قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون سازی کے محکمے نے احتیاطی صحت کی دیکھ بھال اور ملازمین کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے ’خصوصی مہم 6‘ کے تحت صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2026 8:19PM by PIB Delhi

’خصوصی مہم 6‘ کے تحت وزارتِ قانون و انصاف کے قانون سازی کے محکمے نے صحت سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کے مقصد سے 27 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے کرتویہ بھون- II کی چوتھی منزل پر صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ کیمپ قانون سازی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو منی کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔

جوائنٹ سکریٹری اور قانون سازی کے مشیر(جے ایس اور ایل سی) جناب ٹی۔ ایس۔ مرلی دھرن نے محکمے کے دیگر سینئر افسران اور ملازمین کے ساتھ صحت جانچ کیمپ میں شرکت کی۔ اس کیمپ کا انعقاد غیر سرکاری تنظیم)این جی او) انڈیا-ایڈزنے کیا۔ تنظیم نے راجیو گاندھی کینسر انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈاکٹروں اور ان کے معاون عملے کی شرکت کو یقینی بنایا۔ ڈاکٹروں اور ان کے معاون عملے نے شرکاء کو طبی مشورے دیے اور ضروری رہنمائی فراہم کی۔

صحت جانچ کیمپ کا مقصد احتیاطی صحت کی دیکھ بھال، باقاعدہ طبی معائنے کی اہمیت اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس پہل نے افسران اور ملازمین کو اپنی صحت کے تئیں چوکس رہنے اور بروقت طبی مشورہ لینے کی ترغیب بھی دی۔ اس سے ملازمین کی فلاح و بہبود اور صحت مند ماحولِ کار کو فروغ دینے میں مدد ملی۔

جوائنٹ سکریٹری اور قانون سازی کے مشیر(جے ایس اور ایل سی) جناب ٹی۔ ایس۔ مرلی دھرن نے افسران اور ملازمین میں صحت سے متعلق بیداری اور احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کیمپ کو کامیاب بنانے، پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے اور اس سلسلے میں کوششیں کرنے کے لیے ڈاکٹروں اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

’خصوصی مہم 6‘ کے تحت منعقد کی گئی یہ پہل ملازمین کی فلاح و بہبود اور صحت مند و مثبت ماحولِ کار کو فروغ دینے کے لیے محکمے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

********

ش ح۔ع ح۔ ت ا

U N-6816


(ریلیز آئی ڈی: 2329369) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी