ملک گیر سطح پر عوامی شمولیت کی اپیل کے بعد کروڑوں افراد ، ملک بھر میں نشہ مکت بھارت ابھیان سے وابستہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے نشہ آور اشیاء کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور عوامی برادریوں کو متحرک کرنے میں اکھل وشو گایتری پریوار کے منفرد اور قابلِ تقلید کردار کی ستائش کی ۔
وزارت نے ، اس بات کا اعادہ کیا کہ منشیات سے پاک بھارت کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ، روحانی تنظیموں، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی فعال شرکت ناگزیر ہے۔ صد سالہ تقریب نے نشہ آور اشیاء کے استعمال کی روک تھام، سماجی ذمہ داری اور عوامی فلاح و بہبود کے تئیں اجتماعی عزم کی تجدید کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ ض ر ۔ ع ا )
U.No. 7099