مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 OCT 2026 3:04PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آر اے آئی- ٹرائی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے ستمبر 2026 کے دوران اڈونی، منترالیَم اور حیدرآباد کے آس پاس کے علاقوں میں کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (وائس اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران ٹرائی، خدمات کے معیار سے متعلق اہم پیمانوں، مثلاً نیٹ ورک کی کوریج، کال منقطع ہونے کی شرح، کال ملنے کی کامیابی کی شرح، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار وغیرہ کے حوالے سے ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ ان نتائج کو بعد ازاں شائع کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو معلومات فراہم کی جا سکیں اور ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دی جا سکے۔
یہ آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ اس طرح ترتیب دیے گئے ہیں کہ شہروں، اہم عوامی مقامات، عوامی نقل و حمل کے مراکز وغیرہ جیسے مختلف استعمال کے ماحول میں تمام ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس قسم کی جانچ کے دوران تمام ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے سم کارڈز استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر ڈیٹا اوروائس/ صوتی رابطے کے براہ راست سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظاموں کی مدد سے ان سیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔
ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے آندھرا پردیش لائسنس یافتہ سروس ایریا (اے پی ایل ایس اے) میں 15 سے 16 ستمبر 2026 کے دوران حیدرآباد شہر میں 63 کلومیٹر طویل ڈرائیو ٹیسٹ، 2 اہم مقامات پر ہاٹ اسپاٹ ٹیسٹ اور 21.5 کلومیٹر طویل پیدل ٹیسٹ کرائے۔ اسی طرح، 17 سے 18 ستمبر 2026 کے دوران کرنول ضلع کے اڈونی-منترالیَم اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 201.8 کلومیٹر طویل ڈرائیو ٹیسٹ اور 6 اہم مقامات پر ہاٹ اسپاٹ ٹیسٹ کیے گئے۔ یہ تمام ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، حیدرآباد کی نگرانی میں انجام دیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹوں میں پیش کیے گئے مشاہدات، جانچ کے دن اور وقت کے دوران آزمائشی علاقے یا راستے پر ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا نقشہ: درج ذیل نقشے میں نقشے پر دی گئی علامات کے مطابق شہر میں کیے گئے ڈرائیو ٹیسٹ، مختلف آپریٹروں کے درمیان کالنگ اور اہم مقامات پر کیے گئے ٹیسٹ کے راستوں کا مجموعی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

جانچ کے اہم پیمانے
- نیٹ ورک کوریج میں کمی: ان نمونوں کا تناسب جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی/3جی/4جی/5جی) کے لیے مقررہ کم از کم حد سے کم سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔
- وائس/صوتی خدمات: کال ملنے کی کامیابی کی شرح، کال منقطع ہونے کی شرح، کال ملنے میں لگنے والا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح اور آواز کا معیار (ایم او ایس)۔
- کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کال کے دوران پیش آنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد۔
- ڈیٹا خدمات: ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، اتار چڑھاؤ اور ڈیٹا پیکٹ ڈراپ ہونے کی شرح۔
بالاسور شہر میں اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:
حیدرآباد شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں (آندھرا پردیش لائسنس یافتہ سروس ایریا) میں موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی
الف) نیٹ ورک کوریج میں کمی: ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر خودکار انتخاب کے طریقے (5جی/4جی/3جی/2جی) کے تحت صوتی خدمات کی جانچ کے دوران ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت کے مطابق، مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے321/8478 ، بی ایس این ایل کے لیے 2014/7767 ، آر جے آئی ایل کے لیے 1439/7740اور وی آئی ایل کے لیے 1139/8287 رہی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
اسی طرح، ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر خودکار انتخاب کے طریقے (5جی/4جی/3جی/2جی) کے تحت صوتی خدمات کی جانچ کے دوران ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت کے مطابق، مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے محدود سروس والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/8478 ، بی ایس این ایل کے لیے 0/7767، آر جے آئی ایل کے لیے 0/7740اور وی آئی ایل کے لیے 0/8287رہی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ب) کال منقطع ہونے کی شرح: کامیابی کے ساتھ ملائی گئی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد کے لحاظ سے، ایئرٹیل کے لیے یہ شرح 0/74 ، بی ایس این ایل کے لیے 4/72، آر جے آئی ایل کے لیے 1/74اور وی آئی ایل کے لیے 0/71رہی۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ج) کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کامیابی کے ساتھ ملائی گئی کل کالوں میں سے تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک خاموشی کے واقعات کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے، ایئرٹیل کے لیے یہ تعداد 0/69، بی ایس این ایل کے لیے 0/58، آر جے آئی ایل کے لیے 6/67اور وی آئی ایل کے لیے 6/69رہی۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
د) آواز کے معیار کا اسکور: کامیابی کے ساتھ ملائی گئی کل کالوں میں سے کم معیار آواز (اوسط اوپینین کا اسکور 3 سے کم) والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 19/441، بی ایس این ایل کے لیے 201/326، آر جے آئی ایل کے لیے 66/453اور وی آئی ایل کے لیے 44/460رہی۔
ہ) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
i) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی مجموعی کارکردگی: ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 82.88 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (3جی) کے لیے 7.13 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 145.79 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کے لیے 41.41 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ii) ڈیٹا اپ لوڈ کی مجموعی کارکردگی: اپ لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 14.75 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (3جی) کے لیے 4.35 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 11.40 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کے لیے 12.83 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
اڈونی-منترالیَم اور اس کے آس پاس کے علاقوں (آندھرا پردیش لائسنس یافتہ سروس ایریا) میں موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی
1۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی: ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر خودکار انتخاب کے طریقے (5جی/4جی/3جی/2جی) کے تحت صوتی خدمات کی جانچ کے دوران ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت کے مطابق، مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے1323/37685 ، بی ایس این ایل کے لیے 8339/35351، آر جے آئی ایل کے لیے 633/36991اور وی آئی ایل کے لیے 4155/37273رہی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
اسی طرح، ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر خودکار انتخاب کے طریقے (5جی/4جی/3جی/2جی) کے تحت صوتی خدمات کی جانچ کے دوران ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت کے مطابق، مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے محدود خدمات والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/37685، بی ایس این ایل کے لیے 140/35351، آر جے آئی ایل کے لیے 0/36991اور وی آئی ایل کے لیے 6/37273رہی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ب) کال منقطع ہونے کی شرح: کامیابی کے ساتھ ملائی گئی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/331، بی ایس این ایل کے لیے 15/317، آر جے آئی ایل کے لیے 0/330اور وی آئی ایل کے لیے 6/310رہی۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ج) کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کامیابی کے ساتھ ملائی گئی کل کالوں میں سے تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک خاموشی کے واقعات کی مجموعی تعداد ایئرٹیل کے لیے 12/313، بی ایس این ایل کے لیے 29/291، آر جے آئی ایل کے لیے 2/314اور وی آئی ایل کے لیے 11/307رہی۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
د) آواز کے معیار کا اسکور: کامیابی کے ساتھ ملائی گئی کل کالوں میں سے کم معیارِ آواز (اوسط رائے کا اسکور 3 سے کم) والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 83/2431، بی ایس این ایل کے لیے 1022/1993، آر جے آئی ایل کے لیے 157/2630اور وی آئی ایل کے لیے 150/2564رہی۔
ہ) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
i) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی مجموعی کارکردگی: ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 118.55 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (3جی) کے لیے 10.19 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 209.11 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کے لیے 12.27 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ii) ڈیٹا اپ لوڈ کی مجموعی کارکردگی: اپ لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 18.73 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (3جی) کے لیے 6.05 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 14.20 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کے لیے 5.37 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
منقطع ہونے والی کالوں اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات منسلک نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔
آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے دوران طے کیے گئے راستے اور احاطہ کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
شہر:
حیدرآباد: خاجاگوڑہ، نارسنگی، عطاپور، انرجیا، پاشم بنڈہ، شمش آباد، گولاپلے خورد، منچیریوولا اور وشال سنجیونی وغیرہ۔
اڈونی-منترالیَم اور اس کے آس پاس کے علاقے: باسلاڈوڈی، چنّا تمبلم، کُپ گَل، بَلے کَلّو، پانڈواگَلّو، اڈونی، ایمّی گنورو، ہلہروی، منترالیَم، راچومری، سنکیشوری، بُدور، ننداورم اور چنّا کوٹالکی وغیرہ۔
پیدل ٹیسٹ: 1۔ اے آئی جی اسپتال، گچی باؤلی، حیدرآباد؛ 2۔ مائی ہوم رَکا، حفیظ پیٹ، حیدرآباد؛ 3۔ راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، حیدرآباد؛ 4۔ شری راگھویندر سوامی مٹھ، منترالیَم۔
اہم مقامات: ان مقامات پر ٹھہر کر موبائل نیٹ ورک کے تجربے کا جائزہ لیا گیا: 1۔ اڈونی آرٹس اینڈ سائنس کالج؛ 2۔ ایریا اسپتال، ایمّی گنور؛ 3۔ جنرل پوسٹ آفس، کوٹی، حیدرآباد؛ 4۔ منترالیَم بس اسٹینڈ؛ 5۔ منترالیَم روڈ ریلوے اسٹیشن؛ 6۔ راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، حیدرآباد؛ 7۔ سینئر سول کورٹ، اڈونی؛ 8۔ شری راگھویندر سوامی مٹھ، منترالیَم۔
اس آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹ کے نتائج مزید ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ شیئر کر دیے گئے ہیں۔ آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹیں ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ کسی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.hydreabad@trai.gov.in پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے یا ٹرائی کے علاقائی دفتر سے ٹیلی فون نمبر 040-23000761 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
***
ش ح۔م م ۔ م الف
U. No- 6952