پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 OCT 2026 11:36AM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے آج نئی دہلی کے کرتویہ بھون۔1 میں منعقدہ ایک تقریب میں وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود اور وزارتِ کیمیکلز و کھاد کے افسران اور اہلکاروں کو راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یومِ اتحاد) کا حلف دلایا۔ یہ تقریب سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد کی گئی، جن کی ملک کے انضمام اور اتحاد کے لیے خدمات آج بھی ایک دیرپا تحریک کا ذریعہ ہیں۔

اس تقریب میں محترمہ پنیا سلیلا سریواستو، سکریٹری، محکمۂ صحت اور خاندانی بہبود؛ جناب رجت کمار مشرا، سکریٹری، محکمۂ کھاد، وزارتِ کیمیکلز و کھاد؛ جناب تیجویر سنگھ، سکریٹری، محکمۂ کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز (ڈی سی پی سی)، وزارتِ کیمیکلز و کھاد؛ ڈاکٹر راجیو بہل، سکریٹری، محکمۂ صحت تحقیق اور ڈائریکٹر جنرل، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)؛ ڈاکٹر لوونیش جی کرشنا، ڈائریکٹر جنرل، ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس)؛ اور جناب سنیل کمار برنوال، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے علاوہ دونوں وزارتوں کے دیگر سینئر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

حلف برداری کی اس تقریب نے ملک کے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے تئیں افسران اور اہلکاروں کے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔ راشٹریہ ایکتا دیوس ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی میراث کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور قومی اتحاد و یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔


اس تقریب نے اتحاد، سالمیت اور قومی ہم آہنگی کے اصولوں سے وابستگی کے عزم کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ وہ اقدار ہیں جو ایک ترقی یافتہ اور متحد ہندوستان کی جانب ملک کے سفر کی مسلسل رہنمائی کر رہی ہیں۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-6996