نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے درمیان انتخابات سے متعلق بیداری عام کرنے کے مقصد سے 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ’وکست بھارت یووا سمواد: اپنے ووٹ کو پہچانیں‘  کے موضوع پر 46 پروگراموں کا اہتمام کیا گیا


اکتوبر کی 30 تاریخ کو ملک بھر میں منعقدہ ان پروگراموں میں 6688 نوجوانوں نے شرکت کی؛ اس ملک گیر مہم کا مقصد 5 نومبر تک 500 یونیورسٹیوں، کالجوں اور اداروں کا احاطہ کرنا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 OCT 2026 7:51PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے ماتحت نوجوان کے امور کے محکمے کے تحت ، آج ’میرا یووا بھارت‘ (مائی بھارت) کے ذریعہ 21 ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کیے گئے  ’وکست بھارت یووا سمواد: اپنے ووٹ کو پہچانیں‘ پروگرام کے 46ایڈیشنوں میں مجموعی طور پر 6688 نوجوانوں نے شرکت کی۔ 26 اکتوبر سے 5 نومبر 2026 تک منعقد کی جا رہی اس ملک گیر مہم کا مقصد ملک بھر کی 500 یونیورسٹیوں، کالجوں اور اداروں تک پہنچنا ہے۔

اس پہل قدمی کا مقصد نوجوانوں خاص طور پر پہلی مرتبہ ووٹ دینے والے نوجوانوں کے درمیان انتخابات کو لے کر بیداری عام کرنا، اور جمہوری ضابطے میں ان کی باخبر شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس کا مقصد انہیں حق رائے دہی، انتخابی ضابطے اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا،ساتھ ہی انہیں جمہوری شرکت اور تعمیر ملک میں ان کے کردار کے موضوع پر منتخب نمائندوں، مشہور نوجوان شخصیات اور دیگر ممتاز شخصیات  سے بات چیت کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261030195356_4c0ac6.jpg

آج یہ پروگرام ملک کے مختلف علاقوں میں منعقد ہوئے، جن میں شمالی بھارت میں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور اترپردیش ، شمال مشرق میں اروناچل پردیش، میگھالیہ، ناگالینڈ  سے لے کر مشرقی، وسطی، مغربی اور جنوبی بھارت کے علاقے مثلاً بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، گجرات، مہاراشٹر، راجستھان، کرناٹک اور تمل ناڈو جیسی ریاستیں شامل ہیں۔ 30 اکتوبر 2026 تک، 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 96 یووا سمواد کا اہتمام کیا گیا، جس میں 18475 نوجوانوں اور 97 مشہور نوجوان شخصیات نے شرکت کی۔

پنجاب میں، آج فرید کوٹ، فتح گڑھ صاحب، گرداس پور اور موگا میں منعقدہ یووا سمواد میں ماسٹر سائم مزومدار، رغبی کی بین الاقوامی کھلاڑی امن دیپ کور، جناب دیوجوت سنگھ اور جناب ششی کیش کمار جیسی مشہور نوجوان شخصیات سے بات چیت شامل تھی۔ اس بات چیت میں باخبر جمہوری شرکت، ذمہ دار شہریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261030195412_e98b9b.jpg

جموں و کشمیر کے ڈوڈا اور پونچھ میں منعقدہ یووا سمواد میں انتخابات سے متعلق بیداری، شہری ذمہ داری اور نظام حکمرانی میں نوجوانوں کی شرکت کے موضوع پر باہم اثر پذیر تبادلہ خیال شامل تھے۔ لاکروس کھلاڑی محترمہ ابھیلوو کور نے پونچھ میں طلبا سے بات چیت کی، جبکہ ڈوڈا کے پروگرام کے شرکاء نے سرگرمی کے ساتھ سوالات پوچھے اور پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں اور ذمہ دارشہریت کی  اہمیت کے موضوع پر اپنے نظریات پیش کیے۔

مدھیہ پردیش کے چھتر پور اور گوالیار میں منعقدہ پروگراموں میں نوجوان قیادت اور وکست بھارت کے وژن کے موضوع پر منتخب نمائندوں کے ساتھ بات چیت شامل تھی۔ گوالیار نے مشہور نوجوان شخصیت جناب وکرم باگھیل کے ذریعہ پیش کی گئی پرزنٹیشن،  کھیل کود سے متعلق ترغیب آمیز داستانیں اور لوک تانترک شپتھ ملاحظہ کی۔ کھنڈوا (مشرقی نیمار) میں، نوجوان شرکا نے منتخب نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261030195432_19f1ac.jpg

چھتیس گڑھ کے چمپا میں، جنگجیر – چمپا کی رکن پارلیمنٹ محترمہ کملیش  جانگڑے نوجوان شرکا سے بات چیت کی اور جمہوری عمل و تعمیر ملک میں ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔ اس پروگرام میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت یوگا اور مراقبے کا سیشن بھی شامل تھا، جو تناؤ پر قابو پانے، ذہنی خیرو عافیت اور صحت مند طرز حیات پر مرکوز تھا۔

دیگر ریاستوں میں منعقدہ یووا سموادوں میں شہری بیداری ، نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دینے اور تعمیر ملک سے متعلق سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔ اتراکھنڈ کے چمولی میں گوپیشور میں منعقدہ یوتھ ڈائیلاگ پروگرام میں 200 نوجوانوں نے شرکت کی۔ بہار کے ویشالی میں شرکاء نے لوک تانترک شپتھ لی، اور ذمہ داری شہریت کے تئیں اپنی عہد بستگی کو اعادہ کیا۔ راجستھا میں، بونڈی اور دوسا میں منعقدہ پروگرامس ووٹر بیداری اور نشہ سے مبرا طرز حیات پر مرتکز تھے، اس سلسلے میں دوسا میں ووٹنگ کی اہمیت سے متعلق نکڑناٹک کا اہتمام کیا گیا۔ اترپردیش  کے لکھیم پور کھیری میں نشہ مکت بیداری سیشن اور  وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ (وی بی وائی ایل ڈی) کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام کیا گیا، جبکہ شرسوتی میں منعقدہ سرگرمیوں میں نشہ سے مبرا بھارت اور ہمسایہ نوجوان پارلیمنٹ کے لیے نوجوانوں کے درمیان تحریک پیدا کرنے جیسے پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261030195450_38d455.jpg

تمل ناڈو کے مدورائی میں منعقدہ یوا سمواد میں خواتین کے ریزرویشن بل کے بارے میں پارلیمنٹ کے طرز کے تبادلہ خیال کا اہتمام کیا گیا، جس سے نوجوان شرکا کو  خواتین کی نمائندگی اور مبنی بر شمولیت حکمرانی کے بارے میں غور و خوض کرنے کا موقع ملا۔

اب تک 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 96 پروگرام منعقد کیے جا چکے ہیں، اور اس طرح یہ مہم نوجوانوں کو عوامی نمائندوں، مشہور نوجوان شخصیات کے ساتھ تبادلہ خیال اور بات چیت کے ذریعہ  جوڑنے اور جمہوریت، ذمہ دار شہریت اور نوجوان قیادت  کے بارے میں بیداری عام کرنے سے متعلق سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6983


(ریلیز آئی ڈی: 2330709) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी