قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، ہندوستان نے مغربی بنگال کے کولکاتا میں پولیس کی جانب سے تین افراد کو نیم برہنہ حالت میں پریڈ کرائے جانے کی اطلاعات کا ازخود نوٹس لیا ہے


کولکاتا پولیس کمشنر کو نوٹس جاری  کرکے دو ہفتوں کے اندر معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2026 3:51PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، ہندوستان نے مغربی بنگال کے کولکاتا میں پولیس کی جانب سے تین افراد کو کمر کے گرد رسیاں باندھ کر نیم برہنہ حالت میں پریڈ کرائے جانے سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ اس واقعے سے ایک روز قبل، ایک 18 سالہ نوجوان اور اس کے 19 سالہ دوست کو، جنہیں مبینہ طور پر ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا تھا، لڑکی کے اہل خانہ نے اس کے گھر پر مارا پیٹا اور ان کی تذلیل کی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے نوجوان کے والد کو بھی گھر بلایا اور ان پر بھی حملہ کیا۔ بعد ازاں، تینوں افراد کے کپڑے اتار دیے گئے اور انہیں بندوق کی نوک پر سڑک پر برہنہ حالت میں چلنے پر مجبور کیا گیا۔

کمیشن نے کہا ہے  کہ اگر خبر میں دی گئی تفصیلات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین معاملات کو جنم دیتی ہیں۔ لہٰذا، کمیشن نے کولکاتا کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

28 اکتوبر 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، پولیس نے گرفتار کیے گئے تین افراد، جن میں لڑکی کے والد، اس کے ماموں اور ماموں کا ایک دوست شامل تھے، کو اسی علاقے میں لے جا کر مبینہ طور پر جائے وقوعہ کی ازسرِنو تشکیل کے مقصد سے 100 میٹر سے زیادہ فاصلے تک بغیر قمیص اور ننگے پاؤں چلنے پر مجبور کیا۔

***

) ش ح – م م ع-ت ا)

U.No.6907


(ریلیز آئی ڈی: 2330090) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil