پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 OCT 2026 7:29PM by PIB Delhi
راجستھان سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ رمیش کمار (نام تبدیل کیا گیا ہے) نیشنل ایکشن فار میکینائزڈ سینیٹیشن ایکو سسٹم (نمستے) اسکیم کے تحت ملنے والی مدد سے زیادہ محفوظ اور مستحکم مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس کی کہانی کام کی جگہ پر تحفظ، محنت کی عزت اور صفائی کارکنوں کی زندگی بہتر بنانے میں ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
رمیش کا سفر اس بات کی مثال ہے کہ بروقت مدد اور ہدف پر مبنی فلاحی اقدامات صفائی کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لا سکتے ہیں۔
اس کا تجربہ کام کی جگہ پر تحفظ کو فروغ دینے، روزگار کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور ضروری صفائی خدمات انجام دینے والے کارکنوں کے وقار کو یقینی بنانے میں نمستے اسکیم کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔
مالی مشکلات سے دوچار ایسے خاندان سے تعلق رکھنے والے رمیش کا خاندان یومیہ اجرت پر منحصر تھا۔ اسے مالی استحکام برقرار رکھنے اور اپنے خاندان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا تھا۔
سیور ورکر کے طور پر اس کے کام میں پیشہ ورانہ خطرات اور غیر محفوظ حالات کا سامنا شامل تھا۔ مناسب ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) کی عدم دستیابی نے اس کی روزمرہ ذمہ داریوں سے وابستہ خطرات کو مزید بڑھا دیا تھا۔
ان مشکلات کے باوجود رمیش اپنے خاندان کے حالات بہتر بنانے اور زیادہ تحفظ و وقار کے ساتھ روزگار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم رہا۔ مناسب حفاظتی سازوسامان تک رسائی اس مقصد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔

2025 میں نمستے اسکیم کے تحت رمیش کو کام کی جگہ پر تحفظ مضبوط بنانے کے لیے پی پی ای کٹ اور سیفٹی کٹ فراہم کی گئی۔ اس مدد سے اسے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے ضروری حفاظتی سازوسامان دستیاب ہوا اور صفائی سے متعلق کام میں محفوظ طریقہ کار کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی۔
ملنے والی مدد کے بعد رمیش اب زیادہ اعتماد اور تحفظ کے احساس کے ساتھ اپنا کام انجام دینے کے قابل ہے۔ حفاظتی سازوسامان تک رسائی سے کام کی جگہ پر تحفظ سے متعلق اہم خدشات دور کرنے اور پیشہ ورانہ خطرات سے اس کی نمائش کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
اس مدد نے اس کے روزگار کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور اس کے خاندان کے مجموعی حالات زندگی میں بہتری لانے میں بھی تعاون کیا ہے۔
نمستے اسکیم صفائی کارکنوں کی صحت، تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ حفاظتی سازوسامان تک رسائی، بہتر طریقہ کار اور صفائی کارکنوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دے کر یہ اسکیم زیادہ محفوظ اور باوقار صفائی نظام تشکیل دینے کی کوشش کرتی ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 6930)