پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 OCT 2026 6:47PM by PIB Delhi
ایئر مارشل اندرپال سنگھ والیا، اے وی ایس ایم، وی ایم کو یکم نومبر 2026 سے وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف (وی سی اے ایس) مقرر کیا گیا ہے۔ فی الحال وہ ایسٹرن ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کے عہدے پر فائز ہیں۔
یہ فضائی افسر نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے فارغ التحصیل ہیں اور انہیں 11 جون 1988 کو ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی فائٹر اسٹریم میں کمیشن دیا گیا تھا۔ انہیں مگ-21، مگ-23، مگ-27، جیگوار اور ایس یو-30 ایم کے آئی کے تمام ماڈل اڑانے کی مہارت حاصل ہے۔ تقریباً چار دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کمان اور اسٹاف کے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے ایک فرنٹ لائن فائٹر اسکواڈرن، ٹیکٹکس اینڈ ایئر کامبیٹ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (ٹی اے سی ڈی ای) کی کمان سنبھالی اور ایئر فورس اسٹیشن بریلی کے ایئر آفیسر کمانڈنگ بھی رہے۔ انہوں نے برطانیہ میں ایڈوانسڈ کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس اور بنگلہ دیش میں نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) کا کورس بھی مکمل کیا ہے۔ وہ ہندوستانی فضائیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف ایئر اسٹاف انسپیکشن (ڈی اے ایس آئی) کے سربراہ رہے، جاپان اور جنوبی کوریا میں ہندوستانی سفارت خانے میں دفاعی اتاشی کے طور پر خدمات انجام دیں اور ایسٹرن ایئر کمانڈ کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر بھی رہے ہیں۔
وہ مطالعے کے شوقین ہیں اور دفاعی و اسٹریٹجک مطالعات کے شعبے میں تین پوسٹ گریجویٹ ڈگریاں رکھتے ہیں۔ ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں 2008 میں وایو سینا میڈل (وی ایم) اور 2018 میں اتی وششٹ سیوا میڈل (اے وی ایس ایم) سے نوازا گیا۔ وہ ایئر مارشل اشوتوش دکشت کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، جو 31 اکتوبر 2026 کو چیف آف دی ایئر اسٹاف (فضائیہ کے سربراہ) کے طور پر 29ویں سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 6977