پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 OCT 2026 7:46PM by PIB Delhi
رمیش کمار (تبدیل شدہ نام) کے لیے نمستے اسکیم کے تحت حاصل ہوئی مدد سازوسامان اور تربیت کی فراہمی سے زیادہ ہے۔ یہ صفائی ملازمین کے لیے شناخت، پیشہ وارانہ تحفظ اور سماجی وقار کی جانب ایک قدم ہے۔ حفظانِ صحت تک بہتر رسائی اور کام کاج کے محفوظ تر حالات نے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ کیا اور ان کے کنبے کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی سمت میں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔
صفائی ملازم 37 سالہ رمیش کمار جن کا تعلق درج فہرست ذات سے ہے اور ایک ڈیسلجنگ اسسٹنٹ ہیں، نے صفائی کے کام سے متعلق پیشہ وارانہ چنوتیوں کا سامناکیا ہے۔
کام کاج کے پرخطر حالات سے اکثر نبردآزما ہونے، ناکافی تحفظاتی ساز و سامان اور بہبودی سہولتوں تک محدود رسائی نے ان کی پیشہ وارانہ زندگی کو خاص طور پر مشکل بنا دیا۔ کام کاج کے خطرات کے ساتھ ساتھ، انہیں سماجی بدنامی، کم اجرت اور مالی تنگی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ان کے کاندھوں پر بوڑھے والدین سمیت ایک کنبے کو پالنے کی ذمہ داری تھی۔
ان چنوتیوں کے باوجود، ان کے اندر باوقار طریقے سے کام کرنے ، اپنے اور اپنے کنبے کے لیے بہتر حفظانِ صحت کو یقینی بنانے اور ان کی مجموعی رہائشی صورتحال کو بہتر بنانے کی آرزو زندہ رہی۔ تاہم، مناسب تحفظاتی سازو سامان کی عدم موجودگی، کام کاج کی جگہ پر تحفظاتی طور طریقوں کے بارے میں محدود آگہی اور حفظانِ صحت سے متعلق ناکافی امداد اہم رکاوٹوں کے طور پر برقرار رہیں۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی ایک پہل قدمی یعنی ’نیشنل ایکشن فار میکنائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم‘(نمستے)اسکیم کے ذریعہ 2025-26 کے دوران ایک بامعنی تبدیلی رونما ہوئی۔ اس اسکیم کے تحت، رمیش کو ایک ذاتی تحفظاتی سازو سامان (پی پی ای) کٹ، آیوشمان بھارت صحتی کارڈ اور ہنرمندی و حفاظتی تربیت حاصل ہوئی۔

پی پی ای کٹ نے انہیں صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں کو مزید حفاظت کے ساتھ انجام دینے کے لیے لازمی حفاظتی ساز و سامان فراہم کیا۔ ہنرمندی اور حفاظت سے متعلق تربیت نے انہیں کام کاج کی جگہ پر خطرات اور مناسب حفاظتی طور طریقوں کے بارے میں مزید آگہی فراہم کی، اور اپنی ذمہ داریوں کو زیادہ خوداعتمادی کے ساتھ انجام دینے میں مدد فراہم کی۔ آیوشمان بھارت صحتی کارڈ نے حفظانِ صحت سہولتوں تک ان کی رسائی کو مضبوط بنایا، اور صحتی تحفظ کی ایک اہم پرت فراہم کی۔
یہ اقدامات ان کے کام کاج کے حالات اور مجموعی منظر نامے میں ایک مثبت تبدیلی لے کر آئے ۔ سلامتی سے متعلق بہتر بیداری اور تحفظاتی سازو سامان تک مزید رسائی کے ساتھ، وہ اب مزید تحفظ اور اثرانگیزی کے ساتھ اپنا کام انجام دے سکتے ہیں۔ محفوظ تر اور مزید اثرانگیز کام کاج کے طریقوں نے بھی ان کی آمدنی میں تھوڑا اضافہ کرنے میں تعاون دیا ہے۔
نمستے جیسی پہل قدمیوں کے ذریعہ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ایک محفوظ تر، مزید صحت مند اور صفائی ستھرائی کے ایک مزید باوقار ماحول کی تصوریت کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ صفائی ملازمین کو وہ تحفظ، حفظانِ صحت کی شکل میں امداد اور شناخت حاصل ہو جس کے وہ حقدار ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6982