کارپوریٹ امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے)کی خصوصی مہم 6.0 کے تحت ای -ویسٹ  کو ٹھکانے لگانے اور ری -سائیکلنگ کے اقدامات سے 10,50,520 روپے کی آمدنی


وزارت نے  کامیابی کے ساتھ عوامی شکایات کاازالہ کیا؛ زیرالتوا 330 عوامی شکایات میں سے 316 اور 435 اپیلوں میں سے 217 کا تصفیہ کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 OCT 2026 6:03PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے)نے جاری خصوصی مہم 6.0 کے تحت عملی کارکردگی میں بہتری، صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کے انتظام کے شعبوں میں نمایاں سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ ادارہ جاتی معیار میں بہتری اور ماحولیاتی ذمہ داری کے تئیں اپنے پختہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزارت نے کارکردگی کے متعدد اہم پیمانوں پر قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔

ملک گیر صفائی مہم کے تحت صفائی ستھرائی کی تمام 75 طے شدہ مہمات مقررہ وقت سے بہت پہلے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئیں۔ اس سال وزارت نے اضافی مہمات شروع کرکے اپنے ابتدائی اہداف سے بھی آگے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس فعال طرز عمل کے نتیجے میں دفتری جگہ کے 15,740 مربع فٹ حصے کو خالی کرایا گیا ہے، جب کہ صفائی کا عمل جاری رہنے کے ساتھ مزید جگہ خالی ہونے کی توقع ہے۔

اس کے ساتھ ہی، اس مہم کے تحت ای-ویسٹ کے انتظام اور دوبارہ قابل استعمال بنانے کے اقدامات کے ذریعے 10,50,520 روپے کی نمایاں آمدنی حاصل ہوئی۔ اس سلسلے میں برقی اور الیکٹرانک آلات کو کامیابی کے ساتھ قابل استعمال بنانے کاعمل بھی شامل رہا۔

ریکارڈ کے انتظام اور شکایات کے ازالے کے شعبے میں وزارت نے تیزی سے پیش رفت کی۔ اس سلسلے میں تصفیہ کے لیے نشان زد 2,523 کاغذی فائلوں میں سے 850 فائلوں کاتصفیہ کیا گیا، جب کہ ہدف کے طور پر مقرر 9,309 کاغذی فائلوں میں سے 8,823 کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ، انتظامیہ نے عوامی شکایات کے ازالے میں بھی کامیابی حاصل کی اور زیرالتوا 330 عوامی شکایات میں سے 316 کا تصفیہ کیا، جب کہ زیرالتوا 435 اپیلوں میں سے 217 کا بھی تصفیہ کیا گیا۔

پارلیمنٹ اور وزیراعظم کے دفتر سے موصول ہونے والے حوالہ جاتی معاملات کے اہداف کی بھی منظم انداز میں نگرانی کی جا رہی ہے، تاکہ انتظامی کارروائی بروقت یقینی بنائی جا سکے۔

یہ کامیابیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ وزارت پائیدار طریقے سے  ای-ویسٹ کو دوبارہ قابل استعمال بنانے، قیمتی دفتری جگہ کو خالی کرانے اور انتظامی امور میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے ذریعے شفاف، جواب دہ اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

**********

 

 

ش ح۔ م ش ۔ ش  ہ ب

U. No-6852

 


(ریلیز آئی ڈی: 2329706) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी